Tag: سفیروں کی تعیناتی

  • دو ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کی منظوری

    دو ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے دو ممالک دو سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سفیروں کی تعیناتی کی سمری بھیجی تھی۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں مرغوب سلیم بٹ پاکستان کےنئے سفیر ہوں گے، مرغوب سلیم بٹ وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری ایس سی او ہیں۔

    فرانس نے بھی نئی پاکستانی نامزد سفیر کو سفارتی سطح پر منظور کرلیا، فرانس میں نامزد پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کا ایگریما آ گیا ہے۔

    ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگی، ممتاز زہرا بلوچ بطور ترجمان دفتر خارجہ فرائض انجام دے رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم نے اگست میں دی تھی۔

  • مختلف ممالک میں سفیروں کی تبدیلی و تعیناتی کا فیصلہ

    مختلف ممالک میں سفیروں کی تبدیلی و تعیناتی کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان نے اہم ممالک میں سفیروں کی تبدیلیوں اوران کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سفارتی محاذ پر مزید سرگرم ہونے کا فیصلہ کرلیا، دفترخارجہ میں تقرری و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے دنیا کے اہم ترین ممالک میں سفیروں کی تبدیلیاں اورتعیناتیاں کی گئیں ہیں فیصلے کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری امریکی ڈویژن اسد مجید کو جاپان میں سفیرتعینات کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جاپان میں تعینات سفیر فرخ عامل کو ترکی میں تعینات سفیرسہیل محمود کوبھارت میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ جنوبی کوریا میں تعینات سفیر زاہد نصراللہ کو افغانستان میں تعینات کیا جائے گا، جبکہ بھارت میں تعینات سفیر عبدالباسط کو دفترخارجہ میں اہم ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔

    فیصلے کے مطابق افغانستان میں تعینات سفیر ابرارحسین کو بھی دفترخارجہ میں ذمہ داریاں دی جائیں گی۔