Tag: سعودی ولی محمد بن سلمان

  • سعودی ولی محمد بن سلمان کا جنوبی کوریا کا دورہ

    سعودی ولی محمد بن سلمان کا جنوبی کوریا کا دورہ

    سیوئل: غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی محمد بن سلمان دورہ کے لیے کوریا پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کی ہے۔

    دونوں رہنماؤں کا ملکوں کے دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور دوطرفہ تعاون کی نئی جہتوں کا جائزہ لیا گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور جنوبی کوریا نے 30 بلین ڈالرکے منصوبوں پر دستخط کیے۔

    قبل ازیں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بدھ کو سرکاری دورے پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول پہنچے تو سیئول ایئربیس پر جنوبی کوریا کے وزیراعظم ہان ڈوک سو نے ان کا خیرمقدم کیا۔

    سیئول پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کا سرکاری استقبال کیا گیا۔ سعودی عرب اور کوریا کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سعودی ولی عہد نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

  • جمال خاشقجی کا قتل انتہائی سفّاکانہ جرم تھا، سعودی ولیٔ عہد

    جمال خاشقجی کا قتل انتہائی سفّاکانہ جرم تھا، سعودی ولیٔ عہد

    ریاض: سعودی ولیٔ عہد محمد بن سلمان نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر خاموشی توڑ دی، انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جمال خاشقجی کا قتل انتہائی سفّاکانہ جرم تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولیٔ عہد نے سعودی صحافی کے سفاّکانہ قتل پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی کے قاتلوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    [bs-quote quote=”کچھ عناصرسعودی تُرک تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں: سعودی ولیٔ عہد” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ جمال خاشقجی کا قتل تمام سعودیوں کے لیے الم ناک ہے۔ خیال رہے کہ جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے گئے تھے جس کے بعد وہ لاپتا ہو گئے تھے۔

    سعودی ولیٔ عہد نے صحافی کے قتل کے واقعے کے پسِ منظر میں سعودی تُرک تعلقات کے حوالے سے کہا کہ کچھ عناصرسعودی تُرک تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، شاہ سلمان، اردوان کے ہوتے کوئی تعلقات خراب نہیں کر سکتا۔

    خیال رہے کہ آج امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا کہ جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیٔ عہد ملوث ہو سکتے ہیں، کیوں کہ سعودی عرب میں تمام معاملات سعودی ولیٔ عہد چلا رہے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  خدشہ ہے جمال خاشقجی کےقتل میں سعودی ولی عہد ملوث ہوسکتے ہیں ،ٹرمپ


    واضح رہے دو اکتوبر کو سعودی قونصل خانے جانے کے بعد لاپتا ہونے والے سعودی صحافی کے بارے میں سعودی حکام غلط وضاحتیں دیتے رہیں اور دو ہفتے تک حقائق کی پردہ پوشی کرتے رہے۔

    بعدِ ازاں یہ بات سامنے آئی کہ جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا، گزشتہ روز برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ جمال کی باقیات استنبول میں قونصل جنرل کے گھر کے لان سے ملی ہیں۔

  • سعودی ولی عہد کا عمران خان کو فون، پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار

    سعودی ولی عہد کا عمران خان کو فون، پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار

    اسلام آباد : سعودی ولی محمد بن سلمان نے عمران‌ خان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کی قیادت کے رابطے جاری ہے، شاہ سلمان کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی عمران خان کو ٹیلی فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

    بات چیت کے دوران سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے، پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں،پاکستان میں معاشی، کاروباری امکانات وسیع اور روشن ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا تھا اور سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کرلی تھی۔


    مزید پڑھیں : سعودی فرماں روا کی عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت


    سعودی فرماں روا نے نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی نظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، سعودی عرب نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔

    نامزد وزیر اعظم عمران خان کا سعودی فرماں روا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

    قبل ازیں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں عمران خان کے لیے دعا کی اور کہا کہ ہم سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔