Tag: سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی

  • سعودی دارالحکومت میں ٹرک داخلے کا نیا نظام

    ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹرک داخلے کے نئے نظام پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں منگل سے ٹریفک اِزدِحام کو قابو کرنے کے لیے ٹرکوں کے داخل ہونے کے نئے نظام پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔

    ٹرک ڈرائیوروں کو آن لائن ٹائم بک کرانے اور مقررہ اوقات کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری میں 17 جنوری 2023 سے ممنوعہ اوقات کے دوران ریاض میں ٹرکوں کے داخلے کو ریگولیٹ کرنے کے لیے سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

    ٹی جی اے نے کہا ہے کہ ٹرک کا داخلہ ای اپوائنٹمنٹ کے ذریعے اور مخصوص اوقات میں ہوگا، تاکہ ٹرکوں کے بہاؤ کو منظم کیا جا سکے، اور انھیں شہروں کے داخلی راستوں پر جمع ہونے سے روکا جا سکے۔

    لنکڈ اِن ڈیٹا کے مطابق سعودی عرب کے ان شعبو‌ں میں ملازمتیں بڑھ گئی ہیں

    اتھارٹی نے تصدیق کی کہ ممنوعہ اوقات کے دوران ٹرکوں کا ریاض میں داخلہ الیکٹرانک اپائنٹمنٹس اور نظام الاوقات کی بکنگ کے ذریعے ہوگا۔

    اتھارٹی کے مطابق ریاض میں اتوار سے جمعرات تک صبح 9 سے رات 9 بجے تک ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہے، علاوہ ازیں جمعہ اور ہفتہ کو شام 5 سے رات 9 بجے تک ٹرک شہر میں نہیں آ سکتے۔

  • سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کا بڑا اعلان

    سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کا بڑا اعلان

    سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے چھوٹی گاڑی چلانے والوں کیلئے اہم اعلان کیا ہے۔

    سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کو آئندہ سال 2023 کے اختتام تک ایپ ٹیکسی میں استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

    اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جن چھوٹی گاڑیوں کو ایپ ٹیکسی میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے ان کا ماڈل 2023 کے آخر تک پانچ برس سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔

    اتھارٹی نے کہا ہے کہ جن گاڑیوں کو ایپ ٹیکسی میں استعمال کرنے کی مہلت میں توسیع دی گئی ہے ان کے لیے ضروری ہوگا کہ ایپ ٹیکسی کمپنیاں چھوٹی گاڑیوں کو اپنے یہاں خصوصی زمرے میں شامل کریں اور گاڑی میں زیادہ سے زیادہ مسافروں کی تعداد متعین کریں۔

    اتھارٹی نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ ایئرپورٹ سے سواریاں نہ اٹھائیں اور نہ ہی ایک شہر سے دوسرے شہر سواریاں لے کر جائیں، جن گاڑیوں کو اجازت دی گئی ہے وہ شہر کے اندر ہی اپنا کام کرسکیں گی۔

    اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ 2023 کے آخر تک چھوٹی گاڑیوں کو ایپ ٹیکسی میں استعمال کرنے کی منظوری گاڑیوں کے مالکان کو سہولت فراہم کرنے اور شہروں میں ٹیکسی سروس بہتر بنانے کی غرض سے دی گئی ہے۔