Tag: سفاکانہ قتل

  • بھارت میں دلّت لڑکی کا سفاکانہ قتل، آنکھیں نکال لیں ٹانگیں توڑ دیں

    بھارت میں دلّت لڑکی کا سفاکانہ قتل، آنکھیں نکال لیں ٹانگیں توڑ دیں

    اتر پردیش : بھارت میں دلّت لڑکی کو اغواء کے بعد بےدردی سے قتل کرکے اس کی آنکھیں نکال دی گئیں، 22سالہ مقتولہ کی لاش برہنہ حالت میں ملی۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں 22 سالہ ہندوؤں کی نچلی ذات دلّت لڑکی کے بہیمانہ قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، 2 روز سے لاپتہ22سالہ لڑکی کی لاش برہنہ حالت میں ملی۔

    دلت لڑکی کی لاش ایودھیا کے علاقے میں ایک تالاب سے ملی ہے، سفاک قاتلوں نے قتل کے بعد لڑکی کی دونوں آنکھیں نکال لی اور اس کی ٹانگیں بھی توڑ دی گئیں۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی کی ٹانگیں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں، لڑکی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جس پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی اور پھر اسے قتل کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق لاش انتہائی خوفناک حالت میں تھی جسے دیکھ کر مقتولہ کی بڑی بہن اور گاؤں کی دو خواتین بے ہوش ہوگئیں۔

    اہل خانہ نے بتایا کہ لڑکی جمعرات کی رات 10 بجے یہ کہہ کر گھر سے نکلی تھی کہ وہ کسی مذہبی تقریب میں جارہی ہے لیکن وہ واپس نہیں آئی، جس کے بعد گھر والوں نے گاؤں میں اس کی تلاش شروع کی۔

  • موزمبیق : خاتون کا اجتماعی ذیادتی کے بعد سفاکانہ قتل، خوفناک انکشاف

    موزمبیق : خاتون کا اجتماعی ذیادتی کے بعد سفاکانہ قتل، خوفناک انکشاف

    سوفالا : موزمبیق میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی اور اس کے بعد اسے قتل کرنے کے الزامات میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر خاتون کو مار ڈالا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیٹے کی رہائشی خاتون ماتلد انسیلمو کو ایک مشتبہ شخص نے فیس بک کے ذریعے بہلا پھسلا کر ملاقات پر آمادہ کیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ ملک بھر میں صدمے کی لہر دوڑانے کا سبب بنا ہے۔ اس کہانی کا آغاز 15 تاریخ کو اس وقت ہوا جب ایک شخص نے سوشل نیٹ ورک فیس بک پر ایک پرتعیش لیکن جعلی طرز زندگی دکھا کر ایک خاتون سے دوستی کی۔

    کچھ دنوں بات چیت کے بعد دونوں نے اگلے دن ملاقات کا منصوبہ بنایا جس کے مطابق مذکورہ خاتون صوبہ سوفالا کے ضلع میں اس شخص سے ملاقات کے لیے گئی۔

    ڈونڈو میں ملزم اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ خاتون سے ملا، ملزمان نے خاتون کے ہاتھ پیر باندھ کر قریبی جنگل میں لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی، ملزمان نے خاتون کی اسی حالت میں تصاویر بھی لیں۔

    بعد ازاں ملزمان نے مقتولہ کے خاندان سے 100لاکھ متکائش (کرنسی) کا مطالبہ کیا لیکن بات 80ہزار میں طے ہوئی۔ مجرموں نے تاوان کے مطالبے کو مضبوط کرنے کے لیے وہ تصاویر بھیج دیں جو انہوں نے اس کی لی تھیں، جب اہل خانہ مطلوبہ رقم فراہم نہ کرسکے تو اغواء کاروں نے خاتون کو قتل کردیا۔

  • کراچی : نجی کمپنی کے 2ملازمین کے سفاکانہ قتل میں ملوث ایک اور مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی : نجی کمپنی کے 2ملازمین کے سفاکانہ قتل میں ملوث ایک اور مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی : مچھرکالونی میں نجی کمپنی کے دو ملازمین کے سفاکانہ قتل میں ملوث اییک اور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مچھرکالونی میں نجی کمپنی کے دو ملازمین کے سفاکانہ قتل میں ملوث ایک اور مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

    جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعدادسات ہوگئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم محمد حسین عرف شرارتی بابا کومختلف وڈیوزمیں دیکھاجاسکتا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ پولیس سرچ آپریشن کےدوران ابتک چالیس مشتبہ افرادکوحراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب مچھرکالونی میں 2 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے کہا کہ 59 زیر حراست افراد میں سے 10 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے ، ایک ملزم کو مقابلے میں گرفتار کیا جبکہ دیگر سے تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی میں تاجر کا  سفاکانہ قتل : بیوی اور اس کا بھائی ملوث نکلا

    کراچی میں تاجر کا سفاکانہ قتل : بیوی اور اس کا بھائی ملوث نکلا

    کراچی : شہر قائد میں تاجر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ، 26جولائی کو رضوان سوریا نامی تاجر کو گھر میں قتل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شرف آباد کے علاقے میں سفاکانہ طریقے سے قتل ہونے والے تاجر رضوان سوریا کے قتل میں ملوث سگے بہن بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔

    نیوٹاؤن پولیس کے ایس ایچ او زبیر اورایس آئی او نے انتہائی مہارت سے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ٹیکنیکل طریقہ کار سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ گرفتار خاتون نورین مقتول رضوان سوریا کی بیوی ہے جبکہ قتل کی منصوبہ بندی خاتون کے پرانے دوست حسن نے کی تھی، جسے مقتول رضوان سوریا کا تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے قرضہ دینا تھا۔

    ایس ایچ او نیوٹاون محمد زبیر اور ایس آئی او نے 26 جولائی کو قتل ہونے والے اس کیس پر دن رات کام کیا اور کامیابی حاصل کی۔

    پولیس کو حاصل سی سی ٹی وی فوٹیجز میں کینٹ اسٹیشن کے ہوٹل میں ٹہرے قاتل عمران اور سجاد کو قتل کے لیے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم کے ہاتھ میں ہرے کلر کا تھیلا بھی تھا جس میں آلہ قتل موجود تھا جو کے گھر کے اندر داخل ہوتے اور واپس نکلتے بھی موجود تھا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان گوجرانوالہ فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے دو گرفتاریاں کی جبکہ مفرورملزمان سجاد اور مرکزی ملزم حسن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور ان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔