Tag: سفاری

  • سفاری کے دوران سیاحوں کی شیر کو تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

    سفاری کے دوران سیاحوں کی شیر کو تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

    سفاری کے دوران سیاحوں کی جانب سے شیر کو ہراساں اور تنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اکثر منچلے لوگ جنگلی جانوروں کو قریب سے دیکھنے کے لیے مہم جوئی کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور اس کے لیے جنگلوں کا رخ کرتے ہیں۔ کبھی کبھی یہ سفر سیاحوں کے لیے مشکل بھی بن جاتا ہے لیکن یہاں الٹا ہوا کہ لوگوں کے ایک گروپ نے مل کر شیر کو ہراساں کیا۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگل کی سفاری پر جانے والے سیاحوں کے ایک گروپ کا سامنا ٹائیگر سے ہوگیا۔

    شیر اس دوران سڑک کنارے چلنے کی کوشش کرتے ہوئے وہاں سے جانا چاہتا ہے تاہم سیاحوں کی تعداد کافی زیادہ تھی اس لیے وہ شیر کو تنگ کررہے ہیں اور اس کے لیے پریشان کن صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

    https://twitter.com/ParveenKaswan/status/1731874907653300224?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1731874907653300224%7Ctwgr%5Ed893a48555d182b52dfb749eb53dd4a9f9a31f39%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.ndtv.com%2Foffbeat%2Fwatch-chaos-erupts-among-tourists-as-tiger-spotted-during-safari-4639587

    اس ویڈیو کو دیکھ کر کئی لوگ غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں، بہت سے لوگوں نے سیاحوں کے اس عمل کو ناقابل معافی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

    انڈین فاریسٹ سروس کے افسر پروین کاسوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی۔ ساتھ ہی انھوں نے کیپش میں لکھا کہ ’ٹائیگر کی سفاری اس وقت شیر کیا سوچ رہا ہوگا؟‘

    سیاحوں کی جانب سے شیر کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کو صرف ایک دن میں 4 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ اسے 1,700 لائکس مل چکے ہیں۔

  • سفاری زو کراچی کے ہاتھیوں کی سالگرہ منانے کا اعلان

    سفاری زو کراچی کے ہاتھیوں کی سالگرہ منانے کا اعلان

    کراچی: کے ایم سی نے سفاری زو میں موجود ہاتھیوں کی سالگرہ پہلی بار منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیئر ڈائریکٹر سفاری اینڈ زو رضا عباس نے کہا ہے کہ سفاری پارک میں موجود ہاتھیوں ملیکہ اور سونیا کی سالگرہ کل منائی جائے گی۔

    ملیکہ کی 18 ویں اور سونیا کی 16 ویں سالگرہ منائی جائے گی، ملیکہ اور سونیا کے لیے کیک بھی تیار کرایا جائے گا، سالگرہ کی تقریب میں گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی شرکت کریں گے۔

    ملیکہ اور سونیا کو 2007 میں پاکستان لایا گیا تھا، دونوں ہاتھی افریقہ کے شہر تنزانیہ سے منگوائے گئے تھے۔ کے ایم سی کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جن میں دونوں ہاتھی موج مستی کر رہے ہیں۔

  • بھوکے شیروں سے بچنے کے لیے بھینسے کی گاڑی کو زوردار ٹکر

    بھوکے شیروں سے بچنے کے لیے بھینسے کی گاڑی کو زوردار ٹکر

    کسی بھی جاندار میں زندہ رہنے کی خواہش سب سے طاقتور ہوتی ہے اور وہ اپنی زندگی کو خطرے میں دیکھ کر کچھ بھی کر گزرنے کو تیار رہتا ہے۔ ایسے ہی ایک بھینسے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنی جان بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند بھوکے شیر ایک بھینسے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور بھینسا اپنی جان بچانے کے لیے دیوانہ وار دوڑ رہا ہے۔

    اس دوران شیر اس پر حملہ کرتے ہیں لیکن وہ کسی طرح خود کو چھڑا لیتا ہے۔ ایک شیر بھینسے کی پشت پر اپنے دانت گاڑ لیتا ہے، بھینسا اسے جھٹکے دے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے۔

    اس دوران سیاحوں سے بھری دو سفاری وہیکلز بھی وہاں آن پہنچی ہیں جن میں بیٹھے افراد اس دہلا دینے والے منظر کو دیکھ کر خوفزدہ ہیں، وہ وہاں سے پیچھے جانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ شیر اور بھینسے وہاں سے چلے جائیں۔

    ادھر شیر کے دانتوں سے اذیت میں مبتلا بھینسے کو کچھ اور نہیں سوجھتا تو وہ تیزی سے بھاگتا ہوا آتا ہے اور اپنے سینگوں کو ایک سفاری وہیکل سے ٹکرا دیتا ہے۔ زور دار ٹکر سے گاڑی ہل جاتی ہے جبکہ آواز سے ڈر کر شیر بھی بھینسے کو چھوڑ دیتا ہے۔

    تاہم بھوکے شیر بھینسے کی جان نہیں چھوڑتے اور ایک بار پھر اس کا پیچھا کرنا شروع کردیتے ہیں۔

    سیاحوں کی جانب سے ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔