Tag: سعودی وزیراطلاعات

  • دونوں ممالک میں مثالی رشتہ قائم ہے،  جو مزید پائیدار ہوگا،  سعودی وزیراطلاعات

    دونوں ممالک میں مثالی رشتہ قائم ہے، جو مزید پائیدار ہوگا، سعودی وزیراطلاعات

    اسلام آباد : سعودی وزیراطلاعات دورے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے، سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں جو مزید پائیدار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیراطلاعات ڈاکٹرعواد بن صالح تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے، مہمان وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح کی اسلام آباد سے روانگی کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری وفد کے ہمراہ موجود تھے۔

    فواد چوہدری نے سعودی وزیر اطلاعات کو یادگار تصویری البم پیش کیا اور گرمجوشی سے الوداع کہا۔

    روانگی سے قبل ڈاکٹرعواد بن صالح کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتہ قائم ہے، جو مزید پائیدار ہوگا۔

    اس موقع ہر فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی وزیراطلاعات کا کامیاب دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید استحکام بخشے گا۔

    اس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سعودی عرب کے وزیرِ اطلاعات عواد بن صالح العواد کے تین روزہ دورے کی تکمیل پر کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

    یاد رہے ڈاکٹر عواد بن صالح  وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کی دعوت پر پاکستان آئے تھے، پاکستان کے اپنے دورے میں سعودی وزیراطلاعات ڈاکٹرعواد بن صالح نے صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حیسن اور مذہبی امور کے وزیر سے ملاقاتیں کیں۔

    واضح رہے کہ 7 ستمبر کو سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیراطلاعات کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیراطلاعات کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹرعواد بن صالح نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

    وزیراعظم عمران خان اور سعودی وزیراطلاعات نے پاک سعودی عرب تعلقات سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا جبکہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی خدمات پربھی بات چیت کی گئی

    اس موقع پر سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح نے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

    سعودی عرب مشکل کی ہرگھڑ ی میں پاکستانی بھائیوں کےساتھ رہے گا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں سعودی وزیر اطلاعات نے مختلف شعبوں میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہے گا۔

    واضح رہے کہ 7 ستمبر کو سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح اور دیگر پرمشتمل وفد پاکستان پہنچا تھا۔

  • سعودی عرب مشکل کی ہرگھڑ ی میں پاکستانی بھائیوں کےساتھ رہے گا،سعودی وزیراطلاعات

    سعودی عرب مشکل کی ہرگھڑ ی میں پاکستانی بھائیوں کےساتھ رہے گا،سعودی وزیراطلاعات

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں سعودی وزیر اطلاعات نے مختلف شعبوں میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مشکل کی ہرگھڑ ی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹرعوادبن صالح سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فواد چوہدری اور سعودی عرب کے سفیر بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں دونوں ممالک میں تعلقات کو فروغ اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اقتصادی اور پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک میں ہر آزمائش پر پورا اترنے والے تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ، ہمیشہ علاقائی اور عالمی معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کی۔

    اسدقیصر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مشترکہ عقیدہ، ثقافت، تاریخ اور ورثے کے امین ہیں، پارلیمان دونوں ممالک میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔

    سعودی وزیر نے مختلف شعبوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں، حکومتی سطح پر رابطوں میں اضافے سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : سعودی وزیراطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح پاکستان پہنچ گئے

    ملاقات میں سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا،سعودی وزیر نے قید پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دہانی کراتے ہوئے کہا سعودی عرب مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹرعوادبن صالح سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے اپنے ہم منصب کا استقبال کیا۔

    دورے میں سعودی وزیر اطلاعات وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور شاہ سلمان کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو دیں گے۔

  • سعودی وزیراطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح  پاکستان پہنچ گئے

    سعودی وزیراطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح پاکستان پہنچ گئے

    اسلام : سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹرعوادبن صالح پاکستان پہنچ گئے، ڈاکٹرعواد بن صالح وزیراعظم عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا خصوصی پیغام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹرعوادبن صالح سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے اپنے ہم منصب کا استقبال کیا۔

    دورے میں سعودی وزیر اطلاعات وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور شاہ سلمان کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو دیں گے۔

    وفد میں سعودی عرب کے سفیرنواف المالکی،سعودی وزیراطلاعات کے مشیر بھی شامل ہیں، دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

    سعودی وزیر کو وفاقی وزیراطلات فواد چوہدری نے دورے کی دعوت دی تھی۔

    خیال رہے وزیر جارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ بھی آج 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، دورے میں وہ شاہ محمود قریشی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

    مزید پڑھیں : سعودی ولی عہد کا عمران خان کو فون، پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار

    یاد رہے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو ٹیلی فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں،پاکستان میں معاشی، کاروباری امکانات وسیع اور روشن ہیں۔

    اس سے قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عمران خان سے رابطہ کرکے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کرلی تھی۔

    سعودی فرماں روا نے نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی نظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، سعودی عرب نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔