Tag: سعودی وزارت تجارت

  • سعودی حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

    سعودی حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

    سعودی وزارت تجارت کی جانب سے غیرقانونی انعامی اسکیمز اور لاٹری کیخلاف بڑی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے وارننگ جاری کی ہے کہ مملکت میں لاٹری کا تصور نہیں، ایسی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں اور جعل سازی میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اور ایسے افراد کا کیس پراسیکیوشن کے سپرد کیا جائے گا۔

    سعودی وزارت تجارت کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی اداروں کے اشتہارات اپ لوڈکرنے کے لیے بھی لائسنس لازمی ہے، بغیرلائسنس کے اشتہاری مہم قانون شکنی کے تصور کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ سعودی وزارت سیاحت کی جانب سے مملکت میں ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے جعلی ای میلز یا اشتہارات سے خبردار کیا گیا ہے۔

    وزارت کے مطابق جعل سازوں کی جانب سے وزارت کا نام استعمال کرکے ارسال کی جانے والی فرضی ای میلز سے وزارت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    وزارت سیاحت کے بیان کے مطابق فرضی اسامیوں کے اعلان کے حوالے سے وزارت کا کوئی تعلق نہیں۔ ان سے خبردار رہا جائے جو ہیکرز کی جانب سے ہو سکتی ہیں۔

    سعودی عرب: وزارت سیاحت کا ملازمتوں سے متعلق اہم بیان

    غیر مصدقہ اکاونٹس پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کی جائے، جبکہ وزارت کی ویب سائٹ اور مصدقہ سوشل میڈیا اکاونٹ سے ہی درست معلومات کے حصول کیلیے رابطہ کیاجائے۔

  • سعودی شہری کے نام سے غیر ملکیوں کا کاروبار، مہلت کا اعلان

    سعودی شہری کے نام سے غیر ملکیوں کا کاروبار، مہلت کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب میں سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کو قانون تجارت کی خلاف ورزیوں کی اصلاح کے لیے مہلت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے انسداد کے نئے قانون پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

    اس حوالے سے پرانے قانون کی خلاف ورزیاں کرنے والے سعودیوں اور غیر ملکیوں کے لیے اصلاح حال کا طریقہ کار جاری کیا گیا ہے، اصلاح حال کی مہلت پر اتوار 28 فروری سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

    مہلت کے دوران قانون تجارت کی خلاف ورزی کرنے والے سعودیوں اور غیر ملکیوں کو متعدد آپشن دیے گئے ہیں، وزارت تجارت سے اصلاح حال کی درخواست کرنے والے قانون میں مقرر سزاؤں اور ماضی کے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہو جائیں گے۔

    تاہم جو سعودی یا غیر ملکی کاروبار پر پردہ پوشی کرتے ہوئے پکڑے جائیں گے انھیں سزا اور انکم ٹیکس سے استثنیٰ نہیں ملے گا، پبلک پراسیکیوشن یا خصوصی عدالت کے حوالے کیے جانے والے افراد کو بھی استثنیٰ نہیں ملے گا۔

    وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اصلاح حال کا طریقہ انتہائی آسان ہے، اس کے لیے ویب سائٹ mc.gov.sa پر رابطہ کیا جائے۔متعدد آپشنز میں پہلا یہ ہے کہ سعودی یا غیر ملکی کو باقاعدہ شریک کار کے طور پر رجسٹر کرایا جائے، دوسرا یہ کہ تجارتی ادارے کا کام جاری رکھا جائے۔

    تیسرا یہ کہ ادارے میں موجود سعودی شہری یہ کاروبار فروخت کر دے یا اس سے دست بردار ہو جائے یا فریقین مل کر غیر ملکی کے نام سے ادارے کا اندراج کرالیں، یا کاروبار کی ملکیت غیر ملکی کو انویسٹمنٹ لائسنس ملنے پر غیر ملکی کے نام منتقل کر دی جائے۔

    ایک آپشن یہ ہے کہ غیر ملکی منفرد اقامے کی درخواست دے یا تجارتی ادارے میں انویسمنٹ کا لائسنس حاصل کیا جائے، اور آخری آپشن یہ ہے کہ غیر ملکی سعودی عرب سے فائنل ایگزٹ کی درخواست کر دے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے مقامی شہریوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کا سلسلہ ختم کرانے کے لیے باقاعدہ قومی پروگرام تیار کیا ہے۔