Tag: سفری ہدایات

  • عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے نئی سفری ہدایات

    اسلام آباد: وزارت خارجہ نے فضائی راستے سے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے ایران جانے کے خواہش مند زائرین اسلام آباد سے ہی ایرانی سفارت خانے سے ویزہ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے فضائی راستے سے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردیں، سفری ہدایات ایران اور عراق کے حکام سے مشاورت کے بعد جاری کی گئیں۔

    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فضائی راستے سے عراق جانے والے زائرین اسی راستے سے وطن واپس آئیں۔

    وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عراق سے ایران جانے کے خواہش مند زائرین اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے سے ویزہ لیں، عراق کے راستے ایران جانے کے لیے ایرانی سفارت خانے سے ویزہ لینا ضروری ہوگا۔

    وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ کسی دوسرے ملک پہنچ کر تیسرے ملک کا ویزہ حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا ہوگا۔

  • امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان سے متعلق سفری ہدایات میں نرمی

    امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان سے متعلق سفری ہدایات میں نرمی

    واشنگٹن : امریکی حکومت نے پاکستان سے متعلق سفری ہدایات میں نرمی کردی، سفری ہدایات میں’زیادہ احتیاط برتنے‘ کے الفاظ حذف کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان سے متعلق سفری ہدایات میں نرمی کردی گئی۔

    تازہ جاری کی گئی سفری ہدایات میں’زیادہ احتیاط برتنے‘ کے الفاظ حذف کردیئے گئے ہیں جبکہ سی ڈی سی کی جانب سے پاکستان کا لیول ون کیٹیگری میں شمار کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے پاکستان میں بیرونی سازش پر،امریکی محکمہ خارجہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ملک آئین کی بالادستی اور جمہوری اصولوں کی حمایت کرتا ہے،یہ اصول صرف پاکستان نہیں بلکہ باقی ملکوں کے لیے بھی ہے۔

    امریکہ کسی ایک جماعت نہیں قانون کی حکمرانی اور برابری کےاصول کی حمایت کرتا ہے۔

  • امریکہ نےشہریوں کےلیےنئی سفری ہدایات جاری کردیں

    امریکہ نےشہریوں کےلیےنئی سفری ہدایات جاری کردیں

    واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان، بھارت اور افغانستان سے متعلق اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ہدایت نامے میں 4 درجہ بندیاں بنائی گئی ہیں جس کے مطابق پہلا درجہ خطرے سے باہر دوسرے درجے میں احتیاط، تیسرے میں سفرپرنظرثانی اور چوتھے میں سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے ہدایت نامے میں بھارت کو دوسرے، پاکستان کو تیسرے اور افغانستان کو چوتھے درجے میں رکھا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری افغانستان کے سفر سے گریز اور بھارت کے سفر میں احتیاط کریں۔


    سیکورٹی امداد روکنے سے واشنگٹن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا‘ رابن رافیل


    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سفر پرنظرثانی کی جائے اور بلوچستان، خیبرپختونخواہ، فاٹا اور آزاد کشمیر کے سفر سے گریز کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔