Tag: سفاک شوہر

  • گھریلو جھگڑے پر سفاک شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا ڈالا

    گھریلو جھگڑے پر سفاک شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا ڈالا

    مریدکے: گھریلو جھگڑے پر سفاک شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا ڈالا، جھلسنے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے مریدکے میں گھریلو جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کر لیا، جہاں ایک شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

    پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی عمر 25 سال ہے اور اس کا 40 فیصد جسم جھلس گیا ہے تاہم خاتون کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔

    حکام نے کہا کہ واقعہ منوں آباد میں پیش آیا اور واقعے کے بعد ملزم شوہر موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

    بیوی کو قتل کر کے جلانے والا سفاک شوہر 12 گھنٹے میں گرفتار

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مکمل تفتیش کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

    خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے، جس کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • بیوی کو قتل کر کے جلانے والا سفاک شوہر 12 گھنٹے میں گرفتار

    بیوی کو قتل کر کے جلانے والا سفاک شوہر 12 گھنٹے میں گرفتار

    لاہور میں بیوی کو قتل کر کے لاش کو بے دردی سے جلانے کے بعد فرار ہونے والے قاتل شوہر کو پولیس نے 125 گھنٹے بعد گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور شہر میں نذیر نامی ملزم نے گزشتہ روز اپنی بیوی نجمہ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش جلا دی تھی اور خود گھر سے فرار ہو گیا تھا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی جس نے ایف آئی آر میں نامزد مقتولہ کے شوہر نذیر اور اس کی دوسری بیوی کو گجرات سے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق نذیر کی 20 سال قبل مقتولہ نجمہ سے شادی ہوئی تھی اور اس اہلیہ سے ملزم کے دو بیٹے ہیں۔

    تاہم نذیر نے تین سال قبل دوسری شادی کر لی تھی اور دوسری بیوی کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہ رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ گھریلو ناچاقی پر ملزم نے پہلی بیوی کو قتل کیا اور لاش جلانے کے بعد گھر سے فرار ہو گیا تھا۔

  • کراچی :  سفاک شوہر نے بیوی کو  پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    کراچی : سفاک شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    کراچی : کورنگی مہران ٹاون میں سفاک شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے رابعہ خاتون 60سے70فیصد جھلس گئی۔

    رابعہ خاتون 60سے70فیصد جھلس گئی ہے جو اس وقت سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی،اس واقعے کے حوالے سے ہمارے رپورٹر افضل خان نے متاثرہ خاتون کے اہل خانہ سے گفتگو کی ہے آیئے دیکھتے

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون میں سفاک شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

    جس سے خاتون 60سے70فیصد جھلس گئی ہے جو اس وقت سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    کورنگی انڈسٹریل ایریاتھانےمیں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا، جس میں بتایا کہ 2 سال قبل وقاص سےپسندکی شادی کی تھی، شوہر کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، میری اولاد نہیں، شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات تھے مجھ پرتشدد کرتا تھا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 14مارچ کی رات شوہر گھر نہیں آیا تو لڑکی کے نمبر پر کال کی، وقاص نے فون اٹھا کر گالیاں دیں، وقاص رات 11:45پر گھر آیا، تشدد کیا اور پیٹرول چھڑک کرآگ لگائی۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف شاہ لطیف ٹاوٴن میں پہلے بھی تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ14مارچ کوپیش آیا،مقدمہ16مارچ کودرج کیاگیا، ملزم فرارہے، گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

  • سفاک شوہر نے بچوں کیلئے 10 روپے مانگنے پر  بیوی کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں

    سفاک شوہر نے بچوں کیلئے 10 روپے مانگنے پر بیوی کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں

    بھکر : سفاک شوہر  نے بچوں کیلئے دس روپے مانگنے پر بیوی کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں جبکہ ایک بازو بھی ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر کی تحصیل کلورکوٹ کے علاقہ ذمے والا میں سفاک شوہر نے معمولی تلخ کلامی پر کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں۔

    کلہاڑی کی زد میں آ کر خاتون کا ایک بازو بھی ٹوٹ گیا، ڈی ایچ کیو بھکر میں زیر علاج زہرہ نامی متاثرہ خاتون نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ شوہر سے بچوں کے اسکول خرچ کیلئے دس روپے مانگے تھے، پیسے نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی۔

    خاتون نے کہا کہ تلخ کلامی پر ملزم نے طیش میں آکر کلہاڑی سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں کاٹ ڈالی جبکہ کلہاڑی کی زد میں آکر اس کا ایک بازو بھی ٹوٹ گیا۔

    متاثرہ خاتون نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کو چار روز گزرنے کے باوجود پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا۔

    متاثرہ خاتون نے وزیر اعلی مریم نواز سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا جائے۔

  • سفاک شوہر نے دو بچوں کی ماں کا سر تن سے جدا کردیا

    سفاک شوہر نے دو بچوں کی ماں کا سر تن سے جدا کردیا

    بھارتی حیدرآباد میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات میں شوہر نے اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وجے نام کے شخص کی شادی 40 سالہ پشپاوتی سے ہوئی تھی۔ شوہر اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے اسے ہراساں کیا کرتا تھا۔ مقتولہ کے دو بچے بھی ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی کو جھوٹ بول کہیں لے گیا اور تیز دھار خنجر سے اس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا، اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارت ہی میں بیٹی کے خواہشمند سفاک باپ نے مبینہ طور پر نومولود بیٹے کو قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں سفاک باپ نے مبینہ طور پر نوزائیدہ بیٹے کو نشے کی حالت میں قتل کردیا، ملزم بیٹی کی پیدائش نہ ہونے پر مایوس تھا۔

    افسوسناک واقعہ اتوار کی شام کوتوالی تھانے کی حدود بجڑواڑ گاؤں میں پیش آیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اسے بیٹی کی امید تھی کیونکہ اس کے پہلے ہی دو بیٹے ہیں۔

    ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش پتا چلا کہ ملزم انیل یوکی شراب کے نشے میں دھت تھا جب اس نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے 12 دن کا بیٹا چھین لیا۔

    رپورٹ کے مطابق شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر خاتون موقع سے فرار ہوگئی اور جب وہ گھر واپس آئی تو اس نے بچے کو مردہ پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی گردن پر گلا دبانے کے نشانات موجود تھے۔

    معر شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک، ویڈیو نے دل دہلا دیے

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم انیل یوکی کو گرفتار کرکے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • نئی نویلی دلہن کو قتل کرنے والے سفاک شوہر کا عبرت ناک انجام

    نئی نویلی دلہن کو قتل کرنے والے سفاک شوہر کا عبرت ناک انجام

    تلنگانہ: بھارت میں شوہر نے شک کے بنا پر اپنی بیوی پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے بعد خود بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر تنلگانہ کے ضلع بنگاری گوڈہ میں پیش آیا، جہاں ارون نے اپنی چار ماہ کی دلہن کو قتل کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن جارہا تھا کہ سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق بنگاری گوڑہ سے تعلق رکھنے والے ارون کی شادی چار ماہ قبل نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ سے تعلق رکھنے والی دیپا کے ساتھ ہوئی تھی۔

    اور ارون اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا جس کے باعث اکثر ان دونوں کے درمیان جھگڑے ہوا کرتے تھے تاہم جمعرات کی رات بھی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، ارون نے آج صبح دیپا کو چاقو سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا ۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد ارون خود کو پولیس کے حوالے ہونے کے لئے اپنی بائک پر اسٹیشن جا رہا تھا کہ اس کی بائیک کھڑی ہوئی  گاڑی سے ٹکرا گئی۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجہ میں ارون شدید زخمی ہو گیا اور وہ  موقع پر ہی دم توڑ گیا، مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔