Tag: سعودی کمانڈر

  • آرمی چیف سے سعودی کمانڈر کی ملاقات، پیشہ ورانہ دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے سعودی کمانڈر کی ملاقات، پیشہ ورانہ دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی کمانڈر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی بری فوج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا.

    آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پربھی بات چیت ہوئی، آرمی چیف نے سعودی افواج کی تربیت، استعداد میں بہتری کے لئے تعاون کا اعادہ کیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا.

    اس موقع پر سعودی کمانڈر کی یادگارشہدا پرحاضری، پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاک و چوبنددستے نے سعودی کمانڈر کو گارڈ  آف آنر پیش کیا۔

    خیال رہے کہ  26 ستمبر 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ  بھارت مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، کشمیر محض جغرافیائی مسئلہ نہیں ہے، کشمیری عوام سے محبت ہے۔

  • ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

    ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

    اسلام آباد: ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان بحریہ کا کہنا ہے کہ رائل سعودی نیول فورس کے وفد نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد کے سربراہ ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

    ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث رہے۔ نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    نیول چیف نے بحر ہند میں پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام سے بھی آگاہ کیا۔

    ڈپٹی کمانڈر رائل سعودی نیول فورس نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

    اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو ناقابل تسخیر فورس بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، سی پیک اور گوادر بندر گاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سی پیک سے ہمیں من حیث القوم استفادے کی ضرورت ہے، وسائل کے حصول اور دنیا پر اپنی بالا دستی قائم کرنے کے لیے ملکوں کے درمیان نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بیش بہا بحری وسائل موجود ہیں۔ بحری وسائل استعمال کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔