Tag: سفید چاول

  • سفید چاول کو روزانہ کھانے کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

    سفید چاول کو روزانہ کھانے کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

    چاول دنیا کی آبادی کے بڑے حصے کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں، چاول کو نہ صرف پانی میں اگایا جاتا ہے بلکہ اسے بہت ہی آسانی سے پانی ہی میں پکایا جاتا ہے۔

    چاول کو پوری دنیا کے لوگ باقاعدگی سے کھاتے ہیں، اگرچہ بھورے چاول کو سفید چاولوں سے زیادہ صحت بخش سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں، پھر بھی لوگ سفید چاولوں کو غذا میں شامل رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    تاہم چاول کو روزانہ کھانے سے شوگر بلڈ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیوں کہ سفید چاول میں گلیسیمک انڈیکس زیادہ ہوتا ہے، تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسے مستقل استعمال کرنے سے ٹائپ ٹو زیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

    اس کے علاوہ سفید چاول کو روزنہ کھانے سے پیٹ کی چربی میں اضافہ ہوتا ہے، سفید چاول ایک پراسیس شدہ غذا ہے، جس سے وزن کو کم کرنے میں بھی مشکل پیش آسکتی ہے۔

    نہار منہ چائے پینا صحت کے لئے کیسا؟ جانئے اہم انکشاف

    کیوں کہ سفید چاول میں فائبرکی مقدار کا کم ہونا ہے، فائبر کم ہونے کی بناپر غذا فوری ہضم ہوکربھوک کو بڑھاتی ہے، اگر آپ کے پیٹ کی چربی کو کم کرنا چاہتے ہیں تو سیاہ یا بھورے چاول کھائیں، جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

    سفید چاول زیادہ کھانا اس لیے بھی مفید نہیں کیوں کہ اس سے کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے۔

    اگرچہ چاول میں کولیسٹرول نہیں پایا جاتا، پھر بھی یہ ٹرائگلیسرائڈز یا کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔

     زیادہ مقدار میں چاول کھانے سے خون میں شوگر کی سطح بلند ہونے لگتی ہے جو ٹرائگلیسرائیڈز میں اضافے کا باعث بنتی ہے، جس سے کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

  • چاول صحت کے لیے فائدہ مند، مگر کون سے؟

    چاول صحت کے لیے فائدہ مند، مگر کون سے؟

    یوں تو چاول نشاستے سے بھرپور غذا ہے اور یہ صحت کے لیے نہایت فائدہ مند غذا سمجھی جاتی ہے، لیکن کیا واقعی ایسا ہی ہے؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں کے صحت کے لیے مفید ہونے کا انحصار اس بات پر ہے کہ کھائے جانے والے چاول کس قسم کے ہیں۔

    rice-2

    حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ سفید چاول غذائیت کے اعتبار سے کم ہوتے ہیں۔ سفید چاولوں سے ملوں میں پروسیسنگ کے دوران وٹامن بی، آئرن، اور ریشے صاف کردیے جاتے ہیں۔

    گو کہ اس میں آئرن اور وٹامن بی بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور پروسیسنگ کے باوجود ان کی مقدار سفید چاولوں میں برقرار رہتی ہے لیکن ریشے بالکل صاف ہو جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ریشہ ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے نہایت مددگار ہے اور ریشے کے بغیر چاول موٹاپے کا سبب بنتے ہیں۔

    دوسری طرف بھورے یا براؤن چاول اپنے مکمل غذائی اجزا کے ساتھ موجود ہوتے ہیں کیونکہ ان کی پروسیسنگ کے دوران صرف ان کا بیرونی چھلکا نکالا جاتا ہے جو کھانے کے قابل نہیں ہوتا۔

    بھورے چاولوں میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای اور ریشہ بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک کپ پکے ہوئے بھورے چاولوں میں 3.5 گرام ریشہ ہوتا ہے جبکہ اسی مقدار کے سفید چاولوں میں ایک گرام سے بھی کم ریشہ موجود ہوتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق بھورے چاولوں میں سبالرین نامی ایک اور مادہ موجود ہوتا ہے جو حیرت انگیز طور پر سفید چاولوں میں موجود نہیں ہوتا۔ یہ بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    اسی طرح براؤن چاول ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بھی کم کرتے ہیں۔

    ماہرین کی تجویز ہے کہ چاولوں کو کھانے سے قبل ان کی بہتر قسم کا انتخاب کیا جائے تاکہ ان میں موجود غذائیت سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔