Tag: سفری سہولیات

  • سفری سہولیات: ریل مسافروں کے لئے اچھی خبر

    سفری سہولیات: ریل مسافروں کے لئے اچھی خبر

    لاہور : پاکستان ریلوے نے سفرکو محفوظ اور پر کشش بنانے کے لئے ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں ریل مسافروں کے لئے سفری سہولیات میں اضا فہ کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پاکستان ریلوے نے ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سی سی ٹی وی تنصیب کامقصدمسافروں کی سیکیورٹی یقینی بنانا ہے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے گرین لائن ٹرین از سرنو بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ، آئندہ ماہ سے گرین لائن مسافر ٹرین کو دوبارہ سے بحال کر دیا جائے گا۔

    خواجہ سعد رفیق نے پنڈ دادن خان سے ملکوال ٹر ین سروس شروع کرنے کے لئے ڈی ایس راولپنڈی کو مطلعقہ ڈپٹی کمشنرز اور علاقے کے اہم شخصیات سے ملاقات کرکے جامع رپوٹ اس ہفتے پیش کر نے کا حکم دے دیا۔

  • وزیراعظم  کا عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے بڑا اقدام

    وزیراعظم کا عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے بڑا اقدام

    اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سسٹم سے ملانے کے منصوبے کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں سفری سہولیات کی بہتری کیلئے بڑا اقدام اٹھایا۔

    اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کو میٹروبس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجرا کردیا گیا ، 13 روٹس اور 128 بسوں پر مشتمل فیڈر روٹس بس نیٹ ورک کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگا۔

    بس نیٹ ورک کا پہلا مرحلہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہوگا ، ایف، جی، آئی سیکٹر اور ڈی 12 کو میٹرو نیٹ ورک سے بسوں کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔

    منصوبے سے ایک لاکھ مسافروں کو آرام دہ اور بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات میسرآئیں گی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    یاد رہے اس سال جولائی کے شروع میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں بلیو لائن اور گرین لائن میٹرو بس سروس کا افتتاح کیا تھا۔