Tag: سعودی وزیر خارجہ

  • یورپی ممالک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کریں: سعودی وزیر خارجہ

    یورپی ممالک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کریں: سعودی وزیر خارجہ

    سعودی وزیر خارجہ، شہزادہ فیصل بن فرحان نے یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ، شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے بارے میں یورپی موقف کافی نہیں ہے اور جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو کوئی دو ریاستی حل کو ترجیح دیتا ہے اسے (یورپی ممالک) کو فوری طور پر فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لینا چاہیے۔

    عالمی برادری پر شہزادہ فیصل نے زور دیا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے اصلاحاتی نقطہ نظر کو دیکھے۔ انہوں نے کہا اسرائیل مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایک اہلکار نے اسرائیلی اخبار کو بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی عرب وزرا خارجہ کی رام اللہ میں میزبانی کی خواہش رکھتی ہے تاکہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

    سعودی وزیر خارجہ کے دورے کا اعلان اس وقت سامنے آیا تھا جب اسرائیلی وزیر نے مغربی کنارے کو یہودی ریاست بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

    اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

    روس کا نیٹو پر ممکنہ حملہ، جرمن ڈیفنس چیف نے خبردار کردیا

    اسرائیلی وزرا نے بتایا کہ علاقے میں کئی بستیاں پہلے سے موجود ہیں جو حکومتی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئیں تاہم اب اسرائیلی قانون کے تحت انہیں بھی قانونی کیا جائے گا۔

  • سعودی وزیر خارجہ اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے کا دورہ کریں گے

    سعودی وزیر خارجہ اتوار کو مقبوضہ مغربی کنارے کا دورہ کریں گے

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کل بروز اتوار مغربی کنارے کا دورہ کریں گے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے 1967 میں فلسطینی سرزمین پر قبضے کے بعد کسی سعودی وزیر خارجہ کا مغربی کنارے کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

    خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں ایک وزارتی وفد اتوار کو رام اللّٰہ جائے گا۔

    واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ کا انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر دفاع نے مغربی کنارے کو یہودی ریاست بنانے کا بیان دیا ہے۔

    اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادی کو توسیع دیتے ہوئے بڑی تعداد میں غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

    اسرائیلی وزرا نے بتایا کہ علاقے میں کئی بستیاں پہلے سے موجود ہیں جو حکومتی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی تاہم اب اسرائیلی قانون کے تحت انہیں بھی قانونی کیا جائے گا۔

    مقبوضہ علاقے میں یہودی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت وسیع پیمانے پر غیر قانونی سمجھا جاتا ہے لیکن اسرائیل اس سے اختلاف کرتا ہے، یہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بڑا تنازع ہے۔

    وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی ریاست کے قیام کو روکتا ہے جو اسرائیل کو خطرے میں ڈالے گا۔

    دوسری جانب، فلسطینی ایوان صدر نے اسے خطرناک اضافہ قرار دیا ہے۔

    اسرائیل کے اینٹی سیٹلمنٹ واچ ڈاگ پیس ناؤ نے کہا کہ نئی بستیاں ڈرامائی طور پر مقبوضہ مغربی کنارے کی شکل بدل دیں گی اور قبضے کو مزید مضبوط کریں گی۔

    داعش کا نئی شامی حکومت کیخلاف پہلا حملہ

    اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کرنے کے بعد سے تقریباً 160 بستیاں تعمیر کی ہیں جن میں تقریباً 700,000 یہودی آباد ہیں۔

  • غیرمتزلزل حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب سے اظہار تشکر

    غیرمتزلزل حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب سے اظہار تشکر

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت خارجہ نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعظم  نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پرسعودی عرب سے اظہار تشکر کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے بھارت کے پاکستان کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی حملوں میں بے گناہ شہری، خواتین اور بچے شہید ہوئے، بھارتی جارحیت پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں، افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے۔

    پاکستان اپنی خود مختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اسے اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

    ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کیلئے سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

    سعودی وزیر مملکت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔

  • سعودی وزیر خارجہ کی احمد الشرع کے ساتھ اہم ملاقات

    سعودی وزیر خارجہ کی احمد الشرع کے ساتھ اہم ملاقات

    دمشق: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو دمشق میں پیپلز پیلس میں شام کی نئی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع سے ملاقات کی۔

    اس اہم ملاقات کے دوران شہزادہ فیصل نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولئ عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی جانب سے الشرع اور شامی عوام کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔

    جواب میں احمد الشرع نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مملکت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فریقین نے شام میں سیاسی، انسانی اور اقتصادی حالات میں بہتری کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

    بات چیت اس اہم نکتے پر مرکوز تھی کہ شام میں سلامتی، استحکام اور اتحاد کو فروغ دیا جائے، فریقین نے ملک کے لیے سیاسی، انسانی اور اقتصادی مدد کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔

    دونوں رہنماؤں نے شام پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کے معاملے پر بھی غور کیا، پابندیاں ہٹنے سے شام میں اقتصادی بحالی اور اہم انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے زیادہ مواقع فراہم ہو سکیں گے، سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کی نئی انتظامیہ عالمی اور عوامی سطح پر درست اقدامات کر رہی ہے۔

    حماس کا اسرائیل کی یرغمال خواتین فوجیوں کو رہا کرنے کا اعلان

    انھوں نے کہا سعودی عرب شام کے ساتھ کھڑا ہے، بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کے لیے مزید بہتر فیصلوں کی ضرورت ہے۔

    اس ملاقات کو جنگ زدہ ملک کی بحالی اور تعمیر نو کے نازک دور میں سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

  • ایرانی صدر کی سعودی وزیر خارجہ سے دوحہ میں اہم ملاقات

    ایرانی صدر کی سعودی وزیر خارجہ سے دوحہ میں اہم ملاقات

    سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے دوحہ میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ایرانی صدر نے سعودی عرب ایران تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے جرائم بے نقاب کرنے میں سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے، اسلامی ممالک اختلافات بھلا کر ہم آہنگی اور بھائی چارے کا سلوک کریں۔

    سعودی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کو سعودی ولی عہد کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے دوستانہ ماحول میں مسائل کے حل اور تعلقات بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔

    سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران سے تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور ایران سے اختلافات کا باب ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا نے یقین دلایا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب نہ دیا تو غزہ میں امن ہو جائے گا۔

    دوحہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہی تھا جس نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کو قتل کیا یورپ اور امریکا نے کہا ہم نے جواب نہ دیا تو ایک ہفتے میں غزہ میں امن ہو جائے گا ہم نے بات مان کر امن کا انتظار کیا لیکن فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رہی۔

    ایمریٹس ایئرلائن کا پروازوں سے متعلق اہم اعلان

    ایرانی صدر نے کہا کہ ایران بھی جنگ نہیں چاہتا لیکن اسرائیل نے کارروائی کی تو جواب دیں گے اسرائیل ہمیں ردعمل کیلیے مجبور کر رہا ہے ہمیں دنیا نے کہا پُرسکون رہیں جبکہ ہماری سرزمین پر حملہ کیا گیا تھا۔

  • اقوام متحدہ میں تقریر، سعودی وزیر خارجہ کا بڑا مطالبہ

    اقوام متحدہ میں تقریر، سعودی وزیر خارجہ کا بڑا مطالبہ

    نیویارک: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز شہزادہ فیصل بن فرحان نے یو این فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصفانہ اور زیادہ مساوی عالمی نظام کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کے نظام میں اصلاح کی جانی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ فلسطین میں انسانی تباہی پر اسرائیل کو جواب دہ نہ ٹھہرایا جانا عالمی اداروں کی نااہلی ہے، اس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، بہتر مستقبل کے لیے اقوام متحدہ کے نظام میں اصلاحات ایک فوری ضرورت بن گئی ہیں۔

    اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے ایک دن قبل ’’مستقبل کے لیے معاہدہ‘‘ کے حق میں ووٹ دیا تھا، اس حوالے سے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اس معاہدے پر مذاکرات میں حصہ لینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ان شرکا کا شکریہ جنھوں نے حتمی معاہدے کی دستاویز پر شدید بحث کے دوران سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیا۔

    نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اپنے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے یہ اس لیے کیا کیوں کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمیں ایک بہتر دنیا، ایک سرسبز دنیا بنانے کے لیے سب کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سعودی وزیر خارجہ ایرانی صدر کی تدفین میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے

    سعودی وزیر خارجہ ایرانی صدر کی تدفین میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے

    سعودی وزیر خارجہ ایرانی صدر کی تدفین میں شرکت کیلئے ایران کے شہر تہران پہنچ گئے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ تہران میں ایرانی قیادت سے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور دیگر کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین میں بھی شریک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تہران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر حکام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

    تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔

    ابراہیم رئیسی نے اسماعیل ہنیہ سے آخری ملاقات میں کیا کہا تھا؟

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں کی جائے گی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں کہا کہ یہ دورہ پاک سعودی اسٹریٹجک و تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے ، جہاں وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیرخارجہ اور وفد کا استقبال کیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں تعاون کےفروغ اورسر مایہ کاری پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین عزت مآب سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

    اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جسکی نظیر نہیں ملتی، سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، عید الفطر کے فوری بعدسعودی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، یہ دورہ پاک سعودی اسٹریٹجک وتجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔

    سعودی وزیرخارجہ آج صدرآصف زرداری اورآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

    سعودی وزیر خارجہ گزشتہ روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچنے تھے، پاکستان پہنچنے پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا تھا جبکہ دیگر سعودی وزرا اور حکام آج پاکستان پہنچیں گے۔

    سعودی وفد میں سرمایہ کاری ،پانی وزراعت، ماحولیات، صنعت،معدنی وسائل اورتوانائی کے وزیر شامل ہیں،وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔
    ری کےمواقع کاجائزہ لے

  • پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے کام جاری رکھیں گے، امریکا

    پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے کام جاری رکھیں گے، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر  نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں آزادی اظہار کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

    واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    اس موقع پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے  تبصرے سے گریز کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی، سعودی وزیرخارجہ سے خطے میں تناؤ کم کرنے کیلئے کام جاری رکھنے پر گفتگو ہوئی۔

    میتھیو ملر نے کہا کہ اس موقع پر تنازع کے طویل مدتی پائیدارحل اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پرلانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

  • سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا  وفد آج  پاکستان پہنچے گا

    سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

    اسلام آباد : سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں وفد آج سے 16 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد میں سعودی وزیر پانی وزراعت ،وزیرصنعت اورمعدنی وسائل شامل ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے نائب وزیر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ بھی دورہ کریں گے جبکہ وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے سینئر حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

    دورے کے دوران سعودی وفد کی صدر آصف زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ اور ہم منصب وزرا سے ملاقاتیں ہو گی جبکہ وفد پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وفد کی ایس ایف آئی سی کی ایپکس کمیٹی سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں تاہم دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون کوبڑھانا اور اقتصادی شراکت داری کومثبت تحریک دینا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب ٓسے خطاب میں کہا تھا کہ سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، ہمارے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد نے بھرپور پذیرائی کی۔