Tag: سعودی کابینہ اجلاس

  • سعودی کابینہ کا اجلاس، ہوا بازی کے ضوابط سے متعلق اہم فیصلے

    سعودی کابینہ کا اجلاس، ہوا بازی کے ضوابط سے متعلق اہم فیصلے

    سعودی کابینہ کے اجلاس میں ہوا بازی کے ضوابط سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوم میں منعقدہ اجلاس میں کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی أمور اور معاملات پر غور کرکے متعدد اہم فیصلے کئے ہیں۔

    کابینہ نے عالمی مرکز برائے سیاحت کے قیام کی ابتدائی منظوری دی ہے جس میں جنوبی افریقہ، گھانا اور کوستاریکا کی متعلقہ وزارتوں سے بات چیت کی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ نے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو انڈیا کے ساتھ خلائی سائنس میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔

    شہری ہوا بازی کے ضوابط میں تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے کابینہ نے قومی مرکز برائے ہوائی ٹرانسپورٹ کو فضائی حادثات کی تحقیقات کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

    شاہ سلمان نے گزشتہ ہفتے کے دوران متعدد ممالک کے رہنماؤں سے ہونے والے رابطوں کے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا، پانی کے عالمی بحران پر قابو پانے کے لیے ریاض میں عالمی مرکز کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب، غیرملکیوں کو میڈیا اور پرنٹنگ کے کاروبار کی اجازت دے دی گئی

    سعودی عرب، غیرملکیوں کو میڈیا اور پرنٹنگ کے کاروبار کی اجازت دے دی گئی

    جدہ: سعودی عرب میں غیرملکیوں کو میڈیا و پرنٹنگ کے کاروبار کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو میڈیا و پرنٹنگ کے کاروبار کی اجازت دے دی۔

    عرب میڈیا کے مطابق غیرملکی میڈیا کو سعودی عرب میں بیورو آفس کھولنے اور نمائندے مقرر کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

    سعودی کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور پرنٹنگ میں کام کرنے والوں کو انویسٹمنٹ اتھارٹی کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

    سعودی عریبین جنرل انویسٹمنٹ (ساجیا) اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری کرے گا۔

    مزید پڑھیں: سعودی سیاحتی ویزے پر آنیوالوں کو عمرہ ادائیگی کی بھی اجازت دیدی گئی

    یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پر آنے والوں کو عمرہ ادائیگی کی بھی اجازت دی گئی تھی۔

    سعودی عرب کے محکمہ سیاحت و قومی ثقافتی ورثہ کے چیئرمین احمد ال خطیب کا کہنا تھا کہ مملکت دنیا بھر سے آنے والے تمام سیاحوں کے لیے سیاحتی ویزے جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاحتی ویزوں کا اجرا ملک میں روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرے گا۔سعودی سیاحتی ویزا کی ایک سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ اسے بغیر کسی پیشگی شرط کے عمرہ کی ادائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے کسی محرم کا ساتھ ہونا ضروری نہیں، عمرہ کی سہولت حج سیزن کے علاوہ پورا سال میسر ہوگی۔