Tag: سعودی وزیر مذہبی امور

  • سعودی وزیر کی پاکستان کا حج کوٹا بڑھانے کی یقین دہانی

    سعودی وزیر کی پاکستان کا حج کوٹا بڑھانے کی یقین دہانی

    پشاور : سعودی مذہبی وزیر نے پاکستان کا حج کوٹا بڑھانے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے آج اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی ہے اور دوران گفتگو حج کوٹے میں اضافے، درخواستوں کی جمع کرانے کی میعاد اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    ذرائع کے مطابق سعودی مذہبی وزیر نے پاکستانی ہم منصب کی باتوں کو غور سے سنا اور حج کوٹا بڑھانےکی یقین دہانی کراتے ہوئے دیگر امور کو بھی احسن طریقے سے حل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

    علاوہ ازیں دورانِ ملاقات دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے مذید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    اس دوران سعودی وزیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج اور عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علما اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور انتہا پسندی کے عفریت کو قابو میں لا سکتے ہیں۔

    اس موقع پر پاکستانی وزیر مذہبی امور نے اپنے ہم منصب کا شکریہ کا ادا کیا اور امت مسلمہ اور حرمین شریفین کے لیے سعودی حکومت کی خدمات کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ سعودی وزیر مذہبی امور امام کعبہ کے ہمراہ جمعیت علمائے پاکستان کے صد سالہ اجتماع شرکت کے لیے پشاور پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال پاکستانی وزیر برائے مذہبی امور سمیت اعلیٰ حکام نے کیا۔

  • بہترین حج انتظامات پر خادم حرمین شریفین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، سردار یوسف

    بہترین حج انتظامات پر خادم حرمین شریفین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، سردار یوسف

    ریاض: دریں اثناء وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ صالح آل الشیخ کی دعوت پر ریاض پہنچے، ملاقات کے دوران دونوں وزارتوں کے مابین باہمی تعاون کے امور پر بات کی گئی۔

    سردار محمد یوسف نے سعودی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بہترین حج انتظامات پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز اور سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ۔

    سعودی عرب کا امت مسلمہ کی وحدت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان ہر لحاظ سے حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں کیونکہ حرمین شریفین ایسی مقدس مقامات ہیں کہ جنکی حفاظت اور دفاع ہر مسلمان پر فرض ہے ۔

    الشیخ صالح آل الشیخ نے پاکستانی وزیر کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی دوستی ایک مضبوط چٹان کے مانند ہے ، پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے ہوکر ہمیشہ ایک مخلص دوست کا ثبوت پیش کیا ہے ۔

    ملاقات میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان مولانا علی محمد ابوتراب اور سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر منظور الحق اور سردار ابرار بھی موجود تھے۔