Tag: سفارت خانہ

  • امریکا نے شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا

    امریکا نے شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا

    امریکا نے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کے بعد اب سفارتی تعلقات بھی بحال کر لیے ہیں اور ایک بار پھر وہاں سفارت خانہ کھول لیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے گزشتہ دنوں دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران سعودی عرب میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کی تھی اور 13 سال سے شام پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

    اب ٹرمپ انتظامیہ نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے شام سے سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرتے ہوئے وہاں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا ہے۔

    ترکیہ میں تعینات امریکی سفیر اور شام کے لیے ایلچی ٹام بیرک نے اس سفارتخانے کا افتتاح کیا۔

    واضح رہے کہ امریکا نے 2012 میں خانہ جنگی کے بعد شام سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے اور اس پر کئی پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/syria-us-lifts-first-sanctions/

  • روس کا یوم سوگ، آج سے سفارت خانے میں ورچوئل تعزیتی کتاب رکھی جائیگی

    روس کا یوم سوگ، آج سے سفارت خانے میں ورچوئل تعزیتی کتاب رکھی جائیگی

    روس نے آج یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، آج سے سفارت خانے میں ورچوئل تعزیتی کتاب رکھی جائیگی۔

    تفصیلات کے مطابق روسی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوم سوگ کے موقع پر آج سے سفارت خانے میں ورچوئل تعزیتی کتاب رکھی جائیگی۔ کراکس سٹی ہال میں حملے کے بعد صدر پیوٹن نے 24 مارچ کو یوم سوگ قرار دیا ہے۔

    روسی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ آج سے 26 مارچ تک ورچوئل تعزیتی کتاب کھولے گا۔ تعزیتی خطوط و پیغامات بذریعہ ای میل کتاب میں درج کیے جا سکیں گے۔

    ترجمان نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ روسی سفارت خانے نے تعزیتی پیغامات کے سلسلے میں ای میل ایڈریس جاری کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 62 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماسکو میں دہشتگردوں نے سٹی ہال میں گھس کر فائرنگ اور دھماکے کیے جس کے نتیجے میں 60سے زائد شہری ہلاک اور 140 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    روسی میڈیا کے مطابق کروکس سٹی ہال میں شاپنگ مال اور کنسرٹ کمپلیکس موجود ہیں، حملے کے بعد کروکس سٹی ہال میں آگ لگ گئی جبکہ چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت عمارت میں 6000 سے زائد افراد موجود تھے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

    روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد فائر بریگیڈ حکام نے عمارت سے 100 افراد کو ریسکیو کیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد ماسکو میں تمام تقریبات منسوخ کردی گئیں، میئر ماسکو نے تاحکم ثانی روسی دارالحکومت میں تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

  • سویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    سویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    اسلام آباد : سویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث اوورسیزپاکستانیوں سمیت پاکستانی طلبا مسائل کا شکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سویڈش سفارتخانہ غیرمعینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا ، سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ سفارتخانہ بند ہونے سے اوورسیزپاکستانیوں سمیت پاکستانی طلبامسائل کا شکار ہیں۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبافیس اداکرنے کے باوجود سویڈن کے ویزےسےمحروم ہیں، سویڈش یونیورسٹیزمیں اگست کےآخری ہفتے سے تعلیمی سیشن کاآغازہو رہا ہے جبکہ سویڈن میں ویزے کی درخواست کا عمل4 سے 6 ماہ لیتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بیرون ممالک پاکستانی اپنی فیملیز کو سویڈن بلوانے سے قاصر ہیں، سویڈن میں مقیم اوورسیز نے پاکستانی سفارتخانے سے رابطوں کی کوشش کی جبکہ طلبا نےسیکرٹری خارجہ اسد مجید خان کے نام ایک خط بھی لکھا ہے۔

    سویڈش سفارتخانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی سفارتخانہ کےدوبارہ کھلنےسےمتعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ نےمعاملے کو سویڈن کے سفارتخانے کے ساتھ اٹھایاہے، توہین قرآن کےبعدمسلم دنیابالخصوص پاکستان میں بھرپوراحتجاج ہوا۔

  • نیکارا گوا نے فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا

    نیکارا گوا نے فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا

    یروشلم /ماناگوا: نیکارا گوا نے فلسطین میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے ’مازن خفش ‘کو فلسطین میں اپنا سفیر مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمہوریہ نیکارا گوا نے فلسطینی مملکت میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے، فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بتایا کہ ان کی سفارتی کوششوں سے نیکارا گوا نے فلسطین میں اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    فلسطین کی سرکاری نیوزی ایجنسی کے مطابق نیکارا گوا نے مازن خفش کو فلسطین میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مازن خفش ایک فلسطینی نڑاد شہری ہیں جن کا آبائی خاندان غرب اردن کے نابلس شہر میں آباد ہے۔

    خفش اس وقت رام اللہ میں ہیں،وہ اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔ ریاض المالکی نے امید ظاہر کی دوسرے ممالک بھی فلسطین میں اپنا سفارت خانہ قائم کریں گے۔

    مزید پڑھیں: امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید

    یاد رہے کہ امریکا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرچکا ہےجس کے بعد امریکا کے اتحادی ممالک نے بھی اپنے سفارت خانے تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کردئیے تھے۔ جس کے خلاف فلسطین، عرب ممالک، عالم اسلام اور امریکا کے اتحادیوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

  • دمشق میں سفارت خانہ کھولنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، سعودی وزارت خارجہ

    دمشق میں سفارت خانہ کھولنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، سعودی وزارت خارجہ

    ریاض : سعودی حکومت نے خانہ جنگی کا شکار ملک شام کے دارالحکومت میں دوبارہ سفارت خانہ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی دارالحکومت دمشق میں دوبارہ سفارت خانہ کھولنے سے متعلق خبر رساں اداروں کی رپورٹس بے بنیاد اور من گھرٹ ہیں۔

    سعودی عرب کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ خبر رساں ادارے شام کے ساتھ دوبارہ سفارتی تعلقات شروع کرنے کی خبریں وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم العساف کے نام سے منسوب کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : دمشق میں 7 سال بعد یو اے ای کا سفارت خانہ آج سے دوبارہ کھولا جائے گا

    یاد رہے کہ سعودی عرب کے اہم اتحادی متحدہ عرب امارات نے 7 سال بعد گزشتہ ماہ شام کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرتے ہوئے دمشق میں سفارت خانہ کھولا تھا جبکہ بحرین نے جلد دمشق میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت کئی سعودی اتحادیوں نے سفارت خانے 2011 کے اوائل میں شامی صدر بشار الاسد کے خلاف احتجاجی تحریک کے آغاز کے بعد بند کردئیے تھے۔

    واضح رہے کہ بائیس عرب ممالک پر مشتمل عرب لیگ نے 2011 میں شام کی رکنیت معطل کردی تھی۔

    عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے رواں سال اپریل میں کہا تھا کہ شام کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا تھا جبکہ مصر کے سرکاری میڈیا نے بھی حال ہی میں شام کی رکنیت کی بحالی کے حق میں تحریریں شائع کی تھیں۔

  • پیراگوئے کے صدارتی محل کے باہر اسرائیل حامیوں کا احتجاج

    پیراگوئے کے صدارتی محل کے باہر اسرائیل حامیوں کا احتجاج

    اسونسیون : مقبوضہ بیت المقدس میں قائم لاطین امریکی ملک کے سفارت خانے کی واپس تل ابیب منتقلی پر پیراگوئے میں اسرائیل حامیوں نے صدارتی محل کے باہر مظاہرے شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد پیراگوئے سمیت کئی ممالک نے اپنے سفارت خانے فلسطین کے شہر مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردئیے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پیراگوئے کے حکام کی جانب سے تین ماہ بعد سفارت خانے کو واپس کو غاصب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب منتقل کیا گیا ہےاس فیصلے کے بعد سے  پیراگوئے میں موجود اسرائیل حامیوں کی جانب سے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    فرانسیسی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیراگوئے میں مقیم اسرایئلیوں نے حکومتی فیصلے کو  رد کرتے ہوئے صدارتی محل کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے۔

    پیراگوئے کے صدارتی محل کے باہر مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سفارت خانہ واپس مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرکے  اسے کو اسرائیل دارالحکومت تسلیم کیا جائے۔

    خیال رہے کہ پیراگوئے حکومت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے لاطینی امریکا کے ملک پیراگوئے میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی حکام نے پیراگوئے پر دباؤ ڈالتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا کہا ہے۔

    پیراگوئے کے وزیر خارجہ لوئس ایلبرٹو کا کہنا تھا کہ پیراگوئے کی عوام اور حکومت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام کےلیے کی جانے والی سفارتی کوششوں میں پورے خلوص کے ساتھ شریک ہونا چاہتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 21 مئی کو مقبوضہ بیت المقدس میں پیراگوئے کے صدر ہوراسیو کارٹس نے منعقدہ تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کیا تھا۔

  • روس: فیفا ورلڈ کپ کے نام پر انسانی اسمگلرز سرگرم ہوگئے

    روس: فیفا ورلڈ کپ کے نام پر انسانی اسمگلرز سرگرم ہوگئے

    ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے نام پر انسانی اسمگلرز سرگرم ہوگئے، ساٹھ نائجیرئن کو فروخت کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلرز نے روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ دیکھنے اور بعد میں ملازمت فراہم کرنے کے جھوٹے دعوے کر کے تقریبا 60 نائجیرئن کو فروخت کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں مقیم 60 نائجیرئن اس وقت شدید پریشانی کی زندگی گزار رہے ہیں، کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیا سے بھی محروم ہیں۔


    بھارت : انسانی اسمگلنگ کے خلاف مہم چلانے والی 5 خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار


    روسی دارالحکومت ماسکو میں نائجیریا کے سفارت خانے کے باہر تقریباً ساٹھ افراد نے اپنی حکومت سے امداد اور وطن واپسی کے لیے دھرنا بھی دے رکھا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے وطن واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    ان افراد کے مطابق انہیں انسانی اسمگلروں نے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران روس پہنچایا تھا، اور ان سے  پرآسائش زندگی گزارنے سمیت بہتر روزگار کے بھی جھوٹے وعدے کیے گئے تھے۔


    ہسپانوی پولیس کی مراکش میں کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار


    دوسری جانب انسانی اسمگلروں کے خلاف سرگرم ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ ویزا پالیسی میں نقائص کی وجہ سے ان افراد کو انسانی اسمگلروں نے پیسے لے کر فروخت کیا ہے اور ان سے روس میں ملازمتیں دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں نائجیریا کے روس میں سفارت خانے کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کو خوراک فراہم کی جا رہی اور اُن کی واپسی کے امکانات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

    برطانیہ نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

    تہران : برطانیہ نے  چار سال بعد  ایران میں اپنے سفارت خانے  کھول دیا ہے، وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے سفارت خانہ  کھولنے کی تقریب میں شرکت کی ۔

    عالمی برادری کی جانب سے ایران سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد  برطانوی حکومت نے اشارہ دیا تھا کہ تہران میں برطانوی سفارت خانہ  دوبارہ سے  کھولا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے سفارت خانے کا دوبارہ کھلنا باہمی رشتے کی بہتری میں اہم قدم ہے۔ سب سے پہلے ہم یہ چاہیں گے کہ جوہری معاہد کامیاب ہو اور ایران سے پابندیاں ہٹنے کے بعد تجارت اور سرمایہ کاری میں فروغ ملے۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  برطانیہ اور ایران کو چاہیے کہ دونوں دہشت گردی، علاقائی استحکام اور دولت اسلامیہ کے عراق اور شام میں پھیلا جیسے چیلنجز، انسداد منشیات اور تارکین وطن کے مسائل پر بات چیت کرنے کے لیے تیار رہیں۔

    مسٹر ہیمنڈ2003 کے بعد سے ایران کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی وزیر خارجہ ہیں، واضح رہے کہ  چار برس قبل تہران میں مشتعل مظاہرین نے برطانوی سفارتخانے پردھاوا بول دیا تھا جس کے بعد برطانیہ نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔