Tag: سفری پابندیوں

  • تم چاہتے ہو کہ میں کوئی بے وقوفانہ جواب دوں؟  ڈونلڈ ٹرمپ صحافی پر برہم

    تم چاہتے ہو کہ میں کوئی بے وقوفانہ جواب دوں؟ ڈونلڈ ٹرمپ صحافی پر برہم

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفری پابندیوں سے متعلق سوال پر غصہ میں آگئے صحافی کو جھاڑ پلادی۔

    امریکی صدر نے آئر لینڈ کے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہال میں موجود ایک صحافی کو سوال پوچھنے پر کھری کھری سنادیں۔

    صحافی کا سوال تھا کہ امریکا کی جانب سے کن ممالک کو سفری پابندیوں کیلئے نشانہ بنایا جارہا ہے؟ یہ سنتے ہیں ٹرمپ غصے میں آگئے اور جواب میں کہا کہ تم چاہتے ہو کہ میں اس سوال پر کچھ بےوقوفانہ جواب دوں؟

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجھ سے پوچھ رہا ہے کہ سفری پابندیوں کیلئے میں کن ملکوں کو نشانہ بنا رہا ہوں، انہوں نے سوال پوچھنے کے انداز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی یقین کرسکتا ہے کہ کوئی صحافی اس طرح کا سوال کرے گا۔

    اس موقع پر انہوں نے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی،اس جنگ میں 2ہزارکے قریب لوگ ہر ہفتے ہلاک ہورہے ہیں، جنگ ختم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

    یورپین یونین سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کی تخلیق ہی امریکا سے فائدہ اٹھانے کیلئے کی گئی تھی اور ہمارے بےوقوف رہنماؤں نے یورپی یونین کی بھرپور حمایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ روس نے اوباما اور بش کے ادوار میں کئی علاقوں پر قبضہ کیا لیکن میرے دور گزشتہ دور حکومت میں روس نے کہیں حملہ نہیں کیا۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کے ساتھ تعاون برابری کی بنیاد پر کریں گے، اس کو امریکا کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنا پڑے گا، نیٹو کو اپنے بل ادا کرنے پڑیں گے۔

    غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں دنیا بھر سے بھاگے ہوئے مجرم غیرقانونی طور پر داخل ہوتے ہیں، جرائم پیشہ افراد کو امریکا سے باہر نکال رہے ہیں۔

  • پی آئی اے کو گذشتہ  4 سالوں میں کتنا نقصان ہوا؟ اہم انکشاف

    پی آئی اے کو گذشتہ 4 سالوں میں کتنا نقصان ہوا؟ اہم انکشاف

    کراچی : یورپی روٹس پر پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو گذشتہ ساڑھے 4 سالوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) اور سول ایوی ایشن کو گذشتہ 4 سالوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سفری پابندیوں سے قومی ایئرلائن اور ایوی ایشن کو مجموعی طور پر تقریباً 450 ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ یورپی روٹس پر پابندی کے باعث ساڑھے 4 سال میں قومی ایئرلائن کو تقریباً 220 ارب اور سول ایوی ایشن کو بھی 250 ارب کا نقصان ہوا۔

    ذرائع نجکاری کمیشن نے کہا کہ یورپی روٹس بحال ہونا نجکاری میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، نجکاری سے قبل یو کے کیلئے روٹس بحال کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کی یورپ کیلیے پروازوں پر پابندی ختم

    ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کیلئے یوکے کے روٹس جلد بحال ہونے کا امکان ہے تاہم قومی ایئرلائن نجکاری کیلئے جی ٹوجی معاہدے کے تحت فروخت کیلئے بات چیت بھی جاری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے فلائٹ آپریشن پرپابندی اٹھالی تھی، ڈی جی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر ڈار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم، وزیر ہوا بازی اور سیکرٹری ایوی ایشن کےتعاون سےکامیابی حاصل کی۔

    وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا تھا کہ قومی ایئرلائن پر پابندی کے خاتمے میں سول ایوی ایشن نے بہت محنت کی، یہ کامیابی وزارت ہوا بازی کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    Pakistan International Airlines (PIA) – News and Updates – ARY News

  • کینیڈا نے بھارت  اور پاکستان پر سفری پابندیوں میں توسیع کردی

    کینیڈا نے بھارت اور پاکستان پر سفری پابندیوں میں توسیع کردی

    اوٹاوا: کینیڈا نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان اور بھارت پر سفری پابندیوں میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ہے، پابندی کا اطلاق 21 جون تک ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے بھارت اور پاکستان پرسفری پابندیوں میں توسیع کردی، کینیڈین وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سفری پابندی میں توسیع30 دن کیلئے کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق 21جون تک ہوگا، فیصلہ ملک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کیا گیا۔

    ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی دونوں ممالک سے آنے والی براہ راست پروازوں پر ہے تاہم مسافر اب بھی پاکستان اور بھارت سے کینیڈا کا سفر کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے انہیں کسی تیسرے ملک سے آنا ہوگا۔

    کینیڈا میں داخل ہونے سے پہلے مسافر جہاں سے پرواز بھر رہا ہوں ، وہاں سے کورونا منفی ٹیسٹ لانا ہوگا۔

    یاد رہے 22 اپریل کو کینیڈا نے پاکستان اور بھارت سے پروازوں کی آمد پر 30 روز کی پابندی عائد کی تھی ، اس سلسلے میں کینیڈا کی وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد ہوگی۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت سے 35 پروازیں کینیڈا پہنچیں، اس دوران کثیر تعداد میں کرونا مثبت افراد کینیڈا پہنچے ہیں، تاہم وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ کینیڈا میں کرونا پھیلنے کا ذمہ دار چین یا بھارت نہیں۔

    بعد ازاں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کینیڈا جانے والے تمام پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔

  • ترقی یافتہ ممالک کی سفری پابندیوں کی وجہ سے معیشت پر منفی اثرات ہیں،وزیراعظم

    ترقی یافتہ ممالک کی سفری پابندیوں کی وجہ سے معیشت پر منفی اثرات ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی سفری پابندیوں کی وجہ سے معیشت پر منفی اثرات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں کرونا وائرس کی روک تھام میں پاکستان کی جانب سے پیشرفت پر غور کیا۔ڈبلیو ایچ او نے کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت اور نظام زندگی میں توازن سے مثبت نتائج برآمد حاصل ہوئے،بین الاقوامی برادری کی مدد کرنے پر عالمی ادارہ صحت کے کردار کو سراہتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر سہولتوں کے؛ لیے سائنسی بنیاد پر اعداد وشمار پر مبنی حکمت عملی پرعمل پیرا ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی سفری پابندیوں کی وجہ سے معیشت پر منفی اثرات ہیں،عالمی ادارہ صحت پاکستان و دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے سفری پابندیوں کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔

    عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، وزیراعظم

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے سستی بجلی پیدا کرنے میں مدد ملےگی، حکومت عوام کوسستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔