Tag: سعودی پاسپورٹ

  • 2024 کی عالمی رینکنگ میں سعودی پاسپورٹ کا کونسا نمبر؟

    2024 کی عالمی رینکنگ میں سعودی پاسپورٹ کا کونسا نمبر؟

    عالمی رینکنگ 2024 کے دورا ن سعودی پاسپورٹ اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 65ویں نمبر سے 61ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ 2023 میں سعودی پاسپورٹ 65ویں نمبر پر موجود تھا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہینلی اینڈ پارٹنرز جو دنیا کے مضبوط اور کمزور پاسپورٹ کی درجہ بندی کرتی ہے 200 سے زیادہ ملکوں کو شامل کیا ہے۔

    سعودی پاسپورٹ 2021 میں 71 اور 2022 میں 65 میں نمبر پر تھا۔جس میں اب مزید بہتری آگئی ہے، سعودی پاسپورٹ ہولڈر بغیر ویزے کے 89 ممالک میں جا سکتے ہیں جبکہ 137 ممالک میں داخلے کیلیے ویزے کی ضرورت ہے۔

    ہینلی اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(ایاٹا) کے ڈیٹا پر کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق لندن میں قائم ایڈوائزری فرم ہینلی اینڈ پارٹنرز جو دنیا کے مضبوط اور کمزور پاسپورٹ کی درجہ بندی کرتی ہے کے سالانہ جائزے کے مطابق 2024 کی فہرست میں فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین، جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ سرفہرست ہیں۔

    ان ممالک کے شہریوں کو 194 میں ویزا فری یا ویزا آن آرائیول کی سہولت حاصل ہے۔فن لینڈ، جنوبی کوریا اور سویڈن کے پاسپورٹ دوسرے نمبر پرہیں۔ آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ اور ہالینڈ تیسرے، بیلجیئم، مالٹا، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

    خلیجی ممالک میں امارات کا پاسپورٹ 11، قطر 53، کویت 55 اور بحرین 59 ویں نمبر پر ہے۔

    ہوٹل کی 26 ویں منزل سے چھلانگ لگانے والی لڑکی سے متعلق اہم انکشاف

    سب سے کمزور پاسپورٹس کا تعلق افغانستان، شمالی کوریا، بنگلہ دیش، سری لنکا، اریٹیریا، شام، عراق، یمن، صومالیہ، فلسطین، سوڈان، نائجیریا، لبنان اور ایران سے بتایا گیا ہے۔

  • سعودی عرب: پاسپورٹ سے متعلق انتباہ جاری؟

    سعودی عرب: پاسپورٹ سے متعلق انتباہ جاری؟

    سعودی عرب میں پرانے اور نئے پاسپورٹ کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ درخواست کرنے کے بعد، موجودہ پاسپورٹ، نئے پاسپورٹ، یا قومی شناختی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے سفر کرنا ممکن نہیں ہے، جب تک کہ پرانا پاسپورٹ فراہم نہ کیا جائے اور نیا پاسپورٹ فعال نہ ہوجائے۔

    Absher پلیٹ فارم پر تجدید کی درخواست پرعمل کریں۔

    پاسپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست کو ”Absher”پلیٹ فارم پر ”درخواست کی تفصیلات”کے ذریعے اسٹیٹس کو ٹریک کرکے فالو اپ کیا جاسکتا ہے۔

    روانگی پورٹ پر پاسپورٹ کو فعال کریں:

    محکمہ پاسپورٹ نے روانگی پورٹ پر پاسپورٹ کو فعال کرنے کے امکان پر زور دیا اور اس کے لیے پرانا پاسپورٹ پورٹ پر پاسپورٹ افسر کے پاس لانا ضروری ہے۔ یہ تمام علاقوں اور شہروں میں پاسپورٹ دفاتر میں کیا جا سکتا ہے۔

    پاسپورٹ کی شاخوں میں سے ایک کا انتخاب:

    پلیٹ فارم کے ذریعے پاسپورٹ کی تجدید کرتے وقت آپ کو برانچ سلیکشن لسٹ میں دکھائے گئے پاسپورٹ برانچوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ اس کے ذریعے پاسپورٹ حاصل کیا جا سکے یا قومی پتہ پر اس کی ترسیل کی درخواست کی جا سکے۔