Tag: سلامتی کونسل اجلاس

  • امریکا اسرائیل کی حفاظت کرے گا، امریکی وزیرخا رجہ

    امریکا اسرائیل کی حفاظت کرے گا، امریکی وزیرخا رجہ

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں امریکی وزیرخا رجہ انٹونی بلنکن نے حماس کی مذمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا امریکا اسرائیل کی حفاظت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں امریکا کو اسرائیلی حملے نظر نہ آئے اور حماس کی مذمت کا مطالبہ کردیا۔

    امریکی وزیرخا رجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہےکہ حماس کی مذمت کرے، اقوام متحدہ کوکسی بھی ملک کےاپنےدفاع کےحق کی توثیق کرنی چاہیے۔

    انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ کونسل کاکوئی رکن،اپنےلوگوں کےقتل عام کوبرداشت نہیں کرسکتی، ضروری ہےہم تنازع میں تمام شہریوں کےتحفظ کےلیےکام کریں، ہمارابنیادی مقصدہےکہ ہر شہری کی زندگی قیمتی ہے۔

    ایران کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ امریکا ایران کےساتھ جنگ نہیں چاہتا، خطےمیں ایرانی پراکسی لڑائیوں کی مذمت کرتے ہیں، حالیہ دنوں میں عراق اورشام میں امریکی اہلکاروں پرحملےکیے گئے، امریکانہیں چاہتاکہ جنگ پھیلے لیکن ایران حملوں کی غلطی نہ کرے۔

    امریکی وزیرخا رجہ نے واضح کہا کہ خطے میں کہیں بھی امریکی اہلکاروں پر حملہ ہوا تو دفاع کریں گے، ایران کوخبردارکرتےہیں کہ اسرائیل کیخلاف دوسرامحاذنہ کھولیں۔

    انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کی حفاظت کریگا، شراکت داروں پر حملہ نہ کیا جائے۔

  • حماس حملے پر روس کی وجہ سے سلامتی کونسل میں اتفاق رائے نہ ہو سکا

    حماس حملے پر روس کی وجہ سے سلامتی کونسل میں اتفاق رائے نہ ہو سکا

    اسرائیل فلسطین کشیدگی ختم کرانے کے لئے منعقد کیا گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، نہ باضابطہ قرارداد پیش ہو سکی اور نہ ہی مشترکہ اعلامیہ یا بیان جاری ہوا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس حملے پر سلامتی کونسل میں اتفاق رائے نہ ہونے کے لیے امریکا نے روس کو ذمہ دار قرار دے دیا، اجلاس میں امریکا کی جانب سے رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کریں، تاہم امریکی اور اسرائیلی مطالبے اور دباؤ کے باوجود متعدد اراکین نے امریکا کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔

    امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا گیا، روس نے اجلاس کے دوران سلامتی کونسل کے دیگر رکن ملکوں سے اتفاق نہیں کیا۔

    چینی سفیر نے اجلاس کے دوران کہا کہ یہ غیر معمولی بات ہے کہ سلامتی کونسل نے کچھ نہیں کہا ورنہ عام شہریوں کے خلاف کیے گئے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    روسی سفیر کا اجلاس کے دوران فوری جنگ بندی اور بامعنیٰ مذاکرات پر زوردیتے کہنا تھا کہ سلامتی کونسل فلسطین سے متعلق دہائیوں پہلے طے معاہدے پرعمل کرے۔

    واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملوں میں اب تک700 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جس میں فوجیوں کی تعداد 44 ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے حماس کے پے در پے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 700 ہو گئی ہے۔ جبکہ حماس کے حملوں میں 1864 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا۔

    اسرائیلی فوج نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے 26 کے نام اور تصاویر کے ساتھ ایک لنک شیئر کیا ہے۔

    اسرائیلی ریڈیو پر دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں نہال بریگیڈ کا کمانڈر، تکشف بٹالین کا کمانڈر، میگلان یونٹ کا ڈپٹی کمانڈر، ایک کمپنی کمانڈر اور اندرونی محاذ کی کمان کا ایک گروپ لیڈر شامل ہے۔

    اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے یہ بھی اعلان کیا کہ الاقصیٰ سیلاب کہلانے والے حملے کے پہلے دن 30 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جن میں اعلیٰ شخصیات بھی شامل تھیں۔

    اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی سے حملوں کے آغاز سے تقریباً 750 اسرائیلی لاپتہ ہیں۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے کہا کہ جنوبی اسرائیل اور غزہ کی پٹی پر حملوں میں اب تک حماس کے 400 ارکان ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو خوش آیند قرار دے دیا

    وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو خوش آیند قرار دے دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو خوش آیند قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو خوش آیند قرار دیتا ہے۔

    وزیر اعظم نے لکھا کہ ہم سیکورٹی کونسل کی جانب سے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر غور کا خیر مقدم کرتے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازع معاملہ ہے، اور یہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

    انھوں نے لکھا ’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کی تدبیر وقت کا اہم تقاضا ہے۔‘

    وزیر خارجہ کی یو این سیکریٹری جنرل سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کونسل کا مقبوضہ کشمیر پر غور وادی میں درپیش سنگین صورت حال کا اعتراف ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان حق خود ارادیت ملنے تک کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، اس سلسلے میں پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو خوش آیند قرار دیتا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج نیویارک میں یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یو این صدر سے ملاقاتیں کیں، جن میں مشرق وسطیٰ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا سلامتی کونسل میں پانچ ماہ کے دوران دوسری بار مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی ہے، مقبوضہ کشمیر کے حالات پر تین اجلاس منعقد کرنے پر ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا

    امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا

    نیویارک: امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے جمعرات کو سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنی تھی۔

    دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کر دیا ہے، انھوں نے عالمی رہنماؤں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تناؤ سے غیر متوقع فیصلے اور ان کے خطرناک نتائج سامنے آتے ہیں۔

    جوہری معاہدہ منسوخ کرنے پر ایران کے خلاف یورپی یونین کا بیان بھی سامنے آ گیا

    انتونیو گوٹیریس کا کہنا تھا کہ جنگوں سے اجتناب ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے، کیوں کہ اس کی قیمت عام آدمی کو چکانی پڑتی ہے۔

    خیال رہے کہ یورپی یونین نے بھی جوہری پروگرام کے معاہدے سے ایران کی علیحدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے معاہدے سے علیحدگی کے فیصلے پر یورپی یونین کو افسوس ہے۔

    سربراہ یورپین خارجہ امور جوزف بوریل نے اس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم معاہدے کے فریقین کے ساتھ پیش رفت کے رابطے جاری رکھیں گے، یورپی یونین آئی اے ای اے کی یورینیم افزودگی سے متعلق تصدیق پر بھروسا کرے گی، جنرل قاسم کی ہلاکت کے بعد ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، کشیدگی کے خاتمے کے لیے یورپی یونین کے کردار پر مشاورت بھی جاری ہے۔

  • امریکی میزائل ٹیسٹ: روس اور چین نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا

    امریکی میزائل ٹیسٹ: روس اور چین نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا

    ماسکو/ بیجنگ : امریکا کی طرف سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک کروز میزائل کے تجربے کے بعد روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    یہ دونوں ممالک پندرہ رکنی سلامتی کونسل کے امریکا کی طرح مستقل رکن ہیں۔ امریکا نے آئی این ایف معاہدے سے الگ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ایسا کوئی تجربہ کیا ہے۔

    امریکا اور روس کے مابین تخفیف اسلحہ کا معاہدہ (آئی این ایف) سرد جنگ کے زمانے میں طے ہوا تھا اور واشنگٹن نے چند ہفتے قبل ہی اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

    روس کے مطابق یہ ٹیسٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا نے آئی این ایف معاہدے سے نکلنے کا منصوبہ پہلے ہی سے بنا رکھا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکا نے آئی این ایف معاہدے سے الگ ہونے کے بعد گزشتہ روز درمیانے درجے کے ایک کروز میزائل کا تجربہ کیا

    کروز میزائل نے پانچ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیاب نشانہ بنایا جس پر ماسکو نے شدید تنقید کی۔ روس نے امریکا پر عسکری کشیدگی میں اضافہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

    یاد رہے کہ امریکا اور روس کے مابین تخفیف اسلحہ کا معاہدہ (آئی این ایف) سرد جنگ کے زمانے میں طے پایا تھا اور واشنگٹن نے چند ہفتے قبل ہی اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

  • بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش کی: ملیحہ لودھی

    بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش کی: ملیحہ لودھی

    اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ پوری دنیا کے سامنے آ چکا ہے، بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش کی، مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی کام یابی ہے۔

    یو این میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ عالمی میڈیا نے بھی بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ہم مقبوضہ کشمیر پر تمام سفارتی تعلقات استعمال کر رہے ہیں۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

    یاد رہے کہ کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی خصوصی درخواست پر مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے متعلق اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں اقوام متحدہ کے شعبہ امن سازی سلامتی کونسل کو کشمیر پر بریفنگ دی گئی تھی۔

    یو این سیاسی امور کے حکام نے بھی سلامتی کونسل کو کشمیر پر بریفنگ دی، اجلاس میں 5 مستقل اور 10 غیر مستقل نمایندے شریک ہوئے، اراکین کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے مستقل نمایندے نے بریفنگ دی۔

    اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان خطے کی بہتری کے لیے قدم اٹھا رہا ہے، مسئلہ کشمیر 5 دہائیوں بعد سلامتی کونسل میں زیر بحث آ رہا ہے، تاہم بھارت نے بہت کوشش کی کہ سلامتی کونسل کا اجلاس نہ ہو سکے۔

  • مونٹریال:محفوظ فضائی سفر کیلئے سلامتی کونسل اجلاس طلب

    مونٹریال:محفوظ فضائی سفر کیلئے سلامتی کونسل اجلاس طلب

    مونٹریال : فضائی سفر کومحفوظ بنانے کیلئے سلامتی کونسل کی ایوی ایشن باڈی کا اہم اجلاس آئندہ سال طلب کرلیا گیا ہے۔

    کینیڈا کے شہر مونٹریال میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر بینرڈ علیو کا کہنا تھا کہ یوکرائن کی فضائی حدود میں ملائیشین طیارے ایم ایچ سیونٹین کو پیش آنے والا حادثہ تشویشناک ہے ،اگر مستقبل میں ایسے سانحات کو روکا نہ گیا تو نا صرف فضائی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی بلکہ مملکتوں کے تعلقات بھی کشیدہ ہو جائینگے۔

    ان کہنا تھا کہ فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے آئندہ سال فروری میں سلامتی کونسل کی ایوی ایشن باڈی کا ہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں اقوام متحدہ کے ایک سو اکناوے رکن ممالک کے نمائندے شریک ہونگے۔