Tag: سعودی پولیس

  • سعودی عرب: موٹرسائیکل سواروں کے لیے نئے ضوابط جاری

    سعودی عرب: موٹرسائیکل سواروں کے لیے نئے ضوابط جاری

    سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لئے نئے ضوابط جاری کردیئے، جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ غیرمعمولی سامان لے جانے پر 300 ریال تک چالان کیا جاسکتا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بہت زیادہ یا بڑا سامان جس سے نہ صرف انہیں بلکہ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہو کسی بھی صورت میں موٹرسائیکل پر نہ رکھا جائے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق غیرمعمولی سامان موٹرسائیکل پر رکھنا قانون شکنی شمار کی جاتی ہے جس پر 150 سے 300 ریال تک چالان کیا جا سکتا ہے۔

    ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں کو چاہیے کہ وہ قواعد کا خیال رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کریں تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اوران کی وجہ سے کسی دوسرے شخص کو مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    یاد رہے کہ بعض افراد موٹرسائیکل پر سیڑھی یا اسی قسم کی اشیا لے جاتے ہیں جس سے قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کو دشواری ہوتی ہے، جبکہ حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عہدیدار نے دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ملازمین کو سختی سے متنبہ کیا ہے، احکامات کی روگردانی پر باضابطہ کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے عہدیدار عبود آل زاحم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران سرکاری ملازم سماجی رابطے کی ویب سائٹس استعمال کرنے کا مجاز نہیں ہے، قانون کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی ہوگی۔

    آل زاحم نے توجہ دلائی کہ سرکاری اداروں کے ضابطہ اخلاق کے برخلاف ملازمین ڈیوٹی کے دوران اپنے موبائل فون کے ذریعے سماجی رابطہ وسائل پرسرگرم رہتے ہیں، یہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔

  • سعودی پولیس نے لڑکی کی جان بروقت کیسے بچائی ؟

    سعودی پولیس نے لڑکی کی جان بروقت کیسے بچائی ؟

    دمام: سعودی عرب میں پولیس کی جانب سے لڑکی کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں پولیس نے لڑکی کو ہوٹل کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اقدام خودکشی سے روک دیا۔

    پولیس کی جانب سے لڑکو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں سیکیورٹی اہلکار کو لڑکی سے بات چیت کر رہے ہیں اور اسے چھلانگ لگانے سے روکنے پر آمادہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری دفاع کی گاڑی ہوٹل کے نیچے پہنچی اور جب کریں سے سیکیورٹی اہلکار لڑکی کے قریب پہنچے تو وہ چھلانگ لگانے کے بجائے اپنے کمرے میں چلی گئی۔

    لڑکی کو چھلانگ لگانے سے روکنے پر دمام سیکیورٹی اور شہری دفاع کے اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔

  • سعودی عرب، چاقو کے زور پر 13 ہزار ریال کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

    سعودی عرب، چاقو کے زور پر 13 ہزار ریال کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

    ریاض: مکہ کے دارالحکومت کی پولیس نے فارمیسی میں چاقو کے زور پر ڈکیتی کرنے والے دو شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دو ملزمان نے چاقو کے زور پر ریاض کی فارمیسی میں ڈکیتی کی اور ملازمین سے 13 ہزار ریال لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ضلعی پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری کا کہنا تھا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد نے فارمیسی کے ملازمین کو اسلحہ دکھا کران سے 13 ہزار ریال چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ’اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کی، جس فارمیسی میں ڈکیتی ہوئی تھی اس کے اطراف کے تمام علاقے کی پولیس کو واقعے سے متعلق فوری طور پر آگاہ کردیا گیا تھا۔

    پولیس نے اطلاع موصول ہونے کے بعد مشکوک افراد کی نگرانی شروع کی۔ کرنل التویجری کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم نے کم وقت میں کامیابی حاصل کی اور جلد ہی ملزمان کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزمان رقم کے ساتھ مسروقہ گاڑی میں فرارہونے کی کوشش کرہے تھے کہ اسی دوران انہیں حراست میں لیا گیا، ملزمان کے خلاف ایف آئی ار درج کرکے ان کا کیس ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا جہاں ملزمان سے مزید تحقیقات کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

    سعودی عرب کی پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اُن کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔

  • سعودی عرب، نوبیاہتا دلہن کی لاش فلیٹ سے برآمد

    سعودی عرب، نوبیاہتا دلہن کی لاش فلیٹ سے برآمد

    ریاض: سعودی عرب کے شہر تبوک کے اپارٹمنٹ سے نوبیاہتا دلہن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک سٹی کے فلیٹ سے نئی نویلی دلہن کی لاش برآمد ہوئی ہے، مقتولہ کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

    [bs-quote quote=” مقتولہ کا شوہر غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سعودی پولیس”][/bs-quote]

    سعودی پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کی اطلاع برابر والے اپارٹمنٹ سے دی گئی، مذکورہ فلیٹ میں پہنچے تو کمرے سے تعفن اٹھ رہا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ کے مالک نے تین ماہ قبل ہی نئے شادی شدہ جوڑے کو گھر کرائے پردیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح موجود ہیں جبکہ واقعے کے بعد سےمقتولہ کا شوہر غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    سعودی پولیس حکام کی جانب سے مقتولہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

  • سعودی پولیس اور محکمہ صحت کی مشترکہ کارروائی، غیرملکی اتائی گرفتار

    سعودی پولیس اور محکمہ صحت کی مشترکہ کارروائی، غیرملکی اتائی گرفتار

    ریاض : محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم الزاہر کالونی میں رہائش پذیر تھا اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ معظمہ میں سعودی پولیس نے غیر قانونی طور پر ادویہ فروخت کرنے والے ایک غیرملکی اتائی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ معظمہ کے محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں نے ایک شخص کے غیر مجاز طریقے سے لوگوں میں ادویہ فروخت کرنے کی اطلاع دی تھی۔ اس پر حکام نے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کارروائی میں اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

    یہ اتائی غیر ملکی ہے اور سعودی عرب میں بہ سلسلہ روزگار مقیم تھا۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ملزم الزاہر کالونی میں رہائش پذیر تھا اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہا تھا۔

    محکمے کے ترجمان حمد العتیبی نے بتایا کہ ملزم نے اپنے اقامتی مکان میں بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر ادویہ بھی ذخیرہ کر رکھی تھیں، ایک عرب ملک سے تعلق رکھنے والے اس اتائی کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • سعودی پولیس کی کامیاب کارروائی، تین ڈاکو گرفتار، 25 ملین ریال برآمد

    سعودی پولیس کی کامیاب کارروائی، تین ڈاکو گرفتار، 25 ملین ریال برآمد

    ریاض: سعودی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک یمنی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے 25 ملین ریال کی مسروقہ رقم برآمد کرلی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ریاض پولیس کو اطلاع ملی کہ شاہراہ خالد بن ولید پر مسلح ڈاکوؤں نے ایک نجی کمپنی کی گآڑی پر حملہ کرکے اس کے ایک گارڈ کو قتل اور دو کو زخمی کرکے گاڑی سے کم از کم 19 ملین ریال کی خطیر رقم لوٹ لی ہے۔

    اطلاع ملتے ہی ریاض کے پولیس چیف میجر جنرل فہد بن زید المطیری نے کرائسز سیل قائم کرنے کے ساتھ ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی جس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح ڈکیتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگالیا۔

    پولیس نے ریاض میں مسلح ڈاکوؤں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں سے ایک یمنی شہری پکڑا گیا، ٹھکانے کی تلاشی کے دوران لوہے کے صندوقوں میں چھپائی گئی رقم برآمد کی گئی، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنی مزید تین ڈکیتیوں کا اعتراف کیا، ایک ڈکیتی میں انہوں نے دو ملین، دوسری میں کم از کم چار ملین کی رقم لوٹی تھی جبکہ تیسری ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم کی مالیت ایک ملین ریال سے زائد تھی۔

    ملزمان کے قبضے سے دو پستول، 31 گولیاں، نو موبائل فونز، یمن کے پاسپورٹس، دو لیپ ٹاپ، موبائل فون کی سمیں اور بینک کی چیک بکس بھی برآمد کرلی گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریاض: خانہ کعبہ کی توہین کی کوشش پر بھارتی شہری گرفتار

    ریاض: خانہ کعبہ کی توہین کی کوشش پر بھارتی شہری گرفتار

    ریاض: سعودی عرب میں مبینہ طور پر خانہ کعبہ کی توہین کے الزام میں ایک بھارتی تارک وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ بھارتی شہری نے خانہ کعبہ کی تصاویر میں اپنی مرضی سے تخفیف کر کے انہیں اپنے سماجی رابطوں کی سائٹس پر شیئر کیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر شیئر ہوتے ہی سعودی پولیس حرکت میں آگئی اور مختلف مقامات پر تلاش کے بعد بالآخر بھارتی شہری کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں مقدس مقامات کی توہین باقاعدہ جرم ہے اور اس کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرنا سعودی عرب کے سائبر قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    سعودی عرب کے سائبر قوانین کے بارے میں جانیں *

    سعودی عرب میں اس سے قبل بھی ایک بلاگر رائف بداوی کو توہین مذہب کے الزام میں دس سال قید اور ایک ہزار کوڑے مارے جانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

    بداوی نے سنہ 2008 میں سعودی عرب میں ’لبرل سعودی نیٹ ورک‘ کے نام سے ایک آن لائن فورم تشکیل دیا تھا جس کا مقصد سعودی عرب میں مذہبی اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ تاہم بداوی کی اس کوشش کو توہین مذہب کا نام دیا گیا اور اسے سزا وار ٹہرایا گیا۔