Tag: سعودی وزیر داخلہ

  • سعودی عرب: ابشر پر نئی خدمات کے حوالے سے اہم معلومات

    سعودی عرب: ابشر پر نئی خدمات کے حوالے سے اہم معلومات

    سعودی وزیر داخلہ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے ابشر پر نئی خدمات کے اجرا کا افتتاح کیا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر داخلہ کے سیکرٹیری برائے شخصی احوال جنزل سلیمان بن عبدالعزیز الیحیی نے اپنے ملک کے شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے ابشر پر نئی خدمات کے اجرا کا افتتاح کیا ہے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق نئی خدمات میں سعودی شہریوں کے لیے گمشدہ شناختی کارڈ کے متبادل کا اجرا بھی شامل ہے۔

    جنرل سلمان بن عبدالعزیز الیحیی نے بتایا کہ ’ نئی خدمات میں گمشدہ دستاویزات گھر تک پہنچانے کے علاوہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے بچوں کے اندارج اور دستاویزات کی ترسیل شامل ہے‘۔

    عبدالعزیز الیحیی کا کہنا تھا کہ ’شخصی احوال کے متعلق تمام امور آن لائن انجام دیئے جاسکتے ہیں اور دستاویزات کی ترسیل سے فایدہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔

    جنرل سلمان بن عبدالعزیز الیحیی نے مزید کہا ہے کہ شخصی احوال سے متعلق تمام امور انجام دینے کے لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں رہی۔

  • سعودی وزیر داخلہ  ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    سعودی وزیر داخلہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : سعودی وزیرداخلہ عبدالعزیزبن سعودبن نائف ایک روزہ دورےپرپاکستان پہنچ گئے ، دورے کے دوران سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق فیصلے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرداخلہ عبدالعزیزبن سعودبن نائف ایک روزہ دورےپرپاکستان پہنچ گئے ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے نور خان ائیربیس پرسعودی وزیرداخلہ اور وفد کا استقبال کیا، اس موقع پر سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھرسمیت دیگرحکام بھی موجود تھے۔

    سعودی وزیر داخلہ کیساتھ 6رکنی اعلیٰ سعودی حکام کا وفدبھی پاکستان پہنچا ہے، سعودی وزیر داخلہ پاکستانی ہم منصب شیخ رشید کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

    دورے کے دوران پاکستان ،سعودی عرب کے داخلہ امورکے وزرا کی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات ہوگی ، جس میں سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ملاقات میں کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال اور سفری پابندیوں میں نرمی پر بھی بات ہوگی جبکہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    سعودی وزیر داخلہ دورے کے دوران صدرمملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، اہم حکومتی اور سیکیورٹی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    یاد رہے دسمبر میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔

  • سعودی وزیر داخلہ  7 فروری کو پاکستان پہنچیں گے

    سعودی وزیر داخلہ 7 فروری کو پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد: سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف 7 فروری کو پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران سعودی وزیر داخلہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف 7 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے
    بیان میں کہا گیا کہ سعودی وزیر داخلہ پاکستانی ہم منصب شیخ رشید کی خصوصی دعوت پرپہنچیں گے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر داخلہ دورے کے دوران صدرمملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، اہم حکومتی اور سیکیورٹی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    وزارت داخلہ نے بتایا سعودی وزیر داخلہ وزارت داخلہ کا دورہ بھی کریں گے ، جہاں ان کی شیخ رشید سے ملاقات ہوگی ، جس میں علاقائی صورتحال ،سعودی عرب سےقیدیوں کی رہائی ودیگرامور پر بات کی جائے گی۔

    یاد رہے دسمبر میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔

  • سعودی وزیر داخلہ کا مسجد الحرام کی سیکیورٹی کا جائزہ، حکام سے ملاقات

    سعودی وزیر داخلہ کا مسجد الحرام کی سیکیورٹی کا جائزہ، حکام سے ملاقات

    ریاض : سعودی وزیر داخلہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے مسجد الحرام پہنچ گئے، شہزادہ عبدالعزیز نے سیکیورٹی پر مامور پر افراد کو سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے مسجد حرام کا دورہ کیا اور حرم مکی کی سیکیورٹی پر مامور حکام سے ملاقات کی۔

    وزیر داخلہ نے ماہ صیام کے دروران مسجد حرام میں امن وامان برقرار رکھنے کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے مسجد حرام کے دورے کے دوران سیکیورٹی پر مامور افسروں اور جوانوں کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور عزت مآب ولی عہد و وزیر دفاع شہزدہ محمد بن سلمان کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور ان کی سلامتی کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

    اس موقع پر عمرہ مناسک کے دوران سیکیورٹی کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی نے وزیر داخلہ کو امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس دورے میں سعودی عرب کے نائب وزیر داخًلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداﺅد، سیکرٹری داخلہ برائے سیکیورٹی امور محمد بن مھنا المہنا بھی موجود تھے۔