Tag: ’سفاک قاتل‘

  • بیوی سمیت تہرے قتل میں ملوث ’سفاک قاتل‘ کا عبرت ناک انجام 

    بیوی سمیت تہرے قتل میں ملوث ’سفاک قاتل‘ کا عبرت ناک انجام 

    سفاک قاتل نے بیوی سمیت تین خواتین کو بے دردی سے قتل کیا لیکن انجام بھیانک ہوا عدالت نے پھانسی کی سزا دے دی۔

    عرب میڈیا کے مطابق تہرے قتل کے مجرم کو سزائے موت مصر کے علاقے الاسکندریہ عدالت نے سنائی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تہرے قتل میں ملوث نصر الدین نے اپنی اہلیہ اور دو خواتین کو قتل کیا تھا اور وہ ’المعمورہ کا سفاک‘ کے لقب سے علاقے میں دہشت کی علامت بن چکا تھا۔

    نصر الدین جو پیشے کے اعتبار سے وکیل تھا۔ اس نے اپنی اہلیہ اور دیگر دو خواتین کو قتل کرنے کے بعد انکی لاشیں کمرے میں ہی گڑھا کھود کر دفن کر دی تھیں۔

    عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران مجرم وکیل نے دروغ گوئی سے کام لیا اور خود کو نفسیاتی مریض ظاہر کرنے کی بھی کوشش کی۔

    عدالت نے اسکو 15 دن کے لیے نفسیاتی اسپتال میں نگرانی میں رکھا اور اسپتال نے اس کو ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ قرار دیا تھا۔ استغاثہ نے مجرم کے ہر حربے کو ناکام بناتے قتلِ عمد کو ثابت کیا۔

    عدالت نے حتمی فیصلے سے قبل مفتی جمہوریہ کی رائے بھی طلب کی تھی، جس کے بعد عدالت نے پھانسی کا حکم صادر کردیا۔

  • سفاک قاتل کی دیدہ دلیری : سوشل میڈیا پر اعلان کر کے 5 افراد کو قتل کردیا

    سفاک قاتل کی دیدہ دلیری : سوشل میڈیا پر اعلان کر کے 5 افراد کو قتل کردیا

    سرگودھا : قاتل نے سوشل میڈیا پراعلان کرکے5افراد کوقتل کردیا ، پانچ افراد کے قتل سے علاقے میں دہشت پھیل گئی ، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا میں سفاک قاتل نے دیدہ دلیری سے سوشل میڈیا پرقتل کرنےکا اعلان کیا اور اس پرعمل بھی کرڈالا۔

    ملزم نے سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں پولیس خوابِ غفلت میں مبتلا رہی، افسوسناک واقعہ ہفتے کے روز نواحی علاقےکوٹ مومن میں پیش آیا۔

    ملزم احمد شیر نے خاندانی رنجش پراپنی خالہ، خالہ زاد بھائی، اُس کی بیوی اورایک اورشخص کو قتل کیا ، جس کے بعد پولیس ملزم کو گرفتار بھی نہ کرپائی تھی کہ آج اُس نے اپنے چچازاد بھائی کو بھی فائرنگ کرکےموت کےگھاٹ اُتار دیا۔

    پانچ افراد کے قتل سے علاقے میں دہشت پھیل گئی ہے ، پولیس حکام بھی جاگ گئے اور واقعے کا نوٹس لے لیا، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیےسرچ آپریشن کررہی ہے۔

  • 13 عورتوں کو مارنے والا سفاک قاتل کرونا سے مر گیا

    13 عورتوں کو مارنے والا سفاک قاتل کرونا سے مر گیا

    لندن: 13 عورتوں کو مارنے والا برطانیہ کا سیریل کلر کرونا وائرس انفیکشن سے مرا تھا، یہ انکشاف ایک انکوائری میں سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹر ولیم سٹکلف کرونا وائرس سے مر گیا تھا، اس نے 1975 اور 1980 کے درمیان 13 عورتوں کو قتل کر دیا تھا، اور وہ یارکشائر ریپر کے نام سے مشہور تھا۔

    74 سالہ سفاک قاتل کو 1981 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، اور وہ فرینکلینڈ جیل میں قید تھا جہاں اس نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سیلف آئسولیشن کی ہدایت ماننے سے انکار کر دیا تھا، یہ بے احتیاطی اس کے لیے جان لیوا ثابت ہو گئی۔

    سٹکلف گزشتہ برس نومبر میں مرا تھا، اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے بٹھائی گئی ایک انکوائری میں معلوم ہوا کہ اس کی موت کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے واقع ہوئی تھی۔

    اس نے یارکشائر اور نارتھ ویسٹ میں 13 عورتوں کو سفاکی سے قتل کیا تھا، ان واقعات کی دہشت ناک یاد اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں بیٹھی ہوئی ہے۔

    سٹکلف کو 20 مرتبہ عمر قید کی سزا ہوئی تھی، جو کہ برطانیہ میں 15 برس کا عرصہ بنتا ہے، پھر عدالت نے اسے 30 سال قید کی سزا سنائی، لیکن 2010 میں ہائی کورٹ کے جج نے حکم جاری کیا کہ وہ کبھی بھی رہا نہیں ہوگا۔

    قید کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل سے انکار کی وجہ سے اسے کرونا وائرس لاحق ہو گیا تھا، مرنے کے بعد پوسٹ مارٹم سے پتا چلا کہ اس کے پھیپھڑے خراب ہو گئے تھے جو کرونا وائرس کا ایک عام نتیجہ ہے۔

    انکوائری میں بتایا گیا کہ سٹکلف کی موت مشتبہ نہیں تھی، اسے ذیابیطس اور دل کی بیماریاں بھی تھیں۔

    سٹکلف ایک لاری ڈرائیور تھا، ماہرین کا کہنا تھا کہ شمالی برطانیہ میں قتل کرتے وقت وہ پاگل پن والی سکیزوفرینیا کا شکار تھا، قید کے دوران نفسیاتی یونٹ میں اس کا علاج بھی کیا گیا، نفسیاتی حالت بہتر ہونے پر اسے پھر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

    یارکشائر ریپر کے نام سے مشہور اس سفاک قاتل کی تلاش برطانوی پولیس کی سب سے بڑی ناکامی تھی، تاہم پولیس کی ان ناکامیوں اور کوتاہیوں نے اس بات پر نظر ثانی کی طرف راستہ ہموار کیا کہ کس طرح پیچیدہ مجرمانہ کیسز کی تحقیقات کی جائیں۔

  • کراچی: بےعزتی اور لالچ نےگھریلو ملازم کو سفاک قاتل بنا دیا

    کراچی: بےعزتی اور لالچ نےگھریلو ملازم کو سفاک قاتل بنا دیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں بے عزتی اور لالچ نےگھریلو ملازم کو سفاک قاتل بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوران ڈکیتی میاں بیوی کو قتل کرنے والے سابق ملازم نواز نے انکشاف کیا کہ 11 سال گھرمیں ملازمت کی،مالک کی بیٹی بےعزت کرتی تھی۔

    ملزم نواز کا کہنا تھا کہ بے عزتی کا بدلہ لینے کے لیے ڈکیتی کا منصوبہ بنایا، منصوبہ تھا اگر مالک کی بیٹی نے مزاحمت کی تو قتل کر دوں گا،گھرمیں داخل ہوا تو مالکن نے مزاحمت کی،چھری کے وار کر کے قتل کر دیا،شور سے مالک کی آنکھ کھلی تو اس پر بھی پے درپے وار کیے۔

    سفاک قاتل کا مزید کہنا تھا کہ مالک کی بیٹی کو پسند کرتا تھا لیکن وہ بے عزت کرتی تھی،عزت نفس مجروع ہونے پر واردات کا منصوبہ بنایا۔

    کراچی: ڈیفنس میں دہرے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری کمرشل میں میاں بیوی کے قتل میں ملوث سابق ملازم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ایس پی کلفٹن عمران مرزا کا کہنا تھا کہ مقتولین کی عمریں 80 سے 85 سال کے درمیان تھیں۔

  • اسرائیلی وزیر اعظم ’سفاک قاتل‘ اور دہشت گرد ریاست کے سربراہ ہیں، ترک حکام

    اسرائیلی وزیر اعظم ’سفاک قاتل‘ اور دہشت گرد ریاست کے سربراہ ہیں، ترک حکام

    انقرہ : ترک وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے نیتن یاہو کو قابض، ظالم اور دہشت گرد ریاست کا سربراہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بنجامن نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم سفاک قاتل قرار دیا ہے۔

    ترک حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے مقبوضہ فلسطین پر قبضہ کرکے انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے۔

    ترک حکام کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کے ترک صدر پر تنقیدی ٹوئٹ کے جواب میں کہاگیا کہ نیتن یاہو فلسطین میں جنگی جرائم اور نہتے فلسطنیوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم ایک قابض ظالم اور دہشت گرد ریاست کا سربراہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست کے وزیر اعظم اور ترک حکام کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز طیب اردوان کے ایک بیان کے بیان پر اسرائیلی وزیر اعظم کے ایک ٹویٹ سے ہوا تھا۔

    ٹوئٹ میں نیتن یاہو نے قبرص میں جاری فوجی آپریشن کو کردوں کی نسل کشی قرار دیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان کے ترجمان نے نیتن یاہو کے ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے طنز کیا کہ ’کرپشن میں ملوث اسرائیلی وزیر اعظم کردوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے وہ اپنے اندورنی مسائل سے نہیں بچ ہائیں گے‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو کردوں کی نسل کشی پر رد عمل دینے سے پہلے مقبوضہ فلسطین پر اپنا قبضہ اور نہتے فلسطنیوں کی نسل کشی کا عمل بند کرے۔