Tag: سعیدغنی

  • سندھ میں آئی جی کی تبدیلی پر نہ جانے کیوں زلزلہ سا آجاتا ہے، سعیدغنی

    سندھ میں آئی جی کی تبدیلی پر نہ جانے کیوں زلزلہ سا آجاتا ہے، سعیدغنی

    کراچی : وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ  پنجاب ،کےپی اوربلوچستان میں آئی جی تبدیل ہوئےقیامت نہیں آئی ، سندھ میں آئی جی کی تبدیلی پرنہ جانے کیوں زلزلہ سا آجاتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبائی حکومت اور وفاق آمنے سامنے نہیں ہیں، آئی جی کو ہٹانے پر وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے بات کی تھی، وزیراعظم کی جانب سے فیصلے پر رضا مندی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وفاق کواعتماد میں نہیں لیا گیا، دیگر صوبوں میں آئی جی تبدیل کئے گئے، اس پر کوئی بڑا ردعمل نہیں ہوا، کچھ اپوزیشن رہنما سمجھ رہے ہیں کہ کسی پارٹی رہنما کا تبادلہ ہورہا ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر وفاق سے مشاورت ہوئی ہے، پنجاب ، کے پی اوربلوچستان میں آئی جی تبدیل ہوئے قیامت نہیں آئی ، سندھ میں آئی جی کی تبدیلی پر نہ جانے کیوں زلزلہ سا آجاتا ہے۔

    مزید پڑھیں : آئی جی سندھ قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں، سعید غنی

    گذشتہ روز سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا اور سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دے دی تھی۔

    بعدازاں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں، انہوں نے بعض مواقع پر غیرذمہ دارانہ بیان بھی دیئے، صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بجائے خراب ہوئی۔

  • وزارت چھوڑنے کو ترجیح دوں گا لیکن  عمارتیں نہیں توڑوں گا ، سعید غنی

    وزارت چھوڑنے کو ترجیح دوں گا لیکن عمارتیں نہیں توڑوں گا ، سعید غنی

    کراچی : وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے کہا عدالت کا احترام سر آنکھوں پر ہے، وزارت چھوڑنےکوترجیح دوں گا لیکن عمارتیں نہیں توڑوں گا، گھروں کو توڑنے کی بات کی جائےگی میں وزیراعلیٰ کواستعفیٰ دے دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کے نوٹس جاری ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا عدالت کا احترام سر آنکھوں پر ، عدالتوں کاجوحکم ہوہمیں اس پر عملدرآمد کرناچاہیے، میں نے کوئی توہین عدالت نہیں کی۔

    ،سعیدغنی کا کہنا تھا وزارت چھوڑنے کو ترجیح دوں گا ، عمارتیں نہیں توڑوں گا ، عدالت کا یہ کہنا نہیں ہوگا کہ 50سال پہلے والا شہر بحال کیا جائے، گھروں کو توڑنے کی بات کی جائےگی میں وزیراعلیٰ کواستعفیٰ دے دوں گا۔

    وزیربلدیات سندھ نے کہا کچھ اضلاع میں ڈیم ایم سی اورکچھ میں سالڈویسٹ مینجمنٹ کام کررہی ہے، پانی کےبلوں میں اضافے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑےگا، اضافے پر عمل ابھی سےنہیں جولائی سے ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کمیٹی جائزہ لےگی کہ اضافے سے واٹر بورڈ کو فرق پڑے گا یا نہیں، اگرواٹربورڈخاص فائدہ نہ ہواتواضافہ نہیں کیا جائے گا۔

    یاد رہے آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق بیان دینے پر وزیر بلدیات اورمیئرکراچی پر برہم کا اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں : تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق بیان ، سعیدغنی کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری

    جسٹس گلزار احمدنےصوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے سعیدغنی کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا۔

    واضح رہے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا تھا جن عمارتوں میں لوگ رہتے ہیں وہ ہم سے نہیں ٹوٹیں گی، جہاں انسانی المیہ جنم لینے کا امکان ہوگا ہم وہ کام کرنے سے ہاتھ جوڑ کر معذرت کرلیں گے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ دس منسٹر دس چیف منسٹرتبدیل کردیں کوئی شخص یہ کام نہیں کرسکتا، شادی ہال نہیں ٹوٹیں گے جو ہال غلط بھی ہیں انہیں تیس سے پینتالیس دن کا وقت دیا جائے۔

    صوبائی وزیر بلدیات نے مزید کہا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عوام کا جہاں مسئلہ آیا تو عدالت سے ہاتھ جوڑ کر کہیں گے یہ ہم نہیں کرسکتے

  • پیپلزپارٹی کے رہنماؤں  کا گرفتار جیالوں کو فوری  رہا کرنے کا مطالبہ

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا گرفتار جیالوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر گرفتار جیالوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا فواد چوہدری آنکھیں کھول کرجڑواں شہروں کے جیالوں کی طاقت دیکھیں، پورے ملک کے جیالے جمع ہوئے تو سلیکٹڈ گورنمنٹ کی بنیادیں ہلادیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعیدغنی نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر گرفتار جیالوں کو فوری رہا کرنے اور پولیس اہل کاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے.

    سعیدغنی کا کہنا تھا فواد چوہدری صاحب 50 تانگوں کے برابر جیالے توگرفتار کرلئے ہیں، پی ٹی آئی تانگہ پارٹی فوٹوشاپ سے جلسوں کی رونقیں بڑھاتی ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا فواد چوہدری آنکھیں کھول کرجڑواں شہروں کے جیالوں کی طاقت دیکھیں، پورے ملک کے جیالے جمع ہوئے تو سلیکٹڈ گورنمنٹ کی بنیادیں ہلادیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیاپاکستان کی پولیس ہمیں نیب آفس جانے نہیں دے رہی۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی نیب میں پیشی، جیالوں کاپتھراؤ، پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی

    قمرزمان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فی الفور گرفتار جیالوں کو رہا کرے، تشدد، پتھراؤ اور لاٹھی چارج سے ہمیں روکا نہیں جاسکتا۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری پارک لین کمپنی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تو اس موقع پر جیالوں کے گاڑی کا گھیراؤ کرلیا اور نیب آفس میں گھسنے کی کوشش کی۔

    جیالوں کے پتھراؤ کے باعث 5پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • فیصلہ انصاف کے منافی ہے، انتقامی کارروائی ہورہی ہے، سعید غنی

    فیصلہ انصاف کے منافی ہے، انتقامی کارروائی ہورہی ہے، سعید غنی

    کراچی : وزیر بلدیات سعیدغنی کا کہنا ہے کہتمام اداروں کاتعلق صوبہ سندھ سےہے،سماعت راولپنڈی میں ہوگی، فیصلہ انصاف کے منافی ہے، انتقامی کارروائی ہورہی ہے، ہمارے لیے قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سعیدغنی نے منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ماضی میں قیادت پرلگےالزامات کاعدالتوں میں سامناکیااورکریں گے، اس طرح کےالزامات کاسیاسی محاذ پربھی سامناکریں گے، مقدمات کے باوجود پیپلزپارٹی کا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔

    سعیدغنی کا کہنا تھا بلاول بھٹو کھل کر ملکی معاملات پر بات کر تے رہیں گے، جو الزامات لگائے جارہے ہیں انکا تعلق صوبہ سندھ سے ہے، تمام اداروں کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے، سماعت راولپنڈی میں ہوگی۔

    وزیربلدیات سندھ نے کہا فیصلہ انصاف کے منافی ہے،پیپلز پارٹی کے ساتھ یہ ہوتارہاہے، ہمارے لیے قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوگی، ہمارا موقف ہے سیاسی انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔

    مزید پڑھیں : بینکنگ کورٹ کا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے مؤقف کودبانے کی کوشش کی جارہی ہے، 1977 سے جو ہورہا وہ آج بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس منتقل کرنےکی نیب کی درخواست منظور کرلی تھی ، عدالت نے کیس راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانتیں واپس لے لیں جبکہ نمر مجید، ذوالقرنین مجید اورعلی مجید کی ضمانتیں بھی خارج کردی گئیں ہیں۔

    منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان نے عبوری ضمانتیں لے رکھی تھیں۔

  • پیپلزپارٹی کسی قیمت پر نواز شریف کا ساتھ نہیں دے گی، سعیدغنی

    پیپلزپارٹی کسی قیمت پر نواز شریف کا ساتھ نہیں دے گی، سعیدغنی

    لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نواز شریف کا ساتھ کسی قیمت پر نہیں دے گی، اگر جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تو اسے روکنے میں سب سے آگے ہوں گے۔

    لاہور میں پارٹی کارکن ہرا سائیں کی وفات پر تعزیت کے بعد ان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہرا سائیں پارٹی کے سنئیر رہنماء تھے، انہوں نے پارٹی اور ملک کے لئے بہت کام کئے ہیں۔

    نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو افسوس تو بہت چیزوں کا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ سب کچھ اکیلے چلا سکتے ہیں، پھر مشکل وقت میں اکیلے ہی اس کا مقابلہ بھی کریں، نواز شریف کوسمجھناچاہیےجتنی مضبوط پارلیمنٹ اتنامضبوط وزیراعظم ہوگا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے، اگر اسے کوئی خطرہ ہو گا تو سب سے آگے ہوں گے، پی پی نواز شریف کا ساتھ کسی قیمت پر نہیں دے گی۔


    مزید پڑھیں :  عمران خان جھوٹ اورمکاری کا دوسرا نام ہے، سعید غنی


    انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ ووٹ کسی اور کر دیتے تھے، ڈبے سے ووٹ کسی اور کے نکلتے تھے، ایم کیو ایم کو کوئی اور جتوانا چاہتا تھا، اگر کراچی کے لوگوں کو اپنا حق استعمال نہ کرنے دیا گیا تو حالات دوبارہ خراب ہو جائیں گے۔

    سعید غنی نے کہا کہ عمران خان اور مولانا سمیع الحق کا اتحاد کوئی انوکھی بات نہیں، عمران خان طالبان کا پولیٹیکل ونگ ہے۔ 2018 میں عوام آزادانہ ووٹ ڈال سکتے ہیں کیونکہ ماحول اب تبدیل ہو چکا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم بانی اور فاروق ستار کی ایم کیو ایم کو جتوایا گیا تو کئے گئے آپریشنز کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔