Tag: سعید غنی

  • بلاول بھٹو کو روکنے والا پولیس افسر پی ٹی آئی امیدوار کا بھائی ہے، سعید غنی

    بلاول بھٹو کو روکنے والا پولیس افسر پی ٹی آئی امیدوار کا بھائی ہے، سعید غنی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ جس پولیس افسر نے بلاول بھٹو کو اوچ شریف میں روکا وہ پی ٹی آئی امیدوار کا بھائی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا بھائی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا امیدوار ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کوڈی جی ایف آئی اے کو ہٹانے کے لیے خط لکھا ہے کہ مخالف جماعتوں کے امیدواروں کے رشتہ داروں کو تعینات کیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو نہ ہٹانے کا حکم دیا، سعید غنی نے کہا الیکشن سے پہلے پارٹی رہنماؤں کی کردار کشی کی جارہی ہے، الیکشن سے قبل ہدف بنائے جانے کا مقصد سیاسی لگتا ہے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تین چار سال پہلے انکوائری ہوچکی ہے، حسین لوائی کو تین چار سال پہلے کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔

    پنجاب پولیس نے بلاول کو اوچ شریف میں مخدوم پیر جلال الدین کے مزار پر حاضری سے روک دیا


    سعید غنی نے کہا ’جب انکوائری ہو رہی تھی تو اس وقت کارروائی کیوں نہیں کی گئی، الیکشن سے پہلے ایسی گرفتاریوں کا مقصد سیاسی لگتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ دو دن قبل پنجاب پولیس نے بلاول کو اوچ شریف میں مخدوم پیر جلال الدین کے مزار پر حاضری سے روکا تھا، اس واقعے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سندھ کے عوام گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو پاپیوں کا گٹھ جوڑ سمجھتے ہیں، پی پی رہنماؤں کا ردِعمل

    سندھ کے عوام گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو پاپیوں کا گٹھ جوڑ سمجھتے ہیں، پی پی رہنماؤں کا ردِعمل

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے اجلاس کے ردِ عمل میں کہا ہے کہ سندھ کے عوام جی ڈی اے کو پاپیوں کا گٹھ جوڑ سمجھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کی طرف سے نگراں حکومت پر اظہارِ عدم اعتماد کے اعلان کے بعد پی پی نے بھی الائنس کے خلاف اپنا ردِ عمل جاری کر دیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے پاپی لوگوں کا منبع ہے، الائنس والوں کو اپنی شکست صاف نظر آ چکی ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیر پگاڑا نے کرپشن کے سوا اور کیا کام کیا ہے؟ پلیجو مرحوم زندہ ہوتے تو ایاز لطیف پلیجو کو ہرگز ووٹ نہ دیتے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کے رہنما عاجز دھامرا نے کہا کہ جی ڈی اے والے الزامات لگا کر دل خوش کر رہے ہیں، پی پی کا مقابلہ ان کے بس کی بات نہیں ہے، اس لیے وہ انتخابات سے بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

    عاجز دھامرا نے کہا کہ جی ڈی اے رہنماؤں نے سیاست ہی الزامات پر کی ہے، پیپلز پارٹی سے مقابلہ کرنا ان کے بس میں نہیں ہے۔

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا نگراں حکومت پرعدم اعتماد کا اظہار


    ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کو الجھن ہے کہ کس منہ سےعوام سے ووٹ مانگیں، انھوں نے ہمیشہ چٹھیوں پر ووٹ مانگے ہیں لیکن وہ زمانہ اب چلا گیا ہے۔

    پی پی کی رہنما عاجز دھامرا نے کہا کہ جی ڈی اے والے  بجلی اور پانی کے مسئلے پر الزام لگا رہے ہیں، سندھ میں اگر بجلی یا پانی نہیں تو اپنے دو سابق وفاقی وزرا سے پوچھیں۔

    واضح رہے کہ کنگری ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں آج جی ڈی اے نے نگراں حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے کہا ہے کہ سندھ میں نگراں حکومت دراصل پیپلز پارٹی کی حکومت کا تسلسل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ذوالفقارمرزا وزیر داخلہ تھے، مگر وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کیا کرتے تھے: سعید غنی

    ذوالفقارمرزا وزیر داخلہ تھے، مگر وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کیا کرتے تھے: سعید غنی

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم حکومتی کاموں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے.

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میرے حلقے میں ایم کیوایم اورعرفان اللہ مروت مل کربھی مجھے نہیں ہرا سکتے، انشااللہ موقع ملا تو تمام رکاوٹیں توڑ کر کام کریں گے.

    سعیدغنی نے کہا کہ گلی ڈنڈا اتحاد پہلی بارنہیں بنے، ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے، ان کا مقصد پیپلزپارٹی کو شکست دینا ہے.

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ فہمیدہ مرزاکی فیملی نےقرض معاف کرایا، یہ ایک حقیقت ہے، سندھ حکومت نے بدین میں اربوں کا بجٹ ان کے حوالے کیا تھا.

    سعیدغنی نے الزام لگایا کہ ذوالفقارمرزا وزیر داخلہ تھے، مگر وہ وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کیا کرتے رہے، کافی وزیرذوالفقارمرزا کی سفارش پرلگائے گئے تھے.

    ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقارمرزانے متعدد بار کہا کہ ان کے پاس جو کچھ ہے وہ زرداری کا دیا ہوا ہے، 2013 کے انتخابات میں آصف زرداری نےان کوٹکٹ دیاتھا، فہمیدہ مرزا کوپہلی خاتون اسپیکربننےکااعزازبھی آصٖف زرداری نےدلایا، مگر آج وہ ان کے خلاف ہوگئے ہیں.

    یاد رہے کہ مرزا خاندان نے 15 مئی کے جلسے میں‌ پیپلزپارٹی کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، بعد ازاں فہمیدہ مرزا نے پیر پگارا اور ذوالفقار کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا.


    ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بننے کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، سعید غنی

    کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، سعید غنی

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، فریال تالپور کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے عوام پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار کراچی میں افطارپارٹی سے پی پی کراچی کے صدر سعید غنی، پی پی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سعید غنی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گی، ہم سندھ کے شہری علاقوں میں اکثریتی نشستیں حاصل کریں گے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، پیپلز پارٹی نے حکومتی پالیسی کے تحت کراچی کے مسائل حل کئے، پیپلز پارٹی میں لوگوں کی شمولیت عوامی اعتماد کامظہر ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کا نعرہ لگانے والوں کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں، سعید غنی کی پیشکش

    کراچی کے شہری دہشت گرد تنظیم کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کریں گے، فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل پیپلز پارٹی حل کرے گی، پورے ملک سے پیپلزپارٹی کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ایم کیوایم کو جب بھی خطرہ ہوتا ہے لسانی سیاست شروع کردیتی ہے، سعید غنی

    ایم کیوایم کو جب بھی خطرہ ہوتا ہے لسانی سیاست شروع کردیتی ہے، سعید غنی

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو جب بھی خطرہ لگتا ہے لسانی سیاست شروع کردیتی ہے، اس بار متحدہ کو ماضی جتنی نشستیں نہیں ملیں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سعید غنی نے کہا کہ پہلے ایم کیوایم دیہی اور شہری علاقوں میں فرق کو مٹانے کی باتیں کیا کرتی تھی جبکہ اب یہی ایم کیوایم اب فاصلے بڑھانے کی باتیں کررہی ہے کیونکہ ایم کیوایم کو جب بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے وہ لسانی سیاست شروع کردیتی ہے۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایم کیوایم مذموم مقاصد کیلئے لوگوں میں دوبارہ نفرت پیدا کررہی ہے، اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مذہبی انتہاء پسندی کے ساتھ لسانی انتہاء پسندی بھی قابل مذمت ہے۔

    سعید غنی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے جارہی ہے چھیننے نہیں، خبریں ملی ہیں کہ ہمارے جلسے میں آنیوالوں کو ایم کیوایم کی جانب سے دھمکایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم کیوایم کی سیاست کی وجہ سے ہزاروں لوگ مارے گئے، لوگوں کے ذہنوں میں دوبارہ یہ زہر گھولا گیا تو شہر میں خونریزی ایک بار پھر لوٹ آئے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ شہروں میں نفرت انگیز سیاست کا نوٹس لیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ آئندہ الیکشن میں ایم کیوایم کو ماضی جتنی نشستیں نہیں ملیں گی اور نہ ہی ایم کیوایم کو ماضی والی سہولتیں میسرنہیں آئیں گی، وہ دن گئے جب اسکولوں پر قبضےکرکے ووٹ چھین لئے جاتے تھے۔

    ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ راؤانوار نے اگر کوئی غلط کام کیا ہے تو کیا اس کی سزا پورے شہر کو ملےگی؟ عدالت میں اگر کوئی جرم ثابت ہوتا ہے توراؤ انوار کو لازمی اس کی سزا ملنی چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • سیاسی فیصلے عدالت کو نہیں، سیاست دانوں کو کرنے چاہئیں: سعید غنی

    سیاسی فیصلے عدالت کو نہیں، سیاست دانوں کو کرنے چاہئیں: سعید غنی

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلے عدالت میں نہیں، سیاست دانوں کو کرنے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ ہے، پسند ہو یا نہ ہو، تسلیم کرنا ہی ہے تاہم عدالتوں کو بھی سیاسی نمائندوں کے مینڈیٹ کا احساس کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے این اے 250 سے ایم کیوایم کے سابق عہدیداران کی پی پی میں شمولیت کے موقع پر کیا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم پر کئی بار اعتماد کیا لیکن بدلے میں کراچی کو بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملا کیوں کہ ایم کیو ایم نے کبھی کراچی شہر کے بارے میں نہیں سوچا۔

    سعید غنی نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ اب عمران خان جہانگیرترین سے متعلق کیا مؤقف اپنائیں گے، کیا انھیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا؟

    واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا ہے۔

    عابد شیرسرپربال اگوانےکے بجائے دماغ کا علاج کراتے، سعید غنی

    انھوں نے کہا کہ کل سندھ آمد پر ہم شہبازشریف کو ویلکم کریں گے، لیکن اگر انھوں نے سندھ آکر کچھ کہا تو ہم بھی جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

    کراچی میں لوڈ شیڈنگ کو سازش قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کی ذمہ داری سوئی گیس کمپنی پر آتی ہے، گیس کی کمی ہے لیکن کمپنی کو کراچی کے عام کا خیال کرنا چاہیے۔

    سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمپنی کی لڑائی میں کراچی کے عوام پس رہے ہیں، خیال رہے کہ کراچی میں گرمیاں شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کی طرف سے بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی ہے جس سے عوام کا جینا دوبھرہوچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عابد شیرسرپربال اگوانےکے بجائے دماغ کا علاج کراتے، سعید غنی

    عابد شیرسرپربال اگوانےکے بجائے دماغ کا علاج کراتے، سعید غنی

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنما سعیدغنی نے عابد شیر علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد شیر سر پر بال اگوانے کے بجائے دماغ کا علاج کراتے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما سعیدغنی نے عابد شیر علی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیگی وزرا کا دماغی توازن بگڑنا فطری بات ہے، عابد شیرسرپربال اگوانےکےبجائےدماغ کا علاج کراتے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جاتی امرا مافیا میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

    اس سے قبل انکا کہنا تھا کہ ماردھاڑ اورظلم کرنےوالوں کو کراچی والوں نے مسترد کردیا ہے، فاروق ستار کے متعلق کبھی دہشتگردی کی بات نہیں سنی، کامران ٹیسوری جہاں جاتے ہیں تباہی مچاتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : شرجیل میمن ،ایان علی،عزیربلوچ کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی؟عابد شیرعلی


    یاد رہے کہ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کیس 2ماہ میں نمٹانے کی باتیں ہوتی ہیں، شرجیل میمن ،ایان علی، عزیر بلوچ کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی، حصول انصاف کی بات ہےتوڈاکوؤں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

    انکا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے کرپشن کے کیسز کیوں نہیں کھلتے، عزیربلوچ کی جے آئی ٹی کےمطابق ہزاروں لوگوں کوماراگیا، اس ملک میں صرف ایک ہی خاندان سے پوچھ گچھ ہورہی ہے۔

    عابد باکسر کے حوالے سے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عابد باکسرپرویزمشرف اورآصف زرداری کےدورمیں تھا، عابد باکسر جیسی باتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں‌ جلد اتحاد ہو جائے گا : سعید غنی

    ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں‌ جلد اتحاد ہو جائے گا : سعید غنی

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں‌ پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان میں اتحاد ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاکستان ان 2017 میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں‌ کراچی میں بھرپور دھاندلی کرکے سیٹیں لی جاتی تھیں، سب کو پتا ہے کہ ایم کیو ایم کس طرح اکثریت حاصل کرتی تھی، مگر اس بار ایسا نہیں‌ ہوگا۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں‌ پی ایس پی اور ایم کیوایم پاکستان میں اتحاد ہوگا، لیکن جس طرح پہلے انتخابات میں‌ نتائج تبدیل کیے جاتے تھے، 2018 میں‌ ایسا نہیں‌ ہوگا، اس بار دھاندلی ممکن نہیں۔

    نثاراورنوازالگ نہیں ہوں گےایک دوسرے کی کمزوریاں جانتے ہیں، سعید غنی

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں‌ ماضی جیسا ماحول نہیں ہوگا، انھوں‌ نے دعویٰ کیا اگلے انتخابات میں‌ پیپلزپارٹی کراچی سے اکثریت حاصل کرے گی اور ایم کیو ایم پاکستان کو اپنی کئی سیٹوں سے محروم ہونا پڑے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان جھوٹ اورمکاری کا دوسرا نام ہے، سعید غنی، نثارکھوڑو

    عمران خان جھوٹ اورمکاری کا دوسرا نام ہے، سعید غنی، نثارکھوڑو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سعید غنی اور نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بنی گالہ محل بےایمانی اور خورد برد کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمران خان جھوٹ اور مکاری کا دوسرا نام بن چکا ہے۔

    ان خیالات کا اطہار انہوں نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام سیہون شریف میں ہونے والے جلسے سے عمران خان کے خطاب  میں لگائے گئے الزامات کے رد عمل میں کہی۔

    سعید غنی نے چیئرمین پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیہون شریف میں آج خورد برد خان اور بدعنوان سب اکٹھے نظرآئے، بنی گالہ محل بےایمانی اورخوردبرد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    شوکت خانم اسپتال کےچندے میں خوردبرد لوٹ مارنہیں تو اور کیا ہے؟ عمران نیازی پہلے اپنا ذریعہ آمدنی تو بتائیں۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کی سونامی نے خیبر پختونخوا کےعوام کو آنسو دیئے۔

    شہداء اےپی ایس کے وارث طالبان نیازی کیخلاف فریادی ہیں، اس کے علاوہ مشال خان کےخون کے نشان بھی عمران نیازی کے دامن پر ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، عمران خان


    رہنما پیپلزپارٹی نثار کھوڑو کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ سندھ میں جتنے اسپتال ہم نےبنائے اور کسی صوبے میں نہیں بنے، جبکہ جعلی خان کی حکومت نے پختونخوا میں ایک بھی اسپتال نہیں بنایا۔

    نثارکھوڑو نے بتایا کہ سندھ حکومت انٹرتک انرولمنٹ اورامتحانی فیس خود دیتی ہے، عمران خان جھوٹ اورمکاری کا دوسرا نام بن چکا ہے۔

  • وہ انگلی ٹوٹ گئی جس کے اشارے پر کپتان چلتے تھے، پی پی رہنماء

    وہ انگلی ٹوٹ گئی جس کے اشارے پر کپتان چلتے تھے، پی پی رہنماء

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنماء چودھری منظور نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی کے رہنماء عدالتی احکامات پر رہا ہوئے، آصف زرداری کے متحرک ہوتے ہی عمران خان کو اپنی سیاست ڈوبتی نظر آنے لگی، وہ انگلی ٹوٹ چکی جس کے اشارے پر کپتان اٹھتے بیٹھتے ہیں۔

    تحریک انصاف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پی پی کے رہنما نے عمران خان کے بیان کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن، ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کو عدالتی احکامات پر ضمانت دی گئی۔

    چودھری منظور نے کہا کہ آصف زرداری کے متحرک ہوتے ہی عمران خان کو اپنی سیاست ڈوبتی نظر آنے لگی، آئندہ انتخابات میں عوام انگلی کے اشاروں پر چلنے والوں کو مسترد کردیں گے کیونکہ اشارے کرنے والی انگلی ٹوٹ چکی ہے۔

    پڑھیں: ’’ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت پی پی نواز ڈیل کے نیتجے میں ہوئی، عمران خان ‘‘

    پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کو عمران خان نے بہت آسانی سے ڈیل قرار دے دیا، جب کہ وہ یہ بھول گئے کہ ہر دور میں صرف پیپلزپارٹی کا احتساب ہوا تاہم ابھی عمران خان کا احتساب ہونا باقی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماء نے عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں جوئے اور بال ٹیمپرنگ کرنے والے لوگوں نے سیاست میں لوٹا گردی کو فروغ دیا اس لیے وہ آج تک ناکام ہیں۔