Tag: سلام شہداء ریلی

  • ریلی کے نام پر کراچی کو یرغمال بنایا جا رہا ہے،عمران اسماعیل

    ریلی کے نام پر کراچی کو یرغمال بنایا جا رہا ہے،عمران اسماعیل

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت سندھ نے ریلی کے نام پر پورے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سلام شہداء ریلی کے موقع پر پورے کراچی کو سیکورٹی کے نام یرغمال بنانے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پرحکومت نے پوری سندھ پولیس کو غلام بنایا ہوا ہے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی جماعت کی ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے جن وسائل پر عوام کا حق ہوتا ہے وہ اپنی جماعت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

    اسی سے متعلق : پاکستان پیپلز پارٹی کی کراچی میں سلام شہداء ریلی

    تحریک انصاف کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ریلی کے نام پر کراچی کو یرغمال بنانے کی سرکاری کوشش کی جا رہی ہے،کم و بیش تمام مرکزی شاہراہیں بند کردی گئی ہیں اور عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : پیپلزپارٹی کی16 اکتوبرریلی،ٹریفک پولیس کا متبادل راستوں کا اعلان

    عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم شہداء پرجشن منانا سمجھ سے باہر ہے،حملے کی یاد اور کارکنان کی شہادت کے دن اظہار خوشی کرنا،رقص کرنا ،ترانے بجانے اور ڈھول بجانا حیران کن بات ہے۔

  • بلاول بھٹو کا سلام شہداء ریلی کے آغاز سے قبل پہلا پیغام

    بلاول بھٹو کا سلام شہداء ریلی کے آغاز سے قبل پہلا پیغام

    کراچی:سلام شہداء ریلی کے آغاز سے قبل بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں پارٹی کارکنوں کے لیے نیا نعرہ دے دیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کی آج کی سلام شہداء ریلی کی تیاریاں مکمل ہیں،کارکنان شاہراہ فیصل ،آئی سی آئی پل اور لیاری میں اپنے جواں سال قائد بلاول بھٹو کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری اپنے کارکنان کی بے چینی کا بہ خوبی اندازہ ہے اسی لیے انہوں نے سلام شہداء ریلی کے آغاز سے قبل ہی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر بھٹو کے چاہنے والوں کے لیے ایک نیا نعرہ دے دیا۔

    بلاول بھٹو زرداری اپنے پیغام میں نعرہ لگاتے ہیں کہ

    ہم نعرہ ماریں بھٹو کا
    ہم پرچم تھامیں بھٹو کا 

     

     

    اس سے قبل وزیراعلٰی سندھ نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پیپلز پارٹی کے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا،میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کارکنان میں ویسا ہی جوش و خروش ہے جیسا 18 اکتوبر 2007 کو تھا جب بی بی شہید کے استقبال کے لیے کارکنان جمع ہوئے تھے اور دہشت گردی کا نشانہ بنے تھے

    یاد رہے کہ گزشتہ روز رات گئے بلاول بھٹو زرداری کارکنوں کا جوش وخروش بڑھانے استقبالیہ کیمپ پہنچے تھے۔اس موقع پر جیالے اپنے چیئرمین کو اپنے درمیان دیکھ کر پر جوش ہوگئے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین نےاس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے عزم ظاہر کیا تھاکہ سلام شہداء ریلی تاریخی ثابت ہوگی۔

    کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ روز ٹریفک پلان جاری کیاگیا تھاجس کےمطابق ریلی کے دوران شاہراہ قائدین سے ڈرگ روڈ تک ٹریفک اتوار کو عام پبلک کے لیے بند رکھنے کا کہاتھا۔

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے نو جوان قائد بلاول بھٹو زرداری 2007 میں بے نظیربھٹو بھٹو شہیدکی استقبالی ریلی پر ہو نےوالے بم دھما کوں کے شہداکی یادمیں ریلی نکال رہے ہیں۔بلاول اپنی والدہ و ناناکے استقبال کی یادتازہ کردیں گے۔

  • پیپلزپارٹی کی سلام شہداء ریلی کی تیاریاں مکمل، جیالے پرجوش

    پیپلزپارٹی کی سلام شہداء ریلی کی تیاریاں مکمل، جیالے پرجوش

    کراچی : پیپلزپارٹی کی سلام شہداء ریلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، جیالوں کا جوش وخروش قابل دید ہے، بلاول بھٹوزرداری نے استقبالیہ کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ پولیس نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کل نکالی جانے والی سلام شہداء ریلی کی تیا ں مکمل کر لی گئیں ہیں، اس حوالے سے کارکنان میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری ریلی سے پہلے کارکنوں کا جوش وخروش بڑھانے استقبالیہ کیمپ پہنچ گئے۔ اس موقع پر جیالے اپنے چیئر مین کو اپنے درمیان دیکھ کر پر جوش ہوگئے، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے عزم ظاہر کیا کہ سلام شہداء ریلی تاریخی ثابت ہوگی۔

    کارکنان اس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت ہے، پی پی اپنے شہداء کو سلام پیش کرنے جا رہی ہے۔

    سلام شہداء ریلی سے قبل پانچ بکروں کا صدقہ دیا جائے گا، سندھ پولیس نے بلاول بھٹو اور سلام شہداء ریلی کی سیکیورٹی کے لیے پلان تیار کر لیا ہے۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ بھٹو فیملی پر ماضی میں بھی حملے ہوچکے ہیں اس لیے کسی بھی قسم کا سیکیورٹی رسک نہیں لیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ لیاری میں سیکیورٹی کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے، یاد رہے کہ کل بروز اتوار سولہ اکتوبر کوبلاول بھٹو سلام شہدا ریلی کی قیادت کریں گے۔

    مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کی16 اکتوبرریلی،ٹریفک پولیس کا متبادل راستوں کا اعلان

     ، جیالے پُر جوش ہیں اور جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگےہوئے ہیں، سانحہ کارساز کی یاد میں نکلنے والی ریلی بلاول ہاؤس سے شروع ہوکر کارساز پر اختتام پذیر ہوگی۔

    شہر بھر میں نیا دور،نئے تقاضے، نئی قیادت کے عنوان سے بلاول بھٹو کے بینرز آویزاں ہیں ۔جیالے بھی پُرجوش پیپلز پارٹی کی شہدائے کارساز ریلی میں جواں سال قائد بلال بھٹو چار مقامات پرجیالوں کا لہو گرمائیں گے۔

     

  • سانحہ کارساز: 16 اکتوبر کو سلام شہداء ریلی نکالی جائیگی، بلاول بھٹو زرداری

    سانحہ کارساز: 16 اکتوبر کو سلام شہداء ریلی نکالی جائیگی، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارہ اکتوبر دوہزار سات دنیا کی سیاسی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے، سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سولہ اکتوبرکو سلام شہداء ریلی لے کر کار ساز جاؤں گا۔

    یہ بات انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی ۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سولہ اکتوبر کے اس سفر میں آپ میرے ساتھ ہوں گے۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہداءکربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی قربانیاں درس دیتی ہیں کہ آپ کم ہوں یا زیادہ ظلم، بربریت اور ناانصافی کے خلاف سانس کی آخری گھڑی تک لڑتے رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ باطل پر فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے۔ شہداء کربلا کے حوصلے اور جدوجہد دنیا کی تاریخ کا بے مثال باب ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ جہاں جہاں ظلم ہوگا وہاں وہاں کربلا ہوگا ۔ سانحہ کربلا حق اور باطل کے مابین مقابلہ تھا، شہداء کربلا نے معاشرے کی نا انصافیوں کے خلاف جانیں قربان کیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ باطل قوتوں کے پیروکار قوم کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیداکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ظلم کیخلاف اورجمہوریت کےحق میں ہے۔