Tag: سعودی وزیر

  • سعودی وزیر حج کی پاکستان آمد، پرتپاک استقبال

    سعودی وزیر حج کی پاکستان آمد، پرتپاک استقبال

    اسلام آباد : سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر توفگ الرابی اپنے وفد کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    ایئرپورٹ پر نگران وزیر مذہبی امورانیق احمد نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر سابق وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود ،سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر حج پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، حج سے متعلق معاملات اور پاکستانی عازمین کو سہولیات پر بات چیت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں مذہبی ٹورر ازم کے فروغ پر بھی بات تبادلہ خیال ہوگا، سعودی وزیر کے ہمراہ وفد میں ڈپٹی وزراء حج عمرہ، سیاحت، عالمی تعاون، سعودی ایئرلائن کے صدر، سعودی ایوی ایشن کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

  • اس سال حج سے متعلق کوئی بھی نیا معاہدہ نہ کیا جائے، سعودی وزیر

    اس سال حج سے متعلق کوئی بھی نیا معاہدہ نہ کیا جائے، سعودی وزیر

    ریاض : سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا کرونا وائرس کے باعث پیدا والی صورت حال واضح ہونے تک حج سے متعلق کوئی بھی نیا معاہدہ نہ کیا جائے ۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سعودی وزارت حاجیوں کی خدمات کیلئےپرعزم ہیں اور حاجیوں کی حفاظت، سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں۔

    ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا کہ ہماری درخواست ہے اس سال حج سے متعلق کوئی بھی نیا معاہدہ نہ کیا جائے ، معاہدے اس وقت تک نہ کئےجائیں جب تک وبا کا راستہ واضح نہ ہو، سعودی حکومت کوروناوائرس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    سعودی وزیرمذہبی امور نے کہا کہ سعودی حکومت حج پر یقینی بنانے کیلئےکوشاں ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو، حج میں عوام کے اجتماع سے کورونا وائرس کے پھیلاؤکا خدشہ ہے ، وائرس کاپھیلاؤروکنے کے لئے اعلیٰ احتیاطی تدابیر اپنائی جاسکتی ہیں.

    سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ تحفظ کیلئےموجودہ حفاظتی اقدامات کو مستحکم کرنا ہے اور مسجدالحرام، مسجدنبویﷺ جانیوالوں کا خیال رکھناضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عازمین عمرہ کو کسی بھی وقت آنے کی اجازت دے سکتا ہے، مملکت عمرہ اور حج دونوں کے لیے پوری طرح تیاری کررہی ہے مگر عازمین کی سلامتی ہرچیز پرمقدم ہے۔

    سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ حج سے متعلق حتمی فیصلہ اسلامی ممالک کی مشاورت سے کیاجائے گا۔

    یاد رہے سعودی عرب نے پاکستان کوحج معاہدوں سےروک دیا تھا، سعودی حکومت کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کےخدشات کے پیش نظر حج معاہدہ نہ کریں، سعودی حکومت صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔

    بعد ازاں سعودی وزیر حج ڈاکٹرصالح بن طاہر نے وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری کو حجاج کی رہائش، خوراک، سفری سہولتوں کے معاہدے کیلئے نئی ہدایات جاری کیں تھی۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھاکہ فریضہ حج کی ادائیگی کا حتمی فیصلہ خادم حرمین شریفین کریں گے۔

  • سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

    سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

    ریاض: سعودی عرب کے وزیر شہری خدمات سلیمان الحمدان کا کہنا ہے کہ ریاست میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی جگہ کسی بھی وقت کسی سعودی شہری کو تعینات کیا جاسکتا ہے۔

    وزیر شہری خدمات کا کہنا ہے کہ وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں میں کسی بھی اسامی پر کام کرنے والے غیر ملکی کی جگہ سعودی شہریوں کے لیے 12 مہینے اور 24 گھنٹے خالی ہوتی ہے۔

    ان کے مطابق جب بھی کوئی سعودی کسی ایسی ملازمت کا خود کو اہل سمجھتا ہو جس پر کوئی غیر ملکی کام کررہا ہو، تو اس اسامی کو غیر ملکی سے فوراً خالی کروا کے سعودی شہری کو تعینات کردیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کسی بھی ملازمت کا اہل سعودی جب بھی مطلوبہ ڈگری اور تجربہ سرٹیفکیٹ پیش کرے گا اسے غیر ملکی کی جگہ تعینات کردیاجائے گا۔

    سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سعودی حکومت کسی صنفی تفریق کی قائل نہیں اور درخواست دینے والا چاہے مرد ہو یا عورت، وہ ملازمت کے لیے یکساں اہل ہوگا۔

    ایک سوال پر سعودی وزیر نے کہا کہ ان کی وزارت کا کام اسامی پیدا کرنا نہیں ہے۔ وزارت ملازمتوں کو منظم کرتی ہے، نئی ملازمتیں تخلیق نہیں کرتی۔

  • کرائسٹ چرچ حملے میں شہید کی بیوہ کو دلاسہ دینا سعودی وزیرکا جرم بن گیا

    کرائسٹ چرچ حملے میں شہید کی بیوہ کو دلاسہ دینا سعودی وزیرکا جرم بن گیا

    ریاض : کرائسٹ چرچ حملے میں شہید کی بیوہ کو دلاسہ دینا سعودی وزیرکا جرم بن گیا، سوشل میڈیاصارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ائیرپورٹ پر بیوہ فرط جذبات سے روپڑیں،سعودی وزیر نے ماتھے پر بوسہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے امور اسلامیہ، دعوت وارشاد شیخ عبداللطیف آل الشیخ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ گذشتہ برس کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی بیوہ کو دلاسہ دیتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

    وزیر امور اسلامیہ نیوزی لینڈ سے آنے والے ان حاجیوں کو خوش آمدید کہنے ہوائی اڈے پر گئے، جہاں ان کی گفتگو سن کر ایک خاتون فرط جذبات سے رو پڑیں۔

    عرب ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں عبداللطیف آل الشیخ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے کہ اچانک ان کی توجہ آنسوؤں سے رو دینے والی ایک خاتون کی جانب مبذول کرائی گئی تو وزیر صاحب نے خاتون کو دلاسہ دینے کے انداز میں انہیں ماتھے پر بوسہ دیا۔

    ایک صارف فضیلہ الجفال نے اس منظر پر مبنی ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کر دی، جس کے بعد اسے دیکھنے والوں کی بڑی تعداد نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ۔

    مزید پڑھیں : سانحہ کرائسٹ چرچ شہداء کے اہلخانہ سعودی بادشاہ کی دعوت پر مکہ مکرمہ پہنچ گئے

    متعدد ٹویٹر صارفین نے وزیر موصوف کے ردعمل کو اسلامی احکامات کی روشنی میں نامناسب قرار دیا، تاہم اتنی ہی بڑی تعداد میں صارفین نے عبداللطیف آل الشیخ کے ردعمل کو انسانیت اور رحمدلی کا مظہر قرار دیا ہے۔

    خیال رہے کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرہ افراد کے اہل خانہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔

  • فنی خرابی کے باعث بجلی کی معطلی، سعودی وزیر کی عوام سے معذرت

    فنی خرابی کے باعث بجلی کی معطلی، سعودی وزیر کی عوام سے معذرت

    ریاض : انجینئر خالد الفالح کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر کو بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے،بریک ڈاﺅن کی تحقیقات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی، صنعت و قدرتی وسائل انجینئر خالد الفالح نے ملک کے جنوبی علاقوں میں فنی خرابی کے باعث بجلی کے عارضی تعطل پر ذاتی طور پر عوام سے معذرت کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انجینئر الفالح نے کہا کہ فنی خرابی کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں میں کچھ دیر بجلی کا بریک ڈاﺅن ہوا جس پر وہ متاثرہ علاقے کی عوام سے معذرت خواہ ہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ میں اور میری پوری ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پرمتاثرہ علاقوں میںبجلی کی بحالی کے لیے کوششیں کیں، متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر کو بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے جب باقی کچھ علاقوں کو بھی جلد ازجلد بجلی بحال کردی جائے گی۔

    سعودی وزیر نے کہا کہ بجلی بریک ڈاﺅن کے اور اس کی بحالی میں تاخیرکے اسباب کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ غفلت برتنے والے حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • پاک سعودیہ تعلقات ہرحال میں برقراررہیں گے،شیخ صالح

    پاک سعودیہ تعلقات ہرحال میں برقراررہیں گے،شیخ صالح

    اسلام آباد : سعودی وزیر برائے مذہبی امور شیخ محمد صالح بن عبدالعزیز نے وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔

    اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ محمد صالح بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد کا احترام کرتے ہیں۔

    صالح بن عبدالعزیز نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ سعودی عرب اس میں مداخلت نہیں کرے گا تاہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان انصاف کا ساتھ دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان سے دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہر حال میں قائم رہیں گے۔ شیخ صالح کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کئی سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن بحران پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات مثبت اور تعمیری رہی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ حرمین شریفین جا کر دلی سکون ملتا ہے۔ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہوگا۔

     قبل ازیں سعودی وزیر نے جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ڈاکٹر ساجد میر اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں پاک سعودی تعلقات سمیت یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، سعودی وزیر

    پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، سعودی وزیر

    اسلام آباد : سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور پاکستان کے دورے پربادشاہ کاپیغام لے کر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹرصالح الشیخ پانچ رکنی وفد کےساتھ اسلام آباد پہنچ گئے۔ائیر پورٹ پہنچنے پر سعودی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرصالح الشیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔

    سعودی عرب پاکستان سے بہتری کی امید رکھتا ہے۔ سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرصالح الشیخ عبدالعزیز پاکستان کے دورے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

    سعودی وزیر اپنے دورے میں پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں اور یمن سمیت مشرقی وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔اسلام آباد پہنچنے پر سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین قریبی تعلقات ہیں۔