Tag: سعید غنی

  • کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب:  سعید غنی نے بڑا دعویٰ کردیا

    کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب: سعید غنی نے بڑا دعویٰ کردیا

    کراچی : صوبائی وزیر سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کےکراچی میں میئر اور ڈپٹی میئربھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے انتخاب کا عمل جاری ہے، صوبائی وزیر سعید غنی نے بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کےکراچی میں میئر اور ڈپٹی میئربھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

    سعید غنی نے بتایا کہ اس وقت پولنگ اسٹیشن میں میری اطلاعات کے مطابق 331 ارکان موجود ہیں، پیپلز پارٹی اور حلیف جماعتوں کے173 ارکان پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے 158 ارکان پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں، یوان میں موجود331 ارکان ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور آج شام پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بھرپور جشن منائیں گے۔

    خیال رہے میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے انتخاب جاری ہے، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدوار میدان میں ہیں۔

    میئر کے لئے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ڈپٹی میئر کیلئے پیپلزپارٹی کے سلمان عبداللہ مراد اور جماعت اسلامی کے سیف الدین ایڈووکیٹ میدان میں ہیں۔

    دونوں جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے پُرامید ہیں، انتخاب شو آف ہینڈز سے ہوگا۔

    آرٹس کونسل کراچی آڈیٹوریم کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے اورسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے تین سو بتیس ارکان وقت پر پہنچ گئے جبکہ چونتیس ارکان غیرحاضرہیں۔۔ کے ایم سی کے تین سو چھیاسٹھ ارکان کو ووٹ کاسٹ کرنا تھا۔

    سٹی کونسل میں پیپلزپارٹی کے ایک سو پچپن اور جماعت اسلامی کے ارکان کی تعداد ایک سو تیس ہے، پی ٹی آئی باسٹھ ، مسلم لیگ نون چودہ ، جے یو آئی چار اور تحریک لبیک کی ایک نشست ہے۔

    میئرکے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ نون اور جمعیت علمائے اسلام ف کی حمایت حاصل ہے جبکہ ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی آئی کے تین ارکان کو بکتربند میں آرٹس کونسل پہنچادیا گیا ہے۔

  • سمندری طوفان نہ آیا تو سی وی یو پر جشن کریں گے، سعید غنی

    سمندری طوفان نہ آیا تو سی وی یو پر جشن کریں گے، سعید غنی

    کراچی : صوبائی وزیرسعیدغنی کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان نہ آیا تو 15 جون کی رات سی وی یوپرجشن کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل سے رونے دھونے کاسلسلہ شروع ہے، سراج الحق کوبھی تعزیتی پروگرام میں بلایاگیا، 9مئی کےواقعات کی مذمت بھی ہورہی ہے اورکارروائی کامطالبہ بھی، ان کو لگتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری میئر بننےسے روکنے کیلئےہے، پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمینزنے 9مئی سے پہلے ہی ووٹ نہ دینے کااعلان کیاتھا۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کونفرت،منافرت،لسانیت کی سیاست نہیں کرنی چاہئے ، آپ کےاپنےلوگ حافظ نعیم اورجماعت کی سیاست سےنالاں ہیں، دعویٰ سےکہتاہوں 155میں سےایک آدمی بھی ادھرادھرنہیں ہوگا۔

    میئر کراچی کے انتخاب کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ حافظ نعیم کیلئے فردوس شمیم نے پی ٹی آئی کی طرف سےغیرمشروط حمایت کااعلان کیاتھا اور پی ٹی آئی کے کئی لوگوں کاردعمل بھی سامنے آیا تھا، پی ٹی آئی واٹس ایپ گروپ کے میسج وائرل ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ خود کہہ رہے ہیں اب بالکل ووٹ نہیں دیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ تین لوگ گرفتارہیں ان کوہم الیکشن کے دن پیش کریں گے، اکثریت ہوگی توحافظ نعیم جیتیں گےتومیں پھولوں کے ہارپہناؤں گا۔

    سعید غنی نے کہا کہ ہم کسی ملک دشمن نیازی کے گھرپرنہیں جارہے، ہم توعوامی نمائندوں سے رابطہ کررہے ہیں، حافظ نعیم نے نفرت لسانی سیاست شروع کی جس کی مذمت کرتےہیں، صوبے میں ملک میں نفرتیں اورمنافرت پھیلارہے ہیں، جماعت اسلامی میں اس طرزعمل پربھی اختلاف ہے۔

    صوبائی وزیر نے اعتراف کیا کہ میں نےخودپی ٹی آئی کےلوگوں سے رابطےکیےہیں، اکثرپی ٹی آئی کےلوگوں نےکہاپیپلزپارٹی کوووٹ نہیں دیں گے ، انہوں نےکہاکہ ہم حافظ نعیم الرحمان کوووٹ دیں گے، پی ٹی آئی کےکچھ لوگوں نےحافظ نعیم کوگالیاں بھی دیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حافظ نعیم کی بوکھلاہٹ ثابت ہےکہ15جون کوکیاہونےوالاہے،سیاست میں ایسا نہیں ہوتا کہ 193نمبر پورے ہوگئے اور اعلان کردیا کہ میئر بن گیا، ایسےتوالیکشن کرانےکی ضرورت نہیں وزیراعظم بھی ایسےہی منتخب کردیں۔

    سعید غنی نے بتایا کہ کراچی میں جتنےانتخابات ہوئےجماعت اسلامی کی کارکردگی دکھادیں، پیپلزپارٹی ہرالیکشن میں جیتی ہے، جماعت اسلامی20سال میں جتنےانتخابات ہوئے کہیں بھی نہیں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جس کا اعتراف کرتا ہوں ، میں پاکستان تحریک انصاف کےارکان سے ملا ہوں ، میں نے ان ارکان سے حمایت مانگی ہے، ہم پرپابندی نہیں ،کیوں پی ٹی آئی ارکان سے نہیں مل سکتے ، ہم پی ٹی آئی کےیوسی چیئرمین سے التجا کرینگے ہمیں ووٹ دیں، ووٹ دیں گے تو ان کی مہربانی ،نہ دیں تو ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مرتضیٰ وہاب میئربنتےہیں تواگلے6ماہ کےاندراندرکےایم سی کاممبربنناہوگا،سلمان مرادجب ڈپٹی میئربنتےہیں توانہیں بھی 6ماہ میں کےایم سی ممبربنناہے۔

    الخدمت ویلفئرٹرسٹ کے حوالے سے سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے الخدمت ویلفئرٹرسٹ کاپیشہ الیکشن پرخرچ کیاہے،الخدمت لوگوں کی فلاح وبہبودکاکام کرتاہےجواچھی بات ہے،مخیرحضرات الخدمت ٹرسٹ کوغریبوں کیلئےپیسہ دیتےہیں، جولوگ پیسہ دیتےہیں وہ ان لوگوں سےپوچھیں کہ انکاپیسہ کہاں خرچ ہوا، الخدمت ٹرسٹ کاآڈٹ کرواناچاہئے، باقی جماعتوں کےمقابلےمیں جماعت اسلامی نےالیکشن پراربوں روپےخرچ کیاہے۔

    صوبائی وزیر نے بتایا کہ ن لیگ اورجےیوآئی مرتضیٰ وہاب اورسلمان مرادکوووٹ دیں گے ، 15جون کی رات پیپلزپارٹی جشن منائےگی، سمندری طوفان نہ آیا توسی وی یوپرجشن کریں گے۔

  • کراچی کا میئر بننے کی لکیر حافظ نعیم کے ہاتھ میں نہیں، سعید غنی

    کراچی کا میئر بننے کی لکیر حافظ نعیم کے ہاتھ میں نہیں، سعید غنی

    کراچی: صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر وہ  بن جائیں گے لیکن میئر کی لکیر حافظ نعیم کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کراچی میں کامیابی دیگر جماعتوں سے ہضم نہیں ہورہی، یہ سیاسی جماعتیں سمجھتی  ہیں کراچی ان کی جاگیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہار جیت ہوتی ہے، حافظ نعیم الرحمان بلدیاتی الیکشن سے پہلے کسی جادوگر کے پاس گئے تھے۔ جادو گرنے نے کہہ دیا کراچی کے میئر آپ ہونگے،  اب انکا جادو فیل ہوگیا تھا، جن کے پاس گئے تھے ان سے سوال کریں۔

    سندھ کے وزیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے امیر وہ  بن جائیں گے لیکن میئر کی لکیر حافظ نعیم کے ہاتھ میں نہیں ہے، پی ٹی آئی  اکثر ممبران نے 9 مئی سے پہلے کہا تھا جماعت اسلامی کو ہرگز ووٹ نہیں دینگے،  حافظ نعیم الرحمان  160 کے قریب بھی پہنچ جائیں گے تو خوش ہوں، پیپلزپارٹی اور اتحادیوں کے ووٹ 173کے قریب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم اور شعبہ صحت ہے، سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں بہت کام کیا، کورونا کے دوران بہت اچھے پروپوزل آئے، ٹیکنالوجی کا استعمال ہمیں کوویڈ نے سکھایا، ہمیں ٹیکنالوجی کو ہر فیلڈ میں اپنانا ہے تب ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔

  • جماعت اسلامی کے کئی ممبرز حافظ نعیم کے رویے سے نالاں ہیں، سعید غنی

    جماعت اسلامی کے کئی ممبرز حافظ نعیم کے رویے سے نالاں ہیں، سعید غنی

    کراچی : پی پی کے رہنما اور صوبائی وزیر افرادی قوت سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کئی ممبرز حافظ نعیم کے رویے سے نالاں ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما اور صوبائی وزیر افرادی قوت سندھ سعیدغنی نے ایک بیان میں کہا کہ 194 لوگ ہیں تو پھر حافظ نعیم کو پریشانی کس بات کی ہے، جو ممبر پولیس حراست میں ہوگا اسے ووٹنگ کیلئے پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم کو یقین ہے کہ ان کے نمبرز پورے نہیں ہیں، 155 ممبرز تو پیپلزپارٹی کے اپنے ہیں، ن لیگ اور  جے یو آئی بھی  پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، 99 فیصد یقین ہے ٹی ایل پی کے ممبرز بھی ہمارا ساتھ دینگے۔

    رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی  نے کہا کہ  دیگر ملا کر بھی ہمارے تقریبا 10 ممبرز کم ہوں گے لیکن کوشش جاری رکھیں گے، جماعت اسلامی کے کئی ممبرز حافظ نعیم کے رویے سے نالاں ہیں، پیپلزپارٹی اس وقت سنگل لارجسٹ پارٹی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم والے جس تقریب کاحوالہ دے رہے ہیں وہاں ان کے لوگ موجود تھے، ایم کیوایم کے وزرا نے تعریفوں کے پل باندھے، شکریہ بھی ادا کیا۔

  • ‘حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کر رہا ہے’

    ‘حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کر رہا ہے’

    کراچی : وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کر رہا ہے، سن لیں کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو نہ تعلیمی اداروں میں امن پسند ہے نہ کراچی کی ترقی، کراچی کے عوام نے خدمت کی بنیاد پر پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ جب آمر حکومت میں آتے ہیں تو کراچی جماعت اسلامی کو بخشش میں دیا جاتا ہے، جماعت اسلامی کراچی میں منافرت کی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حافظ نعیم سن لیں کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا، پیپلزپارٹی کا میئر کراچی کے شہریوں کی بے مثال خدمت کرے گا۔

    یاد رہے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نےبلاول بھٹو اوران کی پارٹی کوکراچی کی ترقی میں اسپیڈبریکرقرار دیا تھا۔

  • میئر کراچی کے لیے ہمارے 9 ارکان کم ہیں، سعید غنی کا اعتراف

    میئر کراچی کے لیے ہمارے 9 ارکان کم ہیں، سعید غنی کا اعتراف

    کراچی: صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے اعتراف کیا ہے کہ اگر میئر کراچی کے لیے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ارکان مل جائیں تو ہمارے 9 ارکان کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پی پی کی جانب سے الیکشن کے بعد سے تحریک انصاف سے سپورٹ کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو ووٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی ممبرز کا اتفاق ہو چکا تھا۔

    سعید غنی نے کہا ’’کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کر کے ووٹ دینے سے روکا جا رہا ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ ممبرز ووٹ دینا چاہتے ہیں تو 9 مئی واقعے کے بعد ہم انھیں گرفتار نہ کریں، اصولی طور پر سمجھتا ہوں کہ اگر وہ جیل میں ہوئے تو ووٹ دینے کے لیے انھیں لایا جانا چاہیے۔‘‘

    وزیر محنت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکثر ممبر خود جماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، انھوں نے کہا تھا اگر کراچی کے مسائل حل کرنے ہیں تو پیپلز پارٹی کا میئر بہتر ہوگا۔

    انھوں نے کہا ’’جماعت اسلامی کہہ رہی تھی کہ حلقے بھی پیپلز پارٹی نے بنائے ہیں، بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیاں ہمیشہ سے حکومتیں کرتی تھیں، 2013 میں قانون بنایا گیا تھا اور اسی کے تحت حلقہ بندی حکومت نے کرنی تھی، لیکن عدالت نے کہا کہ حلقہ بندیاں کرنا حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔‘‘

    سعید غنی نے کہا ’’حافظ نعیم کی دلیل مان بھی لیں تو 2015 میں بھی پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیاں کی تھیں، اس وقت تو ہم نہیں جیتے، ایم کیو ایم کا میئر بن گیا تھا، اس بار جو حلقہ بندیاں ہوئیں وہ الیکشن کمیشن نے کی ہیں ہم نے نہیں۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’ہم تو اب بھی چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے ساتھ بیٹھیں اور آگے بڑھیں، اگر میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کو اکثریت ملتی ہے تو میئر بن جائیں، اگر انھیں ووٹ نہیں ملتا تو پھر جو بھی نتائج ہوں کھلے دل سے تسلیم کریں۔‘‘

  • ’حافظ صاحب آپ کے ہاتھ میں میئر بننے کی لکیر نہیں‘

    ’حافظ صاحب آپ کے ہاتھ میں میئر بننے کی لکیر نہیں‘

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ حافظ صاحب آپ کے ہاتھ میں میئر بننے کی لکیر نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اکثریت نہیں بنتی تو رونا دھونا چھوڑو۔

    انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان بانی ایم کیو ایم بننے کی کوشش کررہے ہیں، ہم جیتے تو قبضہ آپ جیت گئے تو بلے بلے ہے۔

    سعید غنی نے کہا یہ جماعت اسلامی والے بہت جھوٹ بولتے ہیں، کہتے ہیں مردم شماری میں پیپلزپارٹی نے گڑبڑ کی ہے، بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کا نتیجہ حیرت ناک ہے، ان کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے انہیں شکر ادا کرنا چاہئے۔

    علاوہ ازیں سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر عوام کو ہنگاموں پر اکسایا گیا، اور پی ٹی آئی چیئرمین کہتے ہیں میں حراست میں تھا، مجھے کچھ نہیں پتا، پولیس اور عوام کی گاڑیوں کو جلایاگیا، کور کمانڈر کے گھر اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو وش یو آل دی بیسٹ کہا جاتا ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گرد تنظیم سے زیادہ بڑی دہشت گردی کی، کوئی دہشتگرد تنظیم حملہ کرے تو آپریشن ہوگا، لاڈلہ جو مرضی ہو وہ کرے پر اس کو ہر سہولیات ملیں گے، سوچنا ہو گا کہ ملک کو بچائیں یا لاڈلے کو بچائیں۔

  • زکوٰة کا پیسہ جماعت اسلامی نے اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا، سعید غنی کا الزام

    زکوٰة کا پیسہ جماعت اسلامی نے اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا، سعید غنی کا الزام

    کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی نے الزام لگایا ہے کہ جماعت اسلامی نے زکوٰة کا پیسہ اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ حافظ نعیم نے خود کہا ہے کہ ہمیں ووٹ اس لیے ملا کہ سیلاب متاثرین کو راشن دیا، زکوٰة کا پیسہ جماعت اسلامی نے اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ میئر کراچی کا انتخاب مئی میں‌ متوقع ہے، جنوری میں‌ الیکشن ہوا ہے لیکن میئر کراچی کے لیے 4 ماہ لگا دیے گئے، الیکشن کمیشن بتا دے کہ اتنی تاخیر کی وجہ کیا ہے؟

    انھوں نے سوال اٹھایا کہ 11 سیٹوں کا الیکشن 18 جنوری کو کیوں نہیں ہو سکتا تھا؟ انھوں نے مزید کہا کہ قانون میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن 60 دن میں تمام کیسز نمٹائے گا۔

    جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے باہر ان کی مقبولیت کہاں چلی گئی ہے، کراچی سے باہر نکل کر ان کی حالت کیوں خراب ہے، جب کہ ہم نے شہری اور دیہی علاقوں میں الیکشن جیتا ہے، کراچی میں ہمارے 5 ایم این ایز ہیں، ضمنی الیکشن اور کنونمنٹ بورڈ ہم نے جیتے ہیں، ہمارے مینڈیٹ پر سوال اٹھاتے ہو تو سب سے بڑا سوال آپ کے مینڈیٹ پر ہے۔

  • الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا ہم تسلیم کریں گے، سعید غنی

    کراچی : صوبائی وزیر محنت سعید غنی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا ہم تسلیم کریں گے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا ہم تسلیم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے طے کریں گے، الیکشن کمیشن کو ڈی آر اوز، آر اوز حکومت فراہم کرتی ہے ہم نے گزارش کی تھی ہم آپ کے پاس آنا چاہتے ہیں۔

    سندھ حکومت کو ہمارے تحفظات دور کرنا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت کو ہمارے تحفظات دور کرنا چاہیئں۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ڈی آر اوز، آر اوز حکومت فراہم کرتی ہے کچھ جگہوں پر ہمارے نمبرز کم دکھانے کی کوشش کی گئی ہے ہمیں کوشش کرنی ہے کہ ہمارے اختلافات کا اثر شہر پر نہ پڑے۔

  • کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا: سعید غنی

    کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا: سعید غنی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا، لوگوں سے رابطہ ہے کوشش کریں گے اتنا نمبر حاصل کرلیں کہ اپنا میئر بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا، اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی اور سندھ میں بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور حافظ نعیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی کی الیکشن کے لیے کارکردگی بہت اچھی رہی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے، ہم نے کراچی کے لوگوں کی خدمت کی ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آ رہی ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ لوگوں سے رابطہ ہے کوشش کریں گے اتنا نمبر حاصل کرلیں کہ اپنا میئر بنائیں، ہماری خواہش تھی کہ ایم کیو ایم بائیکاٹ نہ کرے، جو جیت کر آگئے وہ اپنی ذمہ داری اور شہریوں کی خدمت کریں گے۔