Tag: سفیر پاکستان بلال اکبر

  • سعودی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ:سفیرِ پاکستان نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی

    سعودی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ:سفیرِ پاکستان نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی

    ریاض: سفیر پاکستان بلال اکبر نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے 400 اسکالر شپ کااعلان کیا گیا جبکہ ایگزٹ ری اینٹری،اقامہ ویزہ ختم والےافرادکےمسائل ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سفیرپاکستان بلال اکبر نے جدہ میں صحافیوں سےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کےمختلف مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجارہاہے اور ریاض اورجدہ میں سوشل ویلفیئرپہلےسےزیادہ بہتراورمتحرک ہے۔

    بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے400اسکالرشپ کااعلان کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں القسیم ریجن، بریدہ میں پاکستانی اسکول کیلئے جگہ منتخب کرلی گئی ہے، اسکولوں کوبہتری،ترقی یافتہ بنانےکیلئےاقدامات کیےجارہےہیں۔

    سفیرپاکستان نے کہا کہ ایگزٹ ری اینٹری،اقامہ ویزہ ختم والےافرادکےمسائل ختم کرنے سمیت پاکستان سےفلائٹ آپریشن بحال کرنے کے معاملات پر کوششیں جاری ہیں۔

    یاد رہے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے سعودی سفیرکی ملاقات ہوئی تھی، جس میں سعودی سفیر نے پاکستانی طلبا کو سعودی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا تھا۔

    گورنرپنجاب نے اسکالر شپ پر سعودی حکومت اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے پاک سعودی تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

  • پاکستانی سفیر سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں

    پاکستانی سفیر سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں

    ریاض : سفیر پاکستان بلال اکبر سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، اس سلسلے میں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیر پاکستان بلال اکبر کی شہزادہ عبدالعزیزبن سعد سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک سعودی دوستانہ تعلقات،باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    سفیرپاکستان مملکت میں موجودپاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

    گذشتہ روز پاکستانی سفیربلال اکبرکی سعودی ڈی جی پاسپورٹ سےملاقات ہوئی تھی ، جس میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں ایکسپائراقاموں، پاسپورٹ اور ایگزٹ ری انٹری سمیت دیگرمسائل پربات چیت ہوئی تھی ، جس پر ڈی جی پاسپورٹ نے قوانین کے تحت تمام معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔