Tag: سفاری پارک

  • سفاری پارک میں مقیم ہتھنیوں کی صحت کے حوالے سے سری لنکن ڈاکٹر نے کیا کہا؟ ویڈیو رپورٹ

    سفاری پارک میں مقیم ہتھنیوں کی صحت کے حوالے سے سری لنکن ڈاکٹر نے کیا کہا؟ ویڈیو رپورٹ

    ہتھنیوں کے علاج کے حوالے سے سفاری پارک میں سری لنکا سے آئے ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس کی، سری لنکن ڈاکٹر بھودیکا بھنڈارا کا کہنا تھا ہتھنیوں میں ٹی بی کا علاج 2 مرحلوں میں کیا جائے گا، پہلا مرحلہ 2 ماہ اور دوسرا 10 ماہ تک جاری رہے گا، ہر دو ماہ بعد ہتھنیوں کی صحت جانچی جائے گی۔

    اس موقع پر کمیٹی ممبر سفاری پارک یسرہ عسکری کا کہنا تھا کہ ہتھنیوں کی صحت اور شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر لوگوں کو دور رکھا جا رہا ہے۔

    سفاری پارک میں ہتھنیوں کا علاج مخصوص بین الاقوامی پروٹوکول کے تحت کیا جا رہا ہے، مدھو بالا اور ملکہ کی جلد صحت یابی کے لیے ڈاکٹرز پر امید ہیں۔


    ویڈیو رپورٹ: باپ کی بوری بند لاش موٹر سائیکل پر لے جانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • کراچی: سفاری پارک کے ہاتھی ٹی بی کا شکار کیسے ہوئے؟ سنسنی خیز انکشاف

    کراچی: سفاری پارک کے ہاتھی ٹی بی کا شکار کیسے ہوئے؟ سنسنی خیز انکشاف

    سفاری پارک کی دو ہتھنیوں مدھوبالا اور ملکہ میں گزشتہ دنوں ٹی بی کی تشخیص ہوئی تھی یہ مرض انہیں کیسے لگا یہ سنسنی خیز انکشاف اب ہوا ہے۔

    کراچی کے سفاری پارک میں چند ماہ قبل سونیا نامی مادہ ہاتھی مر گئی تھی۔ پوسٹمارٹم میں اس کی موت کی وجہ تپ دق (ٹی بی) بتائی گئی تھی۔

    اس کے بعد گزشتہ دنوں اسی پارک میں موجود مزید 2 مادہ ہاتھیوں ملکہ اور مدھو بالا میں بھی ٹی بی کی تشخیص ہوئی تھی۔ ان قوی الجثہ جانوروں کو یہ مرض کیسے لگا اس کے متعلق انکشاف ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انفیکشنز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں موجود ملکہ اور مدھوبالا اور اس سے قبل مرنے والے دو ہاتھیوں کو ٹی بی کا مرض ان کے دیکھ بھال کرنے والے زو کیپرز کے ذریعے منتقل ہوا۔

    واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ کا دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن 2013 کو اقوام متحدہ سے منظور قرارداد کے بعد ہر سال 3 مارچ کو منایا جاتا ہے۔

    رواں سال جنوری میں پنجاب حکومت نے جنگلی جانوروں پر تشدد اور قبضے سمیت دیگر جرائم کے خلاف الگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور جانوروں سے متعلق شکایات کیلئے ہیلپ لائن ڈبل ون زیرو سیون (1107) بھی قائم کی ہے۔ اب جنگلی جانوروں سے متعلق جرائم پر 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/madhubala-and-malka-elephant-to-be-suffering-from-deadly-disease/

  • سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت کیسے  ہوئی؟ِ بڑا انکشاف

    سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت کیسے ہوئی؟ِ بڑا انکشاف

    کراچی : سفاری پارک میں مرنے والے ہتھنی سونیا کی موت سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سفاری پارک میں مرنے والے سونیا ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیارکرلی گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ لاہورکی یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈاینیمل سائنسز نے تیار کی۔

    لیبارٹری ذرائع نے بتایا کہ ہتھنی کی موت ٹی بی سےہوئی اور سونیا کی بیماری سےفور پاز ٹیم بھی لاعلم رہی تاہم بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج جاری کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : سفاری پارک میں ’سونو‘ نامی ہتھنی مرگئی

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں یاد رہے گذشتہ 15 سال سے سفاری پارک میں بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بننے والی سونیا ہتھنی 18سال کی عمر میں اپنے انکلوژر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔

    سفاری پارک کی انتظامیہ کے مطابق ہتھنی سونیا صحت کے حوالے سے صحیح تھی رات کو اچانک اس کی طبیعت بگڑی ڈاکٹر عامر نے صبح ساڑھے6بجے اس کی موت کی تصدیق کی۔

    امجد زیدی ڈائریکٹر سفاری پارک کا کہنا تھا کہ افریقی نسل کی 4 ہتھنیوں کو 2009ء میں لایا گیا تھا، نورجہاں اور مدھوبالا کراچی چڑیا گھر جبکہ ملائیکہ اور سونیا کوسفاری پارک میں رکھا گیا تھا، ابتدائی تحقیقات کے دوران معائنہ کرنے والے ڈاکٹرعامر نے سونیا کی ہلاکت کو ہارٹھ اٹیک قرار دیا ہے۔

  • سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا

    سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا

    کراچی : سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم چل سکے گا کہ موت کی وجوہات کیا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمرنےوالی ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم آج ہوگا، سفاری پارک انتظامیہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    ہتھنی سونیا کے انکلوژر کے قریب بڑاسا گڑھا کھود دیا گیا ہے، ڈاکٹر غلام حسین اپنی ٹیم کے ساتھ ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم کریں گے ، ڈاکٹر غلام مصطفی ایک ماہر ویٹی رینین اور پیتھالوجی میں پی ایچ ڈی ہیں۔

    ہتھنی کے مرنے سے متعلق سفاری پارک انتظامیہ کی تحقیقات جاری ہے ، پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم چل سکے گا کہ موت کی وجوہات کیا ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ 15سال سے سفاری پارک میں بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بننے والی سونیا ہتھنی 18سال کی عمر میں اپنے انکلوژر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔

    سفاری پارک کی انتظامیہ کے مطابق ہتھنی سونیا صحت کے حوالے سے صحیح تھی رات کو اچانک اس کی طبیعت بگڑی ڈاکٹر عامر نے صبح ساڑھے6بجے اس کی موت کی تصدیق کی۔

    امجد زیدی ڈائریکٹر سفاری پارک کا کہنا تھا کہ افریقی نسل کی 4 ہتھنیوں کو 2009ء میں لایا گیا تھا، نورجہاں اور مدھوبالا کراچی چڑیا گھر جبکہ ملائیکہ اور سونیا کوسفاری پارک میں رکھا گیا تھا۔

    سونیا کے مرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے دوران معائنہ کرنے والے ڈاکٹرعامر نے سونیا کی ہلاکت کو ہارٹھ اٹیک قرار دیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد اس کی موت کا تعین کیا جائے گا۔

  • سفاری پارک میں ’سونو‘ نامی ہتھنی مرگئی

    سفاری پارک میں ’سونو‘ نامی ہتھنی مرگئی

    کراچی: سفاری پارک میں موجود سونیا عرف ’سونو‘ نامی ہتھنی مرگئی۔

    پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہتھنی سونو بالا صحت مند تھی،کھانا پینا بھی جاری تھا لیکن جب عملہ صبح سفاری پارک پہنچا تو ہتھنی کو مرا ہوا دیکھا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہتھنی کی موت کی وجوہات کا تعین ہوسکے گا، 2 دن بعد جانوروں کی عالمی تنظیم فورپاز سفاری پارک کا دورہ کرے گی۔

    دوسری جانب سفاری پارک کے عملے نے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کرلیا ہے جس نے ہتھنی سونو کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم اب انکلوژر کو سیل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی چڑیا گھر کی علیل ہتھنی ’نور جہاں‘ 17 سال کی عمر میں 3 سال قبل مرگئی تھی، نورجہاں عرصہ دراز سے علیل تھیں تاہم 13 اپریل کو چڑیا گھر کے تالاب میں گِرنے کے بعد سے وہ اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہو سکیں تھیں۔

    یاد رہے کہ نورجہاں اور مدھوبالا دونوں کو دو دیگر سفاری ہاتھیوں کے ساتھ 2010 میں تنزانیہ میں بہت چھوٹی عمر میں پکڑ کر ان کی ماؤں سے الگ کر دیا گیا تھا اور ایک متنازع معاہدے کے تحت کراچی لایا گیا تھا۔

    پاکستان کے چڑیا گھروں پر اکثر جانوروں کی فلاح و بہبود کو نظر انداز کرنے کا الزام لگتا رہا ہے اور 2020 میں ایک عدالت نے دارالحکومت اسلام آباد میں موجود واحد چڑیا گھر کو خستہ حالی اور جانوروں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے کے سبب بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • سفاری پارک میں ہتھنی مدھوبالا کے استقبال کی تیاریاں مکمل

    سفاری پارک میں ہتھنی مدھوبالا کے استقبال کی تیاریاں مکمل

    سفاری پارک میں مدھوبالا کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہوگئی، کراچی چڑیا گھر میں موجود مدھوبالہ نامی ہتھنی کو کل سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں موجود مدھوبالہ نامی ہتھنی کو کل سفاری پارک منتقل کیا جائیگا، عالمی تنظیم فور پاز کی ٹیم نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    مدھوبالا نامی ہتھنی کو 15 سال بعد چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کیا جائیگا جہاں خاص طور پر وسیع طرز پر تعمیر کردہ مقام پر سونیا اور ملائیکہ نامی ہتھنی پہلے سے موجود ہیں۔

    فور پاز نامی تنظیم کے ڈاکٹرز اور دیگر ماہرین نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ترجمان کے مطابق مدھوبالا کو منقل کرنے سے قبل صحت کا جائزہ لیا جائیگا اور روٹ کی کلیئرنس دی جائیگی۔

    منگل کی دوپہر سفاری پارک میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں میئر کراچی سمیت غیر ملکی سفیر بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔

  • مدھو بالا کی چڑیا گھر سے منتقلی کی تاریخ کا اعلان کب کیا جائے گا؟

    مدھو بالا کی چڑیا گھر سے منتقلی کی تاریخ کا اعلان کب کیا جائے گا؟

    کراچی: مدھو بالا ہتھنی کی چڑیا گھر سے منتقلی کے سلسلے میں فور پاز کے ماہرین پھر سفاری پارک پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مدھو بالا ہتھنی کی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقلی کے سلسلے میں جانوروں کی عالمی تنظیم فور پاز کے ماہرین سفاری پارک پہنچ گئے، جہاں ہتھنی کے لیے قدرتی ماحول کی طرح جگہ تیار کی جا رہی ہے۔

    فور پاز کے ماہرین نے جگہ کا تفصیلی معائنہ کیا، یہاں مالیکا اور سونیا نامی ہتھنیاں پہلے ہی موجود ہیں، اور مدھو بالا کی چڑیا گھر سے منتقلی کی تاریخ کا اعلان کچھ روز بعد کیا جائے گا۔

    ہتھنی کی منتقلی کے لیے ڈاکٹر عامر خلیل تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں، عالمی تنظیم فور پاز کے ڈاکٹر عامر خلیل نے بتایا کہ ان کا مقصد مدھو بالا کو قدرتی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں سفاری پارک میں کام آخری مرحلے میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نومبر کے اوائل میں ہتھنی کو چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کر دیا جائے گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مدھو بالا کی صحت اچھی ہے، اور وہ سونیا اور مالیکا نامی ہتھنیوں کے ساتھ آسانی سے گھل مل جائے گی۔

  • چڑیا گھروں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق بنانے کا فیصلہ

    چڑیا گھروں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق بنانے کا فیصلہ

    لاہور : چڑیا گھروں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، لاہور کے سفاری پارک کو سنگا پور کی طرز پر جدید بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت 4 شہروں میں چڑیا گھروں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    لاہور کے چڑیا گھر اور سفاری پارک کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز طلب کرلی گئیں اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چڑیا گھر وں کو ری ڈیزائن کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

    چڑیا گھروں کی آمدن کا صحیح تعین کرنے کیلئے آن لائن ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا اور لاہور کے چڑیا گھر میں منفرد اور جدید تفریحات فراہم کی جائیں گی۔

    لاہور کے سفاری پارک کو سنگا پور کی طرز پر جدید بنایا جائے گا جبکہ چڑیا گھروں میں واکنگ پارک و پلے ایریا بنانے اور سفاری ٹرین چلانے کی بھی تجویز دی گئی۔

  • چڑیا گھر، سفاری پارک، لانڈھی زو میں ٹھیکوں کی نیلامی

    چڑیا گھر، سفاری پارک، لانڈھی زو میں ٹھیکوں کی نیلامی

    کراچی: شہر قائد کی اہم تفریح گاہوں چڑیا گھر، سفاری پارک اور لانڈھی زو میں مختلف ٹھیکوں کی نیلامی کی تیاری شروع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی اہم تفریح گاہوں میں انٹری فیس، پارکنگ فیس، پلے ایریا، شاپس، کینٹین اور مخلتف اسٹالز کی نیلامی کی منظوری دے دی گئی۔

    کے ایم سی کی جانب سے تینوں تفریحی مقامات پر ٹھیکوں کی نیلامی کے لیے اخبارات میں اشتہارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ان تفریح مقامات پر جاری ٹھیکوں کی مدت 30 جون کو مکمل ہو جائے گی۔

    تینوں تفریحی مقامات پر 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ٹھیکے نیلام کیے جائیں گے، تمام ٹھیکے اوپن آکشن کے تحت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو ایک سال کی مدت کے لیے دیے جائیں گے۔

    اس سلسلے میں کراچی چڑیا گھر میں 4 سے 6 جولائی تک اوپن آکشن ہوگا، سفاری پارک میں 10 سے 12 جولائی تک آکشن ہوگا، سفاری پارک میں گیارہ سائٹس کے ٹھیکوں کی نیلامی ہوگی۔

    چڑیا گھر اور لانڈھی زو میں مجموعی طور پر 27 سائٹس کے لائسنس جاری کیے جائیں گے، ان ٹھیکوں کی مالیت 7 کروڑ روپے سے زائد بنے گی، جب کہ سفاری پارک میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے گیارہ ٹھیکے نیلام کیے جائیں گے۔

  • سفاری پارک میں مدھوبالا ہتھنی کے نئے گھر کی تیاری شروع

    سفاری پارک میں مدھوبالا ہتھنی کے نئے گھر کی تیاری شروع

    کراچی : سفاری پارک میں مدھوبالاہتھنی کے نئے گھر کی تیاری شروع کردی گئی ، مدھوبالا کو جون کے وسط تک منتقل کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سفاری پارک میں مدھوبالا ہتھنی کے نئے گھر کی تیاری شروع کردی گئی ، مدھوبالا کو مقررہ وقت پر سفاری منتقل کردیا جائے گا۔

    ڈائریکٹر چڑیا گھر و سفاری کنور ایوب کو 45 روز میں مدھو بالا کا گھر بنانے کا ٹاسک دے دیا تھا، جس کے بعد سفاری پارک میں مدھو بالا کا انکلوثر تعمیر کرنے کیلئے ڈیزائن تیار کرلیا گیا تھا ۔

    سفاری پارک میں مدھو بالا کا انکلوثر سونیا اور ملکہ کے انکلوثر کے سامنے تعمیر کیا جارہا ہے ، جہاں مدھو بالا کو ابتدائی طور پر سونیا اور ملکہ ہتھنی سے علیحدہ رکھا جائے گا۔

    تینوں ہتھنیوں کو ایک دوسرے سے مانوس ہونے پر ایک ساتھ کھولا اور رکھا جائے گا۔

    ڈائریکٹر چڑیا گھر و سفاری کنور ایوب کا کہنا ہے کہ کراچی چڑیا گھر سے مدھو بالا کو جون کے وسط تک منتقل کردیا جائے گا، سفاری پارک میں ہتھنیوں کیلئے تین ایکٹر رقبہ پر ایلیفینٹ پلے ایریا بنایا جارہا ہے۔

    کنور ایوب نے بتایا کہ سفاری پارک میں ملکہ اور سونیا کیلئے تین ایکٹر رقبہ پہلے ہی مختص ہے، مدھو بالا کیلئے 25 فٹ اونچا اور 38فٹ لمبا اور چوڑا انکلوثر آئرن اور فائبر سے تعمیر کیا جائے گا۔