Tag: سفارتکار

  • سعودی خاتون اہم سفارتی عہدے پر تعینات

    ریاض: سعودی عرب میں اعلیٰ سفارتی عہدوں پر بھی خواتین کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے، اب سعودی خاتون سارہ بنت عبدالرحمٰن السید کو انڈر سیکریٹری فار پبلک ڈپلومیسی افیئرز مقرر کر دیا گیا ہے۔

    سعودی گزٹ کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو سارہ بنت عبدالرحمٰن السید کو عوامی سفارت کاری کے امور کی نائب وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔

    سارہ نے 2007 میں امریکا کی جارج میسن یونیورسٹی سے ہیلتھ سسٹم مینجمنٹ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی، اور 2019 اور 2022 کے درمیان وزارت صحت برائے بین الاقوامی تعاون میں اسسٹنٹ ڈپٹی منسٹر کے عہدے پر فائز رہیں۔

    انھوں نے 2017 اور 2019 کے درمیان اسی وزارت میں بین الاقوامی تعاون کی ڈائریکٹر جنرل اور 2016 اور 2017 کے درمیان سعودی عرب میں ہیوسٹن میتھوڈسٹ اسپتال کی علاقائی ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

    اقوام متحدہ میں ایک اور سعودی خاتون کی اہم عہدے پر تقرری

    سارہ امریکا میں بھی کئی عہدوں پر فائز رہی ہیں، 2012 اور 2015 کے درمیان وہ امریکا میں سعودی مسلح افواج کے دفتر میں ملٹری اتاشی کے لیے کنٹریکٹ آفیسر رہیں۔

  • بھارت میں کرونا کی خطرناک قسم کا پھیلاؤ، 12 سفارتی اہل کار پاکستان پہنچ گئے

    بھارت میں کرونا کی خطرناک قسم کا پھیلاؤ، 12 سفارتی اہل کار پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: بھارت میں کرونا وائرس کی خطرناک قسم کے پھیلاؤ سے تباہ کاریاں جاری ہیں، ایسے حالات میں بھی پڑوسی ملک سے 12 سفارتی اہل کار پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا کی خطرناک قسم کے پھیلاؤ کے باوجود خطرناک بے احتیاطی کی گئی ہے، بارہ سفارتی اہل کار پاکستان پہنچ گئے ہیں، پنجاب ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے اہل کاروں کے کرونا ٹیسٹ کر لیے۔

    پنجاب ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارتی اہل کار بریپیش کی اہلیہ منجو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

    سفارتی اہل کار کی اہلیہ منجو کو واپس بھیجنے کی بجائے بھارتی سفارت خانے بھیج دیا گیا، کرونا پازیٹو خاتون کو سفارت خانے ہی میں قرنطینہ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

  • امریکہ نے35روسی سفارتکاروں کوملک بدر کردیا

    امریکہ نے35روسی سفارتکاروں کوملک بدر کردیا

    واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما امریکہ نے صدارتی انتخاب میں روس کی جانب سے سائبر حملوں کے الزام میں 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں مبینہ طور پر روس کی جانب سے سائبر حملوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد امریکہ نے روس کے 35 سفارت کار ملک بدر کردیے۔

    امریکہ نے روسی سفارتکاروں کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا جبکہ امریکی صدر باراک اوباما نے روسی سفارت کاروں کے ملک بدری کے احکامات جاری کیے۔

    مزید پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کا ذمہ دار روس ہے:ہلیری

    خیال رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے وعدہ کیا تھا کہ وہ روس کے خلاف کارروائی کریں گے جس پر ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی مہم کو ہیک کیا ہے۔

    دوسری جانب کریملین کے ترجمان نے ماسکو میں صحافیوں کو بتایا کہ صدر ولا دی میر پوتن ان اقدامات پر جوابی کارروائی کرے گا۔

    مزید پڑھیں:امریکی انتخابات میں ہیکنگ‘روسی صدر ملوث تھے،امریکہ

    واضح رہے کہ رواں ماہ مریکہ کا کہناتھا کہ انتخابات کے دنوں میں ہونے والی ہیکنگ میں روسی صدر پیوٹن ملوث تھے۔

  • دنیابھرمیں روسی سفارتی مشنزکی سیکیورٹی بڑھائی جائے،روسی صدر

    دنیابھرمیں روسی سفارتی مشنزکی سیکیورٹی بڑھائی جائے،روسی صدر

    ماسکو : روسی صدرولادی میر پیوٹن نےدنیابھرمیں روسی سفارتی مشنزکی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی۔’

    تفصیلات کےمطابق ترکی میں روسی سفیر کے قتل کے بعد ماسکومیں روسی صدرولادی میرپیوٹن سےوزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ملاقات کی۔روسی صدر سے ملاقات میں ڈائریکٹرفارن انٹیلی جنس اورڈائریکٹرفیڈرل سیکیورٹی سروس بھی موجود تھے۔

    صدرپیوٹن نےدنیابھرمیں روسی سفارتی مشنزکی سیکیورٹی سخت کرنےکی ہدایت کی۔ولادی میر پیوٹن نے بتایاکہ روسی تحقیقاتی کمیٹی نےقتل کی تحقیقات کاآغازکردیاہے۔تحقیقاتی کمیٹی جلدورکنگ گروپ تشکیل دےکرترکی جائےگی۔

    روسی صدرپیوٹن کاکہناتھاکہ ٹیلیفونک گفتگومیں ترک صدر اردگان نے قتل کی مشترکہ تحقیقات پرآمادگی ظاہرکی ہے۔

    مزید پڑھیں:ترکی: روسی سفیر دوران خطاب فائرنگ سے ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ شب ترکی میں روسی سفیر آندرے کارلوف پراسپیشل فورس کے اہلکار نے فائرنگ کی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    واضح رہے کہ روسی سفیر پرحملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ترک وزیرخارجہ میلود چاووش اوغلو،روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف ماسکو میں شام کے معاملے پر ایک غیر معمولی سہ فریقی مذاکرات شروع کرنے والے تھے۔