Tag: سفیان خان

  • جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی لگاتار دوسری فتح

    جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی لگاتار دوسری فتح

    جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے لگاتار دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے بنگلادیش کو چھے صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہاکی جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی، قومی ٹیم نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں بنگلادیش کو 0-6 سے شکست دے دی۔

    پاکستان کے سفیان خان نے تین گول شاندار ہیٹ ٹرک کی، محمد عماد، رانا ولید اور زکریا حیات نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں چین کو 2-7 سے شکست دی تھی، مسقط میں جاری ایونٹ میں قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ ہفتےکو عمان سے ہوگا۔

  • سفیان خان نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیت لیا

    سفیان خان نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیت لیا

    مسقط: پاکستان کے سفیان خان نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا سالانہ ایوارڈ گالا عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا جس میں سفیان خان کو رائزنگ اسٹار کا ایوارڈ دیا گیا۔

    انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کارائزنگ اسٹار ایوارڈ جیتنے والےسفیان خان نے کہا کہ میرا پاکستان ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانا مقصد ہے، والدین کی دعاؤں سے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوا۔

    واضح رہے کہ سفیان ایف آئی ایچ ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں جبکہ پینلٹی کارنر ایکسپرٹ اس سال اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • ایشین چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

    ایشین چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق موکی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرادیا۔

    پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان کے سفیان خان اور حنان شاہد نے 2،2 گول کیے، پاکستا ن نے تیسرے کوارٹر میں 3 اور چوتھے کوارٹر میں 2 گول کیے، پاکستان نے ایونٹ میں 3 میچز جیتے، 2 میں شکست ہوئی 2 ڈرا ہوئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا، ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا۔