Tag: سفارتی محاذ

  • سفارتی محاذ پرمودی سرکارکوشکست حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ملک کرامت علی کھوکھر

    سفارتی محاذ پرمودی سرکارکوشکست حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ملک کرامت علی کھوکھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا پرچم لہرائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی چین یا ترا ناکام ہوئی، چین نے کھل کر کشمیر پر بھارتی اقداما ت کی مخالفت کی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سفارتی محاذ پر بھی مودی سرکار کو شکست د ی ہے، مودی سرکار جس طرح مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہی ہے، پور ی دنیا اس کی مذمت کررہی ہے، اب انڈیا کو مقبوضہ کشمیر سے شکست کھا کرنکلنا ہوگا۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا پرچم لہرائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پاکستانی حکومت، بہادر افواج اور عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل 12واں روز

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 12ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

  • پاکستان نے سفارتی اورعسکری محاذ پربھارت کو شکست دی، گورنر پنجاب

    پاکستان نے سفارتی اورعسکری محاذ پربھارت کو شکست دی، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اوربین الاقوامی دنیا کو ہمارے اتحاد کا پیغام جانا چاہیئے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اورعسکری محاذ پربھارت کو شکست دی، مودی کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ایکشن کے خلاف دنیا کوایکشن لینا چاہیئے، کشمیر کا جذبہ آزادی ختم نہیں بلکہ بڑھ رہا ہے، ہم کشمیر کے مسئلے پر آخری حد تک جائیں گے۔

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ: گورنر پنجاب نے برطانوی پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آرٹیکل 370 سے متعلق برطانوی پارلیمنٹ کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ اور یورپی یونین بین الاقوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

    گورنر پنجاب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنا خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کا راستہ ہے، نریندر مودی نے کشمیر میں گھسنے کے لیے ایک اور چال چلی ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پلوامہ اٹیک کو بھی پاکستان سے منسوب کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، وزیر اعظم نے بھارتی پائلٹ کو واپس کر کے امن کاپیغام بھیجا۔ پاکستان کی امن کے فروغ کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

  • پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی، بھارت کو شرمندگی کا سامنا

    پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی، بھارت کو شرمندگی کا سامنا

    اسلام آباد: پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل ہوگئی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے پر سلامتی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کا نام شامل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔

    پلوامہ واقعہ پر بھارتی الزام تراشیاں اور کئی ممالک کو بریفنگز بھی کچھ کام نہ آئی، بھارتی کوششوں کے باوجود سلامتی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

    بھارت کے ثبوت کے بجائے الزامات کی پالیسی کو سلامتی کونسل نے رد کردیا۔

    پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا تھا۔

    خیال رہے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بھارتی محاذ آرائی پر مسلح افواج کو منہ توڑ جواب دینے کا اختیار دے دیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی گئی، پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی ایک بار پھر پیش کش کی گئی۔

    وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ ریاست اپنےعوام کا تحفظ یقینی بنائے گی، انھوں نے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کا منصوبہ مقامی سطح پر تیار کیا گیا۔