Tag: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان

  • 33 ہزارفلسطینیوں کے قتل پر مغرب خاموش تماشائی بنارہا، سعودی وزیر خارجہ

    33 ہزارفلسطینیوں کے قتل پر مغرب خاموش تماشائی بنارہا، سعودی وزیر خارجہ

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ 33 ہزارفلسطینیوں کے قتل پر مغرب خاموش تماشائی بنارہا۔

    دورہ پاکستان کے موقع پر اپنے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب 6 فوڈ ورکرز اسرائیلی حملے میں مارے گئے توشورمچ گیا، غزہ میں جنگ بندی کیلئے اب تک تمام بین الاقوامی کوششیں بےسود رہیں، غزہ میں 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

    شہزادہ فیصل نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر دنیا کا دہرا معیار سب کے سامنے ہے۔ غزہ میں اسرائیلی حملے رکوانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی، ایک عرصے کے بعد غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے کچھ تبدیلیاں نظرآرہی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کیلئےعالمی کوششیں جاری ہیں، غزہ میں اب قلت خوراک سے شہادتیں ہورہی ہیں، غزہ میں قحط کی صورتحال ہے، اب غزہ میں امن ہو جانا چاہیے۔

    سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں دہرے معیارات کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی برادری غزہ میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہی، ہمیں خطے میں تنازع کو مزید نہیں بڑھانا چاہیے۔ ہمیں تناؤ میں کمی لانا چاہیے۔

    سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ بہت کامیاب رہا، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعمیری گفتگو ہوئی ہے اس پر فالو اپ کرینگے۔

    انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کریگی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کو بڑھائیں گے۔

    برادرملک پاکستان کی جانب سے پُرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتاہوں، دورہ پاکستان پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کی تزویراتی گہرائی پربات ہوئی۔

    سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بزنس اور سرمایہ کاری سے متعلق متاثرکن اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ ہم مشترکہ طور پر ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

    شہزادہ فیصل نے کہا کہ چند ماہ میں ان تمام اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں گے، ہم اس دورے کو مثبت قرار دیتے ہیں، اس دورے کے نتائج آنے والے مہینوں میں سامنے آئیں گے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم مل کر باہمی مفاد حاصل کرسکتے ہیں۔ ہم نے باہمی دلچسپی و علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ باہمی اقتصادی خوشحالی و علاقائی سالمیت کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

  • سعودی وفد  آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

    سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

    اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد آج صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلٰی سطح وفدآج اسلام آباد میں مصروف دن گزارے گا، سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا ، سعودی وفد کی صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

    سعودی وفد آج ایس ایف آئی سی کے زیر اہتمام تقریب میں بھی شرکت کرے گا، اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اس موقع پر بیان بھی جاری کریں گے۔

    سعودی وفد پہلے سے جاری منصوبوں،سرمایہ کاری سے متعلق نئے منصوبوں پر بات چیت کرے گا اور آج رات دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، نور خان ائیر بیس پہنچنے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈارسمیت کابینہ کے اراکین نے پرتپاک استقبال کیا۔

    سعودی وفدمیں سرمایہ کاری،پانی وزراعت،ماحولیات،صنعت،معدنی وسائل اورتوانائی کےوزیرشامل ہیں، وفدپاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع کاجائزہ لے گا جبکہ مختلف معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی توقع ہے۔