Tag: سلام ایئر

  • غیر ملکی ایئرلائن نے پشاور کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا

    غیر ملکی ایئرلائن نے پشاور کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا

    کراچی: عمان کی ایئرلائن ’سلام ایئر‘ نے پاکستان کے شہر پشاور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمان میں قائم ایئرلائن سلام ایئر کی فلائٹ پہلی مرتبہ پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی، پشاور پہنچنے پر افتتاحی فلائٹ کو ٹیکسی وے پر فائر ٹینڈرز نے روایتی واٹر سلوٹ پیش کیا۔

    سلام ایئر کی مسقط سے پشاور پہلی پرواز صبح 3 بجکر 13 منٹ پر پہنچی، سلام ایئر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر آپریشنز بھی اسی فلائٹ سے پشاور پہنچے۔

    اس موقع پر سلام ایئر گروپ اور مینزیز- رائل ایئرپورٹ سروسز (ایم – آر اے ایس) کے اعلیٰ عہدیداران موجود تھے، سلام ایئر نے ہفتہ میں دو مرتبہ پیر اور جمعرات کو مسقط سے پشاور فلائٹس شروع کی ہیں۔

    ایم – آر اے ایس اور سلام ایئر کی جانب سے سی آئی پی لاؤنج میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں ڈپٹی اے پی ایم، ڈیوٹی ٹرمینل مینیجر (ڈی ٹی ایم) اور ایئرپورٹ سروسز ٹیم نے سول ایویشن کی نمائندگی کی۔

  • بڑی عید ،  مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    بڑی عید ، مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عمان کی ایئرلائن سلام ایئر کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی، جس کے بعد مسقط میں پھنسے پاکستانی بڑی عید پیاروں کے ساتھ مناسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی ، پاکستانی بڑی عید پیاروں کے ساتھ مناسکیں گے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عمان کی ایئرلائن سلام ایئرکوپاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ، سلام ایئر مسقط میں پھنسے ہم وطنوں کو 6 پروازوں کے ذریعے واپس لائے گی۔

    سول ایوی ایشن کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کردیا، جس میں سلام ایئر لائن کو پروازیں چلانے کی اجازت دے۔

    سی اےاے کے مطابق سلام ایئر کی خصوصی پروازیں26جولائی سے 2اگست تک آپریٹ ہوں گی، خصوصی پروازیں مسقط سےکراچی ، سیالکوٹ، ملتان، اسلام آباد، لاہور اور پشاورپہنچیں گی۔

    اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کو مسقط سے 200سے زائد مسافروں کو لیکر خصوصی پرواز کراچی پہنچے گی جبکہ 28جولائی کو 200سے زائد مسافروں کو لیکر پرواز مسقط سے سیالکوٹ پہنچے گی۔

    سی اےاے کا کہنا ہے کہ 29 جولائی کو مسقط سے ملتان، 30 جولائی کو پرواز اسلام آباد ، 31جولائی کو پشاور اور2 اگست کو مسقط سے لاہور مسافروں کو لایا جائے گا۔

    سول ایوی ایشن کے مطابق سلام ایئرکورونا کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمدکرے، طیارے کے عملے کو ایئرپورٹ پر جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ طیارہ، مسافروں اور سامان کو ایس او پیز کے تحت ڈس انفیکٹ کیا جائے۔