Tag: سعود قاسمی

  • اداکار شہود علوی کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

    اداکار شہود علوی کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہود علوی کی بیٹی اریجہ علوی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    شہود علوی ایک ممتاز پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار اور ہدایت کار ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی کے بوم آپریٹر سے کیا اور اداکاری کی طرف منتقل ہو گئے۔

    اداکار شہود کی شادی صائمہ شہود سے ہوئی اور ان کی تین بیٹیاں اریبہ، سجل اور اریجہ ہیں، ان کی بڑی بیٹی اریبہ شادی شدہ ہے تاہم اب ان کی دوسری بیٹی اریجہ کی شادی ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

    شہود علوی نے اپنی بیٹی ع اریجہ ریجہ کی شادی کی خوشی میں ستاروں سے سجی تقریب میں جشن منایئی،  شوبز برادری سے تعلق رکھنے والے ان کے تمام دوستوں نے اریجہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

    شادی میں شرکت کرنے والوں میں جویریہ سعود، سعود قاسمی، ندا یاسر، یاسر نواز، محب مرزا، جویریہ عباسی، ژالے سرحدی، عدنان جیلانی، صائمہ قریشی اور دیگر شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

    اداکار کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر اور ویڈیوز میں ان کی بیٹی کو سرخ رنگ کے انتہائی حسین روایتی عروسی جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے، دلہن کا روایتی انداز، جیولری اور سادہ سی مہندی سوشل میڈیا صارفین سے خوب داد سمیٹ رہی ہے۔

    شیئر کی گئی ویڈیو میں دلہن اپنے والدین کے ہمراہ وینیو میں داخل ہوتی ہیں، اس موقعے پر ان کے دوست و احباب بھی نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

  • پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار شان اور سید نور ہیں: سعود قاسمی

    پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار شان اور سید نور ہیں: سعود قاسمی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر سعود قاسمی نے پاکستان فلم انڈسٹری کو تباہ کرنے والوں کا نام بتادیا۔

    سعود قاسمی پاکستانی ٹی وی، فلم اداکار اور پروڈیوسر ہیں جو متعدد ہٹ پاکستانی فیچر فلموں میں اپنے ورسٹائل کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے کامیاب ٹی وی سیریلز بھی پروڈیوس کیے ہیں، انہوں نے مقبول پاکستانی ڈراموں جیسے کہ بے بی باجی، محبت ستارنگی، اور بے بی باجی کی بہویں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    حال ہی میں انہوں نے احمد بٹ کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمے دار اداکار شان اور ڈائریکٹر سید نور کو ٹھہرایا۔

    شان شاہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے سعود قاسمی نے کہا کہ شان کو چاہیے کہ وہ دوسروں کی غلطیوں کی نشاندہی کرنا چھوڑ دیں اور اپنی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دیں، تب ہی وہ ایک بہتر انسان بن سکتا ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں دوسروں پر تنقید کرنا غلط ہے، میں اسے پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ وہ ایسا کرنا چھوڑ دے، ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، اور سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا، ایک اداکار ہمیشہ اچھے کام کی تلاش میں رہتا ہے اور اپنے فن میں مسلسل بہتری لاتا رہتا ہے۔

    سعود قاسمی نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو شان شاہد، سید نور اور دیگر نے تباہ کیا، انہوں نے کہا ’’لالی ووڈ کو بہت سے لوگوں نے تباہ کیا، جن میں سے کچھ اب انتقال کر چکے ہیں، لالی ووڈ کو شان، سید نور اور دیگر لوگوں کی وجہ سے خاصا نقصان اٹھانا پڑا جو صرف اپنے ذاتی فائدے میں دلچسپی رکھتے تھے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں، معمر رانا اور شان نے ایک ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کیا کہ ایسی بری فلموں میں کام نہیں کریں گے جو بندوقوں اور لڑائیوں کو فروغ دے رہی ہوں، ہم سب نے مل کر فیصلہ کیا، لیکن انہوں نے وہ فلمیں سائن کیں، اور میں نے انکار کر دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پروڈیوسرز نے میرا بائیکاٹ کیا تو میں نے کراچی آکر شادی کر لی۔

    کراچی اور لاہور کے کام کے ماحول سے متعلق سعود کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈرامہ پروڈکشن میں 90 فیصد فنکار لاہور سے آئے ہوئے ہیں اور کراچی کے مزاج سے مطابقت لیکر کام کررہے ہیں۔

  • سعود قاسمی کا نوازالدین صدیقی سے متعلق اہم انکشاف

    سعود قاسمی کا نوازالدین صدیقی سے متعلق اہم انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعود قاسمی نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے رشتے دار ہیں۔

    سینئر اداکار سعود قاسمی ایک پوسٹ کاڈ میں بطور مہمان شریک ہوئے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

    سعود قاسمی نے بتایا کہ بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی اور آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ان کے رشتہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں بتائی۔

    سینئر اداکار کا کہنا تھا آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ بھی میرے رشتے دار ہیں بلکہ ہم دونوں بچپن میں ایک ساتھ کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بھارت میں مقیم میرے خالہ زاد بھائی کی شادی نواز الدین صدیقی کی بہن سے ہوئی ہے۔

    سعود قاسمی نے کہا کہ میری بہن نے جویریہ کو پسند کیا تھا اور اس کے بعد جویریہ کے والدین کو منانے کے لیے 4 بار ان کے گھر جانا پڑا، جبکہ اپنی شادی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جویریہ سے میری شادی گھر والوں کی مرضی سے ہوئی تھی۔

    سینئر اداکار نے انکشاف کیا کہ جویریہ کے گھر شادی کی بات کرنے کے لئے جانے والوں میں شہید امجد صابری مرحوم، اداکار رینبو، اداکار شان اور برگیڈیئر (ر) حارث نواز بھی شامل تھے۔

  • ’اب ہم ہاں سنیں گے‘ سعود رشتے کیلیے کسے ساتھ لائے تھے؟ جویریہ نے بتادیا

    ’اب ہم ہاں سنیں گے‘ سعود رشتے کیلیے کسے ساتھ لائے تھے؟ جویریہ نے بتادیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے شوہر و اداکار سعود قاسمی کی جانب سے رشتہ لانے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں ایک ویب شو میں گفتگو کے دوران کیریئر سمیت نجی زندگی کے حوالے سے بات کی اور رشتہ آنے سے متعلق انکشافات بھی کیے۔

    انہوں نے کہا کہ سعود کے گھر والے میرے رشتے کے لیے تین مرتبہ گھر آئے تھے، پہلے رشتے داروں کو لائے تو بات نہ بنی، دوسری بار انڈسٹری کے اداکاروں شان، ریمبو اور امجد صابری سمیت دیگر کو لائے تاکہ میرے والدین کو راضی کرسکیں۔

    جویریہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لیکن اداکاروں کو لانے پر بھی بات نہ بنی تو تیسری مرتبہ سعود آرمی سے اپنے کچھ دوستوں کو ساتھ لائے، وہ اپنے ساتھ مٹھائی بھی لائے کہ اب ہم ہاں سنیں گے جس کے بعد میرے والدین راضی ہوگئے تھے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ جب رشتہ پکا ہوگیا تو سعود نے شادی تک انڈسٹری کے لوگوں سے منگنی کو چھپائے رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ کوئی ہمارے درمیان اختلافات پیدا نہ کرسکے۔

    جویریہ سعود نے کہا کہ شادی طے ہونے والی تھی تو ایک اداکارہ نے سعود اور میرے گھر والوں کو یہ جھوٹ کہا کہ سعود پہلے سے شادی ہیں اور میں بھی بچوں کی ماں ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ان باتوں کو سنجیدہ نہ لیا اور شادی کرلی۔

    یاد رہے کہ سعود اور جویریہ 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی ایک بیٹی جنت اور بیٹا ابراہیم ہے۔