Tag: سعودی وزیر خارجہ

  • وزیراعظم اور صدر ممنون حسین کی سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات

    وزیراعظم اور صدر ممنون حسین کی سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف اور صدر ممنون حسین سے سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کے امور خصوصا افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک، تعلقات پر نیا دور شروع کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی کوششوں کی حمایت سمیت ، پر امن اور مستحکم افغانستان کا حامی ہے۔

      وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا مثالی دوست ہے اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے، وزیراعظم نواز شریف نے سعودی وزیرخارجہ کو خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔

    سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں سیاسی و اقتصادی استحکام چاہتا ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنیگن غداری کے مقدمہ پر بھی بات چیت ہوئی،

    ملاقات میں وفاقی وزراء چوہدری نثار علی ،اسحاق ڈار ،سر تاج عزیز اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے، اس سے پہلے صدر مملکت اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید استحکام دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • ریاض: امریکی وزیرخارجہ کی شاہ عبد اللہ سے ملاقات

    ریاض: امریکی وزیرخارجہ کی شاہ عبد اللہ سے ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے مشرقی وسطی میں قائم امن کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا۔

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا دورہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
        
       

  • سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، وہ اسلام اآباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کریں گے، دیگر امور سمیت سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے بات چیت بھی خارج از امکان نہیں ہے۔

    سعودی عرب پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، اس نے کئی مشکلوں میں پاکستان کا ساتھ بھی دیا ہے، جنگِ خلیج کے موقع پر پاکستان کو تیل کی فراہمی انہیں اقدامات کا سلسلہ تھی لیکن اب یہ امداد بند کی جاچکی ہے، امداد و تعاون کے ساتھ ساتھ سعودی عرب سیاسی معاملات میں بھی پاکستان سے معاونت کرتا رہا ہے۔

    ضیا الحق کے دور میں ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت ختم کرنے کی اپیل بھی اس وقت کے سعودی فرماں روا شاہ خالد نے کی تھی جبکہ نواز شریف کو طیارہ سازش کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد سعودی عرب ہی تھا، جس نے شریف خاندان کی جنرل پرویز مشرف سے ڈیل کے بعد اپنے ملک میں پناہ دی۔

    اب شاید جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جان چھڑانے کی باری ہے، جو غداری کیس میں عدالت جانے سے گریزاں ہیں، ہوسکتا ہے سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد دیگر معاملات پر افہام و تفہیم کے ساتھ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی گلو خلاصی بھی ثابت ہو۔