Tag: سعید احمد خان

  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں صدر نیشنل بینک تقررسے متعلق درخواست

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں صدر نیشنل بینک تقررسے متعلق درخواست

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں صدرنیشنل بینک تقرر سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے دلائل سننے کے بعد اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس اطہرمن اللہ نے صدر نیشنل بینک تقررسے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدرنیشنل بینک سعید احمد اپنے وکیل کے ساتھ پیش ہوئے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے سعید احمد کوعہدےسے ہٹایا گیا تھا۔

    سعید احمد خان کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزارکنٹریکٹ ملازم ہے، دوران ملازمت کوئی خلاف ورزی نہیں کی، کوئی ڈیپارٹمنٹل انکوائری بھی سعیداحمد کے خلاف زیرالتوا نہیں ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نہ کوئی چارج فریم ہوا نہ شوکازکیا گیا، بغیرسنے معطلی غیرقانونی ہے۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    وفاقی کابینہ کا صدر نیشنل بینک کو ہٹانے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ 28 اگست کو وفاقی کابینہ نے اجلاس میں منی لانڈرنگ کے الزامات پرنیشنل بینک کے صدر سعید احمد خان کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی اور ان کی جگہ طارق جمالی کو نیشنل بینک کا قائم مقام صدرمقرر کیا تھا۔

    بعدازاں گزشتہ روز نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد خان نے صدارت سے ہٹائے جانے کا حکومتی فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

  • آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کونوٹس جاری کردیئے، چیئرمین اوگرا

    آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کونوٹس جاری کردیئے، چیئرمین اوگرا

    اسلام آباد : چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول کا بیس دن کا ذخیرہ نہ رکھنے پرنوٹس جاری کردیئے ہیں۔

    ؎اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین اوگرا سعید احمد خان کمپنیز اوگرا کے قانون کے تحت بیس دن کا اسٹاک رکھنے کی پابند ہیں۔ مگر وہ ایسا نہیں کر رہی ہیں جس پر انہیں نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اگرچاہتی ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو ریگیولیٹ کیا جائے تو اوگر کو اختیارات بھی دئیے جائیں۔ سعید احمد نے کہا کہ تیل کی قیمیں کم ہونے پیڑولیم مصنوعات کی طلب میں رواں ماہ تئیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔