Tag: سفارت خانہ بند

  • پاکستان میں یورپی ملک کا سفارت خانہ بند ،  اپوائنٹمنٹ والے شہریوں کو آنے سے روک دیا

    پاکستان میں یورپی ملک کا سفارت خانہ بند ، اپوائنٹمنٹ والے شہریوں کو آنے سے روک دیا

    اسلام آباد : یورپی ملک نیدرلینڈز  نے پاکستان میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپوائنٹمنٹ والے شہریوں کو آنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نیدرلینڈز کا سفارت خانہ 9 جولائی سے عارضی طور پر بند کردیا گیا، نیدرلینڈز سفارت خانے نے بندش کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

    سفارت خانہ پہلے 7 جولائی کو بھی بارش کے باعث بند کیا گیا تھا تاہم 9 جولائی کے نوٹس میں سفارت خانے کی بندش کی مدت واضح نہیں۔

    سفارت خانہ نے اپوائنٹمنٹ والے شہریوں کو آنے سے روک دیا اور کہا متاثرہ درخواست دہندگان سے جلد رابطہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے چند روز قبل یورپی ملک سویڈن نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : یورپی ملک کا اسلام آباد میں ویزا سروسز شروع کرنے کا اعلان

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 7 جولائی سے پاکستانی شہری سویڈن کے لیے شینجن ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق سویڈن کا ویزا صرف 90 دن کی مختصر مدت کے قیام کے لیے جاری ہوگا، ویزا سروسز کی بحالی دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی عکاس ہے۔