Tag: سفارتخانہ

  • برطانیہ نے تہران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

    برطانیہ نے تہران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

    تہران: برطانیہ نے ایرانی دارالحکومت تہران میں ایران اسرائیل جنگ کے باعث بند کیا گیا اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دفترخارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عارضی بندش کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران اسرائیل جنگ کے بعد برطانیہ نے تہران میں اپناسفارتخانہ عارضی طور پربندکرکے اپنے سفارتی عملے کو بھی واپس بلالیا تھا۔

    اس کے علاوہ کشیدگی کے باعث متحدہ عرب امارات نے بھی ایران سے اپنے شہریوں کا انخلا مکمل کر نے کا اعلان کیا تھا۔

    ایرانی فوج ہائی الرٹ:

    ایران پر اسرائیل کی جانب سے ممکنہ دوبارہ حملے کے خدشے کے باعث ایرانی فوج کو مکمل ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے ایران نے فوجی تیاریوں کو مکمل کرلیا ہے، جبکہ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے کہا ہے کہ اگر جارحیت کی گئی جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر اسرائیل کی حمایت میں سامنے آئے ہیں اور ان کی نیتن یاہو سے حالیہ ملاقات کو ”پہلے سے طے شدہ ڈرامہ”قرار دیا جا رہا ہے۔

    ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق ملک کے خفیہ مقامات پر ہزاروں میزائل اور ڈرونز بالکل تیار ہیں، اس بار جنگ میں قدس فورس، نیوی اور آرمی کو مکمل طور پر استعمال کیا جائے گا۔

    اسرائیل حماس مذاکرات کا تیسرا دور، کوئی بڑی پیش رفت پیش رفت نہ ہوسکی

    واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے شروع کیے تھے، جن میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کو شہید کیا گیا تھا، اس کے بعد ایران نے بھی اسرائیلی علاقوں پر شدید میزائل حملے کیے، جس میں اسرائیل نے 28 اسرائیلی شہریوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

  • سوئٹزرلینڈ کا ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

    سوئٹزرلینڈ کا ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

    ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سوئٹزرلینڈ نے ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے سوئس وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں اور غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر تہران میں اپنا سفارتخانہ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق سفارتخانے کا عملہ واپس آچکا ہے، حالات نارمل ہونے پر عملہ دوبارہ تہران آجائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے بھی ایران میں بگڑتی صورتحال کے باعث تہران میں اپنا سفارت خانے کا آپریشن معطل کردیا تھا۔

    ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے ایران میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیشِ نظر تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے تصدیق کی تھیکہ ایران میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے باعث تہران میں اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

    آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے تمام آسٹریلوی عہدے داروں کو ایران چھوڑنیکی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ایران چھوڑنے کے خواہشمند آسٹریلوی شہریوں کی مدد کررہے ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    پینی وونگ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے سفیر خطے میں موجود رہیں گے تاکہ حکومت کے بحران سے متعلق ردعمل میں معاونت کر سکیں، اور ہم دیگر شراکت دار ممالک سے قریبی رابطے میں ہیں۔

  • سعودی عرب کا سفارتخانہ دمشق میں 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا

    سعودی عرب کا سفارتخانہ دمشق میں 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا

    سعودی عرب کا سفارتخانہ شام کے دارالحکومت دمشق میں 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں سعودی عرب کا سفارتخانہ کھلنے کی تقریب میں شامی حکومتی عہدیداروں، سفارتکار اور اسکالرز نے شرکت کی۔

    ریاض سے سعودی وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی سفارتخانہ کھلنا شام اور سعودی عرب تعلقات کی تاریخ کا اہم دن ہے۔

    دوسری جانب غیرملکی ملازمین کو سہولیات دینے کے حوالے سے سعودیہ نے اہم اعزاز حاصل کرلیا، جرمن ادارے نے دوسرا بہترین ملک قرار دیدیا۔

    جرمن ’انٹرنیشنز‘ نیٹ ورک کی جانب سے کسی بھی ملک میں غیرملکی ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے گزشتہ ماہ سروے کرایا گیا، مملکت میں آنے والی تبدیلی کے بعد سعودیہ دنیا میں غیرملکی ملازمین کے لیے بہترین ملک کے طور پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

    بیرون ملک کام کرنے والے ملازمین کو سہولت دینے کے حوالے سے انڈیکس میں ڈنمارک پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد سعودیہ موجود ہے، سروے میں شامل نصف سے زیادہ شرکا نے اسے ایک مثبت لیبر مارکیٹ قرار دیا ہے۔

    سروے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 75 فیصد تارکین وطن کارکنوں کا خیال ہے کہ مملکت میں ملازمت کرنے سے ان کے کیریئر میں بہتری کے امکانات کافی بڑھ گئی ہیں۔

    امریکا و برطانیہ کے ایران پر نئے الزامات

    ’العربیہ بزنس‘ کے مطابق سروے کے 5 اشاریوں کی وجہ سے سعودیہ غیرملکی کارکنوں کے لیے بہترین مقامات کے طور پر دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہوا۔

  • قونصلر سیکشن عارضی طور بند کیا گیا ہے، چینی سفارتخانہ

    اسلام آباد : پاکستان میں چینی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ اس نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر صرف قونصلر ہال کو عارضی طور بند کیا ہے۔

    چینی سفارت خانہ کی جانب سے قونصلر سیکشن کی بندش کی خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سروس ہال تکنیکی وجہ سے مختصر مدت کے لیے عارضی طور بند ہے۔

    سفارت خانے کے مطابق قونصلر سروسز بشمول ویزا درخواست (جیری سینٹر) میں معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر معمول کے آپریشنز جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چینی حکومت نے مبینہ طور پر اپنے شہریوں کو پاکستان میں سکیورٹی خطرات کے حوالے سے خبردار کیا ہے اور چینی سفارت خانے نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر قونصلر خدمات اچانک معطل کردی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق رواں ماہ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک اجلاس کے بعد ہدایت دی تھی کہ چینی باشندوں کو فُول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

  • یورپی یونین کا افغانستان سے متعلق اہم فیصلہ

    یورپی یونین کا افغانستان سے متعلق اہم فیصلہ

    برسلز: یورپی یونین نے افغانستان میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر افغانستان میں اپنی باقاعدہ موجودگی کو پھر سے منظم کر رہا ہے، تاہم یونین نے اس بات پر زور دیا کہ وہ طالبان کی قیادت والی انتظامیہ کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کر رہے ہیں۔

    یہ کسی مغربی طاقت کی طرف سے اس طرح کا پہلا اعلان ہے، جب سے 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین اور کئی حکومتوں نے افغانستان سے عملے اور سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے، جب گزشتہ اگست میں کابل طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔

    یورپی کمیشن کے خارجہ امور کے ترجمان پیٹر اسٹینو نے بتایا یورپی یونین نے انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے اور انسانی صورت حال کی نگرانی کے لیے بین الاقوامی یورپی وفد کے عملے کی کم سے کم موجودگی کو دوبارہ قائم کرنا شروع کر دیا ہے۔

    طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قبل ازیں ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ اس کے حکام یورپی یونین کے ساتھ ایک مفاہمت پر پہنچ گئے ہیں، جس نے کابل میں مستقل موجودگی کے ساتھ اپنا سفارت خانہ باضابطہ طور پر کھول دیا ہے اور عملی طور پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    یورپی یونین نے کہا کہ افغانستان کو اس وقت انسانی بحران کا سامنا ہے، طالبان حکومت کو یورپی یونین نے تسلیم نہیں کیا ہے اور کابل میں ہماری کم سے کم موجودگی کو کسی بھی طرح تسلیم کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

  • کابل میں سفارتخانے کی بندش کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: دفتر خارجہ

    کابل میں سفارتخانے کی بندش کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان کے داخلے کے پیش نظر دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ابھی کابل میں سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستان کا سفارتخانہ فعال ہے، افغانستان کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل میں سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں، ابھی کابل میں سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تمام پاکستانیوں کو ممکنہ مدد فراہم کی جارہی ہے، افغانستان میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔

    دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے چاہتا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال خراب نہ ہو، پاکستان کی کوشش ہے کہ سفارتخانہ بند نہ کرے۔

    خیال رہے کہ افغان طالبان کچھ دیر قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہوچکے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ نے افغان طالبان کے کابل میں داخلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان دارالحکومت میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل کے راستے پرامن طریقے سے داخل ہونے کا ارادہ ہے، کابل میں طاقت کے زور پر داخل نہیں ہوں گے۔

    ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کابل میں داخلے سے قبل افغان حکومت سے مذاکرات جاری ہیں تاکہ محفوظ طریقے سے حکومت کی منتقلی ہو۔

  • کویت سے سعودی عرب جانے والی گاڑیوں کے حوالے سے اہم وضاحت

    کویت سے سعودی عرب جانے والی گاڑیوں کے حوالے سے اہم وضاحت

    ریاض: کویت میں سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کویت سے سعودی عرب جانے والے غیر ملکیوں اور گاڑیوں سے فیس وصولی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق کویت میں سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کویت سے سعودی عرب جانے والے غیر ملکیوں اور گاڑیوں سے فیس کی وصولی کی اطلاعات غلط ہیں۔

    سعودی سفارتخانے کے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ کویت سے سعودی عرب جانے والے غیر ملکیوں اور گاڑیوں پر فیس مقرر کردی گئی ہے۔

    بہت سے لوگوں نے یہ اطلاعات ملنے پر سفارتخانے سے رابطہ کر کے ان اطلاعات کی حقیقت دریافت کی ہے۔

    سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، کوئی بھی شخص ایسی کسی بھی اطلاع پر جو سرکاری ادارے سے جاری نہ ہوئی ہو کان نہ دھرے۔

  • پاکستان پوری دنیا کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے: اسد مجید خان

    پاکستان پوری دنیا کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے: اسد مجید خان

    واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پوری دنیا کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، دنیا پاکستان کے سافٹ امیج کو دیکھ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی رونلڈ ریگن بلڈنگ میں سالانہ ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں پاکستان کا اسٹال بھی موجود تھا۔

    نمائش میں 60 ممالک کے سفارتخانوں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے۔

    پاکستانی اسٹال پر شرکا کو پاکستانی سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت سے روشناس کروایا گیا۔ امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے بھی پاکستانی اسٹال کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری دنیا کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، دنیا پاکستان کے سافٹ امیج کو دیکھ رہی ہے۔

    اسد مجید خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاحت فروع پا رہی ہے، پاکستانی لباس، زیورات اور پکوان دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔

    اس سے قبل کیلیفورنیا میں انویسٹ ان پاکستان نامی سمٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسد مجید خان نے کہا تھا کہ پاکستان ٹیک سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی قوانین میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

  • وزیر خارجہ خواجہ آصف کی افغان سفارتخانے آمد

    وزیر خارجہ خواجہ آصف کی افغان سفارتخانے آمد

    اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف افغان سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے تعزیتی کتاب میں کابل دہشت گردی پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اسلام آباد میں واقع افغان سفارتخانے پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعزیت کے لیے حاضر ہوا تھا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ کابل دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم نے مل کر لڑنی ہے۔ یہ افغانستان اور پاکستان کی مشترکہ جنگ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز افغانستان سےاعلیٰ سطح کا وفد آیا۔ وفد کی آمد نے ثابت کیا دونوں ممالک با اثر کوششوں کے خواہاں ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان اور افغانستان مل کر لڑ سکتے ہیں۔

    دوسری جانب افغان سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کی سفارتخانے آمد اور کابل حملے پر اظہار افسوس پر مشکور ہیں۔ دونوں ممالک میں عدم اعتماد کی خلیج کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے افغانستان میں دہشت گردی کی نئی لہر اٹھی ہے اور یکے بعد دیگرے افغانستان کے اہم علاقوں کو بم دھماکوں اور حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

    اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ نے افغانستان میں ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہوئے افغان عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔