Tag: سعید بھرم

  • سعید بھرم نے سیاسی مخالف کے قتل کا اعتراف کرلیا

    سعید بھرم نے سیاسی مخالف کے قتل کا اعتراف کرلیا

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکن سعید احمد عرف سعید بھرم کو پیش کیا گیا جس نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر قتل کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلرز سعید عرف سعید بھرم کو پیش کیا گیا اس موقع پر رینجرز کے اسپیشل پراسیکیوٹر محمد جواد اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے جے آئی ٹی کے رو برو قتل کا اعتراف کیا ہے، اور اپنے چار ساتھیوں کے نام اگل دیے ہیں جن میں حیدر لطیف، رشید عرف ڈاکٹر، طاہر لمبا اور وسیم عرف باس شامل ہیں۔

    رینجرز پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم سعید بھرم نے پولیس کے رو برو جائے وقوعہ کی نشاندہی کی بھی یقین دہانی کرائی ہے اس لیے معزز عدالت قتل میں ملوث ملزم کے دیگر ساتھیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وکیل کے دلائل کے بعد مقدمہ میں مفرور ایم کیو ایم کے دو کارکنان کے وارنٹ جاری کردیے مفرور ملزمان میں، حیدر گدی اور را ایجینٹ طاہر لمبا شامل ہیں۔

    واضح رہے ملزمان نے یکم اکتوبر 2009 کو رنچھوڑ لائن کے قریب اعلی قیادت کے حکم پر سیاسی حریف جماعت مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن سید ابرار حسین کو قتل کیا تھا۔

  • دبئی سےگرفتار مبینہ دہشت گرد سعید بھرم کراچی منتقل

    دبئی سےگرفتار مبینہ دہشت گرد سعید بھرم کراچی منتقل

    کراچی : دبئی سے گرفتار مبینہ دہشت گرد سعید بھرم کوکراچی منتقل کردیاگیا۔ حساس اداروں نے تحویل میں لے لیا۔ ملزم کی سفری دستاویزات کی کاپی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی سے گرفتار ہونے والے ایک سیاسی جماعت کے مبینہ دہشت گرد سعید بھرم کو غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے کراچی منتقل کیاگیا۔

    اے آر وائی نیوز کوملنے والی سفری دستاویزات میں ملزم کا نام سعید احمد لکھاہواہے۔ کراچی پہنچتے ہی سعید بھرم کو حساس اداروں نے تحویل میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    سعید بھرم پردبئی اور جنوبی افریقہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی ٹیمیں چلانے کا الزام ہے، بعض گرفتار ملزمان نےتفتیش کےدوران سعید بھرم کے بارے میں سیکیورٹی اداروں کو تفصیلات فراہم کی تھیں۔

    یاد رہے کہ مبینہ دہشت گردسعید بھرم کو انٹرپول کے ذریعے دبئی میں گزشتہ ہفتےگرفتارکیاگیاتھا۔

     

  • چائنا کٹنگ کنگ سعید بھرم کابھائی عارفین بھی گرفتار

    چائنا کٹنگ کنگ سعید بھرم کابھائی عارفین بھی گرفتار

    کراچی : سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کمانڈرسعید عرف بھرم کے بھائی عارفین کو دبئی سے حراست میں لے لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق عارفین کراچی میں چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے میں ملوث ہے، سعید بھرم کو انٹر پول کے ذریعے دبئی سے گزشتہ دنوں حراست میں لیا گیا تھا.

    زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر کراچی کے بھی مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائیوں میں سیاسی جماعت کے مزید سات کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ سعید بھرم کراچی میں چائنہ کٹنگ کا اہم ملزم ہے جس پر بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان، قتل ، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے .

    ملزم کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد ملک سے فرار ہوگیا تھا.

     

  • سیاسی جماعت کےعسکری ونگ کا کمانڈر سعید بھرم گرفتار

    سیاسی جماعت کےعسکری ونگ کا کمانڈر سعید بھرم گرفتار

    کراچی: سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کمانڈرسعید بھرم کو ابوظہبی سے گرفتار کرلیا گیا

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے انٹرپول کی مدد سے دو روز قبل ابوظہبی میں کارروائی کے دوران سعید بھرم کو گرفتار کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید بھرم کراچی میں چائنہ کٹنگ کا اہم ملزم ہے جس پر بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان، قتل ، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، ملزم کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد ملک سے فرار ہوگیا تھا

    ساؤتھ افریقہ اور دبئی میں روپوش تھا اور وہیں سے اپنا نیٹ ورک چلارہا تھا ،سعید بھرم کو جلد کراچی منتقل کردیا جائے گا۔