Tag: سلامتی کونسل

  • سلامتی کونسل کی پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

    سلامتی کونسل کی پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

    نیویارک: سلامتی کونسل نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردوں حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان سے اظہار تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل نے کراچی میں چینی قونصل خانے اور اورکزئی میں کلایا بازار پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    سیکیورٹی کونسل نے متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان سے اظہار تعزیب کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    سیکیورٹی کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ دہشت گردی سےعالمی امن وسلامتی کوسنگین خطرات لاحق ہیں، دہشت گردی کا کوئی بھی عمل ہو، مجرمانہ اورناقابل قبول ہے۔

    سلامتی کونسل نے اعلامیے میں مزید کہا دہشت گرد حملوں کے مرتکبین کوکٹہرے میں لایا جائے، مالی معاونت میں ملوث افراد کو بھی کٹہرے میں لایا جائے۔

    چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ 23 نومبرکو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    چینی قونصل خانے پرحملے میں دیگر 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے جن کی شناخت نیازمحمد اور محمد ظاہرشاہ کے ناموں سے ہوئی تھی۔

    جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کوئٹہ سے تھا جو ویزے کے حصول کے لیے قونصل خانے گئے تھے۔

  • روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے لیے اقوام متحدہ کا میانمار پر دباؤ

    روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے لیے اقوام متحدہ کا میانمار پر دباؤ

    نیویارک: اقوام متحدہ نے میانمار حکام پر دباؤ ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی ملک واپسی کے لیے مزید اقدامات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق میانمار میں فوجی آپریشن کے نام پر مسلمانوں کی نسی کشی کی گئی تھی جس کے باعث لاکھوں روہنگیا مسلمان ہجرت کرکے بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین نے میانمار کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے عمل کو بہتر اور مضبوط بنائے۔

    ادارے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش سے ان مہاجرین کی واپسی کے سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے مزید اقدامات کی اشد ضرورت ہے، قبل ازیں عالمی اداروں کے ساتھ میانمار کی حکومت نے ایک یادداشت پر دستخط رواں برس چھ جون کو کیے تھے۔


    سلامتی کونسل کا میانمار کو جلد روہنگیا مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت


    قبل ازیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی میانمار سے ہجرت کر کے بنگلہ دیش پناہ لینے والے لاکھوں روہنگیا پناہ گزین سے متعلق میانمار حکام پر روز دیا تھا کہ وہ ان کی ملک واپسی کے لیے کوششیں تیز کرے جبکہ بغیر کسی پریشانی اور رکاوٹوں کے اس عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔

    خیال رہے کہ میانمار کی مغربی ریاست راکھین سے گزشتہ برس اگست کے مہینے میں ملکی فوج کے کریک ڈاؤن کے بعد تقریباً سات لاکھ روہنگیا باشندے اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہو گئے تھے۔

  • سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے خلاف سلامتی کونسل میں ثبوت پیش کردیئے

    سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے خلاف سلامتی کونسل میں ثبوت پیش کردیئے

    ریاض : سعودی عرب نے سلامتی کونسل میں حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی شہری آبادی پر میزائل داغنے کے ثبوت پیش کرتے ہوئے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے حکام کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو حوثی باغیوں کے خلاف خط ارسال کیا گیا ہے جس میں یمن سے سعودی شہریوں اور الحدیدیہ کے اسپتالوں کو نشانہ بنانے کے ثبوت پیش کیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں تعینات سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی کے ذریعے پہنچائے جانے والے پیغام میں ریاست نے مطالبہ کیا تھا کہ حوثی جنگنجوؤں ملیشیاء کے خلاف فوری کارروائی کرکے ان سے اسلحہ لیا جائے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں عرب اتحاد قائم کیا تھا، عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ الحدیدہ شہر پر داغے گئے مارٹر گولے حوثیوں کی جانب سے تھے۔

    عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثیوں باغیوں کی جانب سے درجنوں یمنی شہریوں نشانہ بنایا تھا جس کا الزام عرب اتحاد پر لگایا تھا، عرب اتحاد نے یمنی شہریوں پر کوئی بمباری نہیں کی۔

    خیال رہے کہ سعودی اتحادی افواج اور یمن کی سرکاری فوج کی جانب سے یمنی بندر گاہ الحدیدہ پر گذشتہ ماہ سے ایک بڑا آپریشن جاری ہے جس کا مقصد حوثی باغیوں کو بندرگاہی شہر سے خالی کرانا ہے۔

    واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کے اتحادی افواج کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک 145 حوثی باغی ہلاک جبکہ متعدد گرفتار ہوچکے ہیں، ہلاک حوثی باغیوں کی لاشیں مقامی اسپتال کے سرد خانے میں موجود ہیں۔

  • کشمیراورفلسطین میں جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے‘ ملیحہ لودھی

    کشمیراورفلسطین میں جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیر، فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیراورفلسطین میں جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل ایجنڈے پرکشمیر، فلسطین سب سے پرانے تنازعات ہیں۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں شہریوں کا بطورانسانی ڈھال استعمال ہورہا ہے جبکہ سنگین جرائم کے مرتکب افراد کواعزازات سے نوازا جاتا ہے۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید

    خیال رہے کہ رواں ماہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی پراسرائیلی فوج کی فائرنگ ست 58 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

    مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی خرابی کا باعث اسرائیل ہے‘ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ویڈیو پیغام میں بیت المقدس میں اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی وجہ سے امن و امان قائم نہیں ہوسکا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے‘ ملیحہ لودھی

    آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے غیرملکی قبضے، انسانی حقوق کی پامالی سے نوجوان مایوسی کا شکارہیں، نوجوان نسل کے جائزمقام کے لیے خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں نوجوانوں، امن وسلامتی کے موضوع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسلح تنازعات کی وجہ سے نوجوان سب سے زیادہ متاثرین میں شامل ہیں، صورت حال بہتربنانے کے لیے مایوسی اور ناامیدی دور کرنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نوجوانوں کی عالمی برادری نوجوانوں کی مثبت توانائی اور جذبے کی تعمیر کا عزم نو کرے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ نا انصافی نوجوانوں کو پرتشدد انتہاپسندی کی طرف دھکیلتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کےجائزمقام کے لیے خصوصی توجہ دینی چاہیے۔


    دہشت گردی سے امن وامان کوسنگین خطرات لاحق ہیں‘ ملیحہ لودھی

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی توجہ کے باوجود دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے امن وا مان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، عالمی برادری کی توجہ کے باوجود دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اقوام متحدہ کی شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیاں

    اقوام متحدہ کی شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیاں

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کے جواب میں اس پرنئی پابندیاں عائد کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا پراقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد کو سلا متی کونسل میں پیش کیا، جسے متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا۔

    سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف قراداد کے حق میں15 اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔

    قرارداد کے متن کے مطابق شمالی کوریا کوبیلسٹک میزائل تجربات سے روکنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی برآمد پر نوے فیصد پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    امریکی قرارداد کے مسودے کے مطابق دنیا بھر میں کام کرنے والے شمالی کوریائی باشندوں کو واپس اپنے ملک جانا ہوگا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شمالی کوریا پر پابندیوں کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ اگرشمالی کوریا اب بھی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا توعالمی برداری میں تنہا رہ جائےگا۔


    شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل فائرکیا‘ جنوبی کوریا


    یاد رہے کہ رواں برس 15 ستمبر کو شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ اب اس کے میزائل کی رینج میں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اقوام متحدہ کی جماعت الاحرار پر پابندی، پاکستان کا خیر مقدم

    اقوام متحدہ کی جماعت الاحرار پر پابندی، پاکستان کا خیر مقدم

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کو عالمی دہشت گرد تسلیم کرتے ہوئے اسے اپنی فہرست میں شامل کرلیا۔ پاکستان نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سفارش پر سلامتی کونسل کی 1267 پابندیوں سے متعلق کمیٹی نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار پر پابندیاں عائد کردیں۔ کالعدم تنظیم کے اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے جبکہ ارکان پر سفری پابندیاں اور اسلحے کی فروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ جماعت الاحرار افغان صوبہ ننگر ہار افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہے۔ کالعدم جماعت پاکستان میں کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت الاحرار کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ گزشتہ سال جماعت الاحرار کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔


  • سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کیخلاف ہیں، ملیحہ لودھی

    سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کیخلاف ہیں، ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ اقوام متحدہ کےچارٹرکی خلاف ورزی ہوگی، جبکہ پاکستان سلامتی کونسل میں غیرمستقل ارکان کی تعداد بڑھانےکا حامی ہے،غیرمستقل ارکان کے اضافے سے سلامتی کونسل مزید مؤثرہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے سلامتی کونسل اصلاحات کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اصلاحات میں ڈیڈلاک کچھ ملکوں کی وجہ سے ہے ،اگرسلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی تعداد بڑھ جائے تو کونسل مزید شفاف ہو جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد بڑھانا یواین چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی اور مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سےعالمی ادارے کی مشکلات مزید بڑھیں گی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کے مخالف ہے،مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے پہلے ہی بہت سی مشکلات ہیں جنہیں حل کرنا ضروری ہے۔

  • کشمیر میں نسلی و مذہبی بھارتی امتیازی سلوک مسترد کرتے ہیں، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

    کشمیر میں نسلی و مذہبی بھارتی امتیازی سلوک مسترد کرتے ہیں، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر میں نسلی و مذہبی بھارتی امتیازی سلوک کو مسترد کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کا حق خودارادیت سے محروم ہونا اکیسویں صدی کا المیہ ہے۔

    اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر کو حق خودارادیت کے عالمی قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے کشمیر میں بھارت کی جانب سے نسلی و مذہبی امتیازی سلوک کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کا حق خودارادیت سے محروم ہونا اکیسویں صدی کا المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام 70 سال سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدر آمد کے منتظر ہیں۔

    خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام ہر صورت بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔ کشمیری جذبہ آزادی سے سرشار اور حق خودارادیت کے لیے پر عزم ہیں۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کشمیریوں کی امنگوں اور عالمی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا حل چاہتا ہے۔ کشمیریوں کے مستقبل کے تعین میں بھارتی بربریت بڑی رکاوٹ ہے۔

  • اینتونی گتریزاقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بننےکےلیےتیار

    اینتونی گتریزاقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بننےکےلیےتیار

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ پرتگال کے سابق وزیر اعظم اینتونیو گتریز اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل بننے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے بدھ کو دس امیدواروں کے لیے خفیہ ووٹ دیا اور کسی نے بھی اینتونیو گتریز کی مخالفت نہیں کی۔

    پرتگال کے سابق وزیر اعظم اینتونیو گتریز کے حق میں 15 میں سے13ووٹ پڑے جبکہ دو ارکان نے کسی کے حق میں بھی ووٹ نہیں دیا اور اس طرح ان کے اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو امیداوار کی تصدیق کرنے کے لیے باقاعدہ ووٹنگ ہوگی۔

    اینتونیو گتریز نے جن نو امیدواروں کو شکست دی ان میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی یورپی یونین کی بجٹ کمشنر کرسٹالینا جارجیوا بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ پرتگال کے سابق وزیراعظم اینتونیو گتریز گذشتہ دس سالوں سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی سبراہی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئندہ سال جنوری میں بان کی مون دس سال بعد سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔