Tag: سعودی وزیر اطلاعات

  • پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، فواد چوہدری

    پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سعودی عرب کے وزیرِ اطلاعات عواد بن صالح العواد کے تین روزہ دورے کی تکمیل پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرِ اطلاعات وفد کے ہم راہ پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس سعودی عرب روانہ ہوگئے، فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سعودی وزیر اطلاعات کی آمد پر ان کا شکر گزار ہوں۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات تاریخی اور مذہبی طور پر بہت مضبوط ہیں، پاکستان کی طرف سے سعودی وزیر کو حکومتی ترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

    چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ سعودی وزیرِ اطلاعات عواد بن صالح العواد نے نئی حکومت کی ترجیحات کو سراہا، دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔


    وزیرِ خارجہ نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی


    وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے سعودی وزیرِ اطلاعات کو پاکستان دورے کے موقع پر مختلف شخصیات کے ساتھ بنائی گئی تصویروں کا البم بھی پیش کیا۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کی دعوت پر پاکستان آئے تھے، انھوں نے دورے میں اہم ملاقاتیں کیں۔

  • وزیرِ خارجہ نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

    وزیرِ خارجہ نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

    اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیرِ اطلاعات سے ملاقات کرتے ہوئے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیرِ اطلاعات کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کی طرف سے معاشی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

    ملاقات میں سعودی وزیرِ ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے کہا سعودی حکومت پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش مند ہے۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی قیادت کی خواہشات کا خیرِ مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سعودی سرمایہ کار آ کر یہاں سرمایہ کاری کریں۔


    مزید پڑھیں:  سعودی وزیراطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح پاکستان پہنچ گئے


    ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے معاشی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے باہمی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

    خیال رہے کہ سعودی وزیرِ اطلاعات جمعے کو پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہیں، ان کا استقبال نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کیا تھا۔ ڈاکٹر عواد بن صالح وزیرِ اعظم عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا خصوصی پیغام دیں گے۔

    سعودی وفد میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی، سعودی وزیر اطلاعات کے مشیر بھی شامل ہیں، دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔