Tag: سعودی وزارت صحت

  • سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو ایک اور سہولت دیدی

    سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو ایک اور سہولت دیدی

    سعودی وزارت صحت نے اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ بیماری کی چھٹی کے آن لائن سر ٹیفیکیٹ سمیت کسی بھی آن لائن رپورٹ پر اب کوئی فیس نہ لی جائے گی۔

    عکاظ اخبار کے مطابق سعودی کی وزارت صحت نے اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کو ہدایت کی کہ وہ آن لائن سہولتیں فراہم کرنے پر کسی بھی مریض، اسپتال یا صحت ادارے سے رجوع کرنے والے سے کوئی فیس وصول نہ کریں۔

    وزارت صحت نے یہ پابندی اس تفتیشی مہم کے بعد جاری کی ہے جس کے تحت انسپکٹرز نے یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ اسپتال اور ہیلتھ سینٹرز آن لائن سہولتوں کی فراہمی پر رجوع کرنے والوں یا مریضوں سے کوئی فیس تو نہیں لے رہے ہیں۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب برتھ سرٹیفیکیٹ، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، میڈیکل لِیو سرٹیفکیٹ یا کسی میڈیکل رپورٹ کے لیے آن لائن رجوع کرنے پر فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سعودی وزارت کی جانب سے آن لائن سروس کی سہولت کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو مشکل سے بچانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق یہ سہولتیں فراہم کرنے پر فیس وصول کرنے والے اداروں کے خلاگ کارروائی کی جائے گی۔

  • عمرہ زائرین کے لیے سعودی وزارت صحت کے اہم مشورے

    عمرہ زائرین کے لیے سعودی وزارت صحت کے اہم مشورے

    ریاض: سعودی وازرت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے اہم مشورے جاری کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ عمرے کے لیے مکہ آنے والے زائرین کی صحت پر وہ نظر رکھے ہوئے ہیں، مسجد الحرام کے اطراف قائم صحت اداروں میں تمام سہولتیں مہیا کی جا چکی ہیں۔

    سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے عمرہ زائرین کو 4 اہم مشورے بھی دیے ہیں۔

    انھوں نے کہا عمرہ زائرین موسمی انفلوئنزا ویکسین سمیت تمام ضروری ویکسین لینے کے بعد مقدس شہر کا رخ کریں۔ کوئی بھی عمرہ زائر دوسرے کی نجی اشیا استعمال کرنے سے پرہیز کرے۔

    تمام زائرین حفاظتی ماسک کی پابندی کریں اور اپنے دونوں ہاتھ پابندی سے دھوتے رہیں۔ تمام عمرہ زائرین ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

    ادھر مکہ ریجن میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وائل المطیر کا کہنا ہے کہ اجیاد جنرل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں اور عمرہ زائرین کے لیے تمام صحت خدمات موجود ہیں، تمام اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں صحت عملہ پوری طرح مستعد ہے۔

    وزارتِ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک ہزار سے زائد صحت کارکن مطاف جانے والے عمرہ زائرین کے گروپس کو منظم کر رہے ہیں اور حفاظتی تدابیر کی پابندی کرا رہے ہیں۔

  • سعودی عرب میں کرونا کی دوسری لہر سے متعلق حکومت کا اہم بیان

    سعودی عرب میں کرونا کی دوسری لہر سے متعلق حکومت کا اہم بیان

    ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا پھیل رہا ہے، تاہم ابھی تک سعودی عرب میں وبا کی دوسری لہر نہیں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرونا متاثرین کی تعداد کبھی بڑھ رہی ہے تو کبھی کم، ملک میں کرونا کی دوسری لہر نہیں آئی اور وبا کے خاتمے کا کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا کے خاتمے کی حتمی رائے یا تاریخ سامنے نہیں آئی، مملکت میں انتہائی نگہداشت کے پچاس فیصد مریضوں کی عمریں 60 برس سے زیادہ ہیں، جن میں بیشتر لاعلاج امراض میں مبتلا ہیں۔

    ’اگر خدا نخواستہ دوسری لہر آئی تو۔۔۔‘ سعودی وزارت صحت کی بڑی یقین دہانی

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں صحت انتظامات اعلیٰ درجے کے ہیں، کرونا علامات کی موجودی پر شہری فوری طور پر ڈاکٹرز سے رجوع کریں، بچوں کی ویکسین بھی وقت پر لگوائیں، پانچ لاکھ سے زیادہ افراد ’تاکد سینٹرز‘ اور ’تطمن کلینکس‘ سے خدمات حاصل کرچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ خصوصی قائم کردہ تاکد سینٹرز اور تطمن کلینکس میں ملکی وغیرملکیوں کے کرونا ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

  • کرونا کا ایڈز سے کیا تعلق ہے؟ سعودی وزارت صحت نے واضح کر دیا

    کرونا کا ایڈز سے کیا تعلق ہے؟ سعودی وزارت صحت نے واضح کر دیا

    ریاض: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کے حوالے سے دنیا بھر میں مختلف قسم کی افواہیں پھیلائی جا چکی ہیں، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ کرونا وائرس اور ایڈز کا آپس میں تعلق ہے۔

    اس سلسلے میں سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ کرونا وائرس کا ایڈز سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ امراض ایک دوسرے سے بالکل الگ ہیں۔ خیال رہے کہ کرونا مریضوں کے علاج کے لیے ایسی ادویہ کے استعمال کے تجربات بھی کیے گئے ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھاتی ہیں، ان میں ایڈز کی دوا بھی شامل ہے۔

    اس سلسلے میں سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی سے کرونا سے متعلق پریس کانفرنس میں پوچھا گیا تھا کہ کیا کرونا وائرس اور ایڈز کی بیماری کا آپس میں کوئی تعلق ہے؟

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے کرونا وائرس کا ایڈز سے کوئی تعلق نہیں، یہ دونوں الگ الگ امراض ہیں، جو لوگ ایڈز اور کرونا کے درمیان تعلق ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں، دونوں میں ایسا کوئی تعلق نہیں۔

    انھوں نے واضح کیا کہ کرونا وائرس کا آج تک کوئی قابل اعتبار علاج سامنے نہیں آیا ہے، اس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تیاریاں بھی دنیا بھر میں زور و شور سے جاری ہیں تاہم ابھی تک کوئی ویکسین حتمی طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے۔

    سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان نے اس حوالے سے بھی خبردار کیا کہ افواہوں سے لوگوں میں خوف بڑھتا ہے، اس لیے یہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔

  • کرونا وائرس سے بچاؤ: سعودی وزارت صحت کے اہم مشورے

    کرونا وائرس سے بچاؤ: سعودی وزارت صحت کے اہم مشورے

    ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا خطرہ سب سے زیادہ معمر افراد کو ہے، بزرگ شہری وائرس سے بچنا چاہتے ہیں تو گھروں میں رہیں، بازار نہ جائیں اور بھیڑ بھاڑ سے دور رہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ ایسے شہری یا ملک میں مقیم غیرملکی جن کی عمریں 65 برس سے زیادہ ہوں، وہ لاعلاج امراض میں مبتلا ہوں یا انہیں قوت مزاحمت میں کمزوری کا مسئلہ درپیش ہو ایسے افراد کرونا وائرس کی زد میں زیادہ آسکتے ہیں۔

    ترجمان سعودی وزارت صحت نے کہا کہ معمر افراد نقل و حرکت کم کریں، گھروں سے نہ نکلیں، ضرورت کی اشیا رشتہ داروں یا احباب کے ذریعے طلب کریں، سماجی فاصلے کے اصول کی سختی سے پابندی کریں۔

    وزارت صحت کے ترجمان نے معمر افراد کو وائرس سے بچنے کے لیے مشورے دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ناک اور منہ کی حفاظت کے لیے ماسک کا استعمال کریں، وہ دوسروں کے منہ یا ناک سے نکلنے والے وائرس سے محفوظ رہیں گے، ہاتھ پابندی سے دھوتے رہیں، ہاتھوں کو سینیٹائز کریں، سامان چھونے سے بچیں، اشیا کی قیمت ادا کرتے ہوئے کرنسی نوٹ کے بجائے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کریں۔

    ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ ان دنوں فیلڈ ٹیسٹنگ ٹیمیں ناک کے ذریعے مقامی شہریوں اور تارکین کا کرونا ٹیسٹ کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کو اس حوالے سے خدشات ہیں، ان کے خدشات بے معنی ہیں اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں، ایسا کرتے ہوئے کوئی درد یا تکلیف نہیں ہوتی، یقین رکھیں کہ ٹیسٹنگ ٹیموں کے ارکان تجربہ کار ہیں، ناک کا معائنہ کرتے وقت کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔

  • سعودی وزارت صحت کا کرونا وائرس کے حوالے سے اہم بیان

    سعودی وزارت صحت کا کرونا وائرس کے حوالے سے اہم بیان

    ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا کا بحران ختم ہوجانے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ وائرس موسمی بن جائے گا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا بحران ختم ہوجانے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ وائرس موسمی بن جائے گا۔

    ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ گھر میں محدود رہنے کے علاوہ بحران کے دوران لوگوں نے معاشرتی فاصلہ اور صفائی کے جن طور طریقوں کو اپنایا ہے انہیں جاری رہنا چاہئے۔

    ڈاکٹر العبد العالی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ وائرس کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، یہ سازگار ماحول پاتے ہی لوگوں کو دوبارہ شکار کرسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: سینکڑوں افراد موسم کا لطف اٹھانے کے لیے جمع ہوگئے، پولیس کا ایکشن

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مزید 154 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر مملکت میں وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 1453 ہوگئی ہے۔

    سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج مزید 154 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سب سے زیادہ مکہ مکرمہ میں ہیں جن کی تعداد 40 ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق 49 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے ساتھ ہی وبائی مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 115 تک ہو چکی ہے۔