Tag: سفارتی کامیابی

  • سفارتی محاذ پرمودی سرکارکوشکست حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ملک کرامت علی کھوکھر

    سفارتی محاذ پرمودی سرکارکوشکست حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ملک کرامت علی کھوکھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا پرچم لہرائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی چین یا ترا ناکام ہوئی، چین نے کھل کر کشمیر پر بھارتی اقداما ت کی مخالفت کی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سفارتی محاذ پر بھی مودی سرکار کو شکست د ی ہے، مودی سرکار جس طرح مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہی ہے، پور ی دنیا اس کی مذمت کررہی ہے، اب انڈیا کو مقبوضہ کشمیر سے شکست کھا کرنکلنا ہوگا۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا پرچم لہرائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پاکستانی حکومت، بہادر افواج اور عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل 12واں روز

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 12ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

  • بان کی مون کا بیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے،ملیحہ لودھی

    بان کی مون کا بیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے،ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کابیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے.

    تفصیلات کےمطابق نیویارک میں دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر اجاگرہوگیاہے اور بان کی مون کا اس پر بیان دینا پاکستانی کی سفارتی سطح پر کامیابی ہے.

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے قتل کی مذمت کی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں،توقع ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر تشدد روکنے کےلیے کوششیں کی جائیں گی.

    *پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر مذاکرات سے مسئلہ حل کریں، بان کی مون

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کشمیر کے حالات پر نواز شریف کے خط پر جواب میں کشمیریوں کی ہلاکتوں کی مذمت اور پاک بھارت مذاکرات پر زور دیا تھا.

    واضح رہے کہ بان کی مون کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل علاقائی امن و سلامتی کے لئے ناگزیر ہے،کشمیر سمیت دیگر مسائل پاک بھارت مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں.