ریاض: سعودی نوجوان آن لائن شاپس پر ولی عہد محمد بن سلمان کی جیکٹ پر ٹوٹ پڑے، ان کی جیکٹ اب مارکیٹ میں بھی دستیاب نہیں ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق الدرعیہ سیزن کے تحت فارمولا ای ریس کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جیکٹ، چشمہ اور جوتے صارفین کی دلچسپی کا باعث بن گئے۔
تقریب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے غیرروایتی طریقہ سے شرکت کرکے نوجوانوں کے دل موہ لیے، عام طور پر وہ سرکاری لباس زیب تن کرتے ہیں مگر فارمولا ریس کی تقریب میں وہ جیکٹ پہن کر آئے تھے۔
سمو #ولي_العهد الأمير #محمد_بن_سلمان في #موسم_الدرعية pic.twitter.com/QtC4x90AV8
— بدر العساكر Bader Al Asaker (@Badermasaker) November 22, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے ’ولی عہد کی جیکٹ‘ ہیش ٹیگ جاری کیا جو دیکھتے دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، صارفین اس تلاش میں رہے کہ کسی طرح جیکٹ مل جائے۔
آخرکار بعض صارفین نے کچھ آن لائنس شاپس کے لنک جاری کیے جہاں وہی جیکٹ دستیاب تھی، پھر لوگ جیکٹ خریدنے پر ٹوٹ پڑے، چند گھنٹے بعد جیکٹس کا تمام اسٹاک ختم ہوگیا تھا۔
بعض لوگوں نے آن لائن شاپس سے جیکٹ نہیں ملی تو انہوں نے امریکا میں مقیم اپنے عزیزوں سے جیکٹ خریدنے کا مطالبہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق جن صارفین نے جیکٹ خریدی انہوں نے ٹویٹر پر اس کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
Really the biggest advertisement you could ever have 👍🏼♥️
#جاكيت_ولي_العهد pic.twitter.com/6sYd0KXuLb
— sAra🔬♋️ (@1993_725) November 22, 2019
Got it 🤟🏼 #جاكيت_ولي_العهد pic.twitter.com/8Mt2bjJ60D
— M. (@TripleM0000) November 22, 2019