Tag: سفارتی تعلقات محدود

  • امریکا بھارت تعلقات میں بڑی دراڑ،  امریکی سفیر کا سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان

    امریکا بھارت تعلقات میں بڑی دراڑ، امریکی سفیر کا سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان

    امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا امریکا کو غیرمعینہ مدت کیلئے بھارت کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا بھارت تعلقات میں بڑی دراڑ آگئی، امریکا کی جانب سے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    امریکی اخبار پولیٹیکو نے بتایا کہ بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کیساتھ تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا عندیہ دے دیا۔

    ایرک گارسیٹی روز دیا کہ امریکا کو غیرمعینہ مدت کیلئے بھارت کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہوگا، ہردیپ سنگھ نجر تنازع کے باعث امریکا اوربھارت کے تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

    امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے۔

    دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونےکا الزام انتہائی سنگین ہے، بھارت کوہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

    امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مزید کہاہے امریکا میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔

    مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکا میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھائی، سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کوامریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

    خیال رہے کینیڈا نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگایا جس کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، کینیڈا کے الزامات کی تصدیق فائیو آئیز نے بھی کی، جس میں امریکی انٹیلیجنس بھی شامل ہیں۔

  • پاکستان کا سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ ، بھارت نےہاتھ جوڑلیے

    پاکستان کا سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ ، بھارت نےہاتھ جوڑلیے

    اسلام آباد : بھارتی دفترخارجہ نے پاکستان سے سفارتی تعلقات محدود کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کردی ہے اور کہا  فیصلے پر نظرثانی کرےتاکہ نارمل سفارتی تعلقات بحال رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستان کے سخت ردعمل پر بھارت نےہاتھ جوڑلیے ، پاکستان کی جانب سے بھارت سے تعلقات محدودکرنے کے فیصلے پر بھارتی دفترخارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیرکے معاملے پربھارت سے تعلقات محدودکرنے کے فیصلے پرنظرثانی کرے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے گزشتہ روزلئے جانے والے فیصلے پرافسوس ہے، پاکستان فیصلے پرنظرثانی کرے تاکہ نارمل سفارتی اور کمیونیکشن چینلز بحال رہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کا بھارت سے سفارتی تعلقات محدود، دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں لے جایا جائے گا، 14 اگست کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منایا جائے گا، جب کہ 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    وزیر اعظم نے اجلاس میں بھارتی عزائم بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی ذرایع استعمال کرنے اور مسلح افواج کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔ جبکہ کہا گیا تھا کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔