Tag: سلسلہ جاری

  • جی 20 اجلاس محمد بن سلمان کے لیے بڑا سفارتی امتحان

    جی 20 اجلاس محمد بن سلمان کے لیے بڑا سفارتی امتحان

    بیونس آئرس : روس اور برطانیہ کے سربراہان مملکت معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی ولی عہد بن سلمان سے سوالات کرنے کےلیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گروپ 20 ممالک کے سربراہوں کا اجلاس آج سے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں شروع ہوگا، جس میں دنیا کے امیر ترین ممالک کے سربراہوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رواں برس منعقد ہونے والا جی 20 اجلاس ولی عہد محمد بن سلمان کےلیے سفارتی امتحان ہے، جس میں برطانیہ اور روس سمیت دیگر اراکین بھی ترک دارالحکومت میں صحافی جمال خاشقجی سے متعلق سوالات کا سامنا کرناپڑسکتا ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد سے ملاقات کرکے خاشقجی قتل کیس سے متعلق واضح پیغام دیں گی۔

    تھریسا مے کا کہنا ہے کہ آخر سفارت خانے میں کیا ہوا تھا اور بہیمانہ قتل کا ذمہ دار کون ہے، برطانیہ خاشقجی قتل کیس سے متعلق تحقیقات میں شفافیت چاہتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رواں برس ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے باعث جی 20 اجلاس بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی طاقتیں امریکا اور چین کے درمیان جی 20 ممالک اجلاس کے درمیان تجارتی تنازع طے پانے کا امکان ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دو بڑی تجارتی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ حل ہونے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ چین پر عائد کیے گئے 200 ارب ڈالرز کے محصولات میں مزید اضافے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    امریکی صدر نے چین سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 267 ارب ڈالرز کے محصولات عائد کرنے کی دھمکی کی تھی۔

    امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین معاہدے میں دلچسپی رکھتا تھا، وہ معاہدہ ہوگا یا نہیں مجھے نہیں پتہ لیکن مجھے معاہدہ پسند تھا۔

  • مختلف شہروں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

    مختلف شہروں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد :پشاور، اسلام آباد اور جڑانوالہ میں پولیس نے سرچ آپریشنز کرتےہوئےغیر ملکیوں سمیت دو سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا ہے، پشاور میں جیوگرافیکل ٹیگنگ کے ذریعے افغان مہاجرین کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

    دہشتگردی کے خاتمے کا عزم لئے ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک نظر آتے ہیں، سانحۂ پشاور کے بعد مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

    پشاور کے علاقے قاضی کلی میں سرچ آپریشن کے دوران اسی سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق آپریشن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں، جن کی مدد سے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جیوگرافیکل ٹیگنگ کےذریعے افغان مہاجرین کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں تمام تفصیلات انٹرنیٹ کےذریعےتحقیقات میں مددگارثابت ہوں گی۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں آج دوسرے روز بھی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، میرآبادی، گولڑہ، سبزی منڈی، افغان بستی میں کارروائی کے دوران دو غیر ملکیوں سمیت تیراسی مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات بھی بر آمد کی گئی۔

    جڑانوالہ میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوبیس افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئےافراد بغیر دستاویزات کے رہائش پذیر تھے۔

  • ملک بھر میں محرم الحرام کی مجالس اورجلوسوں کا سلسلہ جاری

    ملک بھر میں محرم الحرام کی مجالس اورجلوسوں کا سلسلہ جاری

    کراچی : ملک بھر میں محرم الحرام کی مجالس اورجلوسوں کا سلسلہ جاری ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر مجالس اور جلوس کا آغاز ہوگیا ہے، کراچی میں بڑے پیمانے پرمجالس منعقد کی جارہی ہیں۔ان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، صوبائی وزیرِ بلدیات شرجیل میمن نے اٹھ محرم سے محرم تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

    راولپنڈی اوراسلام آباد میں مجالس اورجلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری امام بارگاہوں پرتعینات ہے، پنڈی میں داخلی وخارجی راستے بند کرنے اور جلوس کے راستوں کو سیل کرنے کیلئے کنٹینرز کا استعمال کیا جائے گا۔

    لاہور میں آٹھ ہزار پولیس جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق شہرمیں آٹھ ، نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پرپابندی ہوگی جبکہ نو اوردس محرم کوموبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔

    ملتان میں مختلف امام بارگاہوں پرسی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے ہیں، محرم میں ضلع بہاولپور اور ملتان میں دہشت گردی کے خطرہ کے پیشِ نظر دونوں اضلاع میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، کوئٹہ میں محرم کے دوران پولیس کے پانچ ہزار اہلکارسیکیورٹی ڈیوٹی کررہے ہیں۔

    خیرپور میں بھی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • کراچی: قتل و غاری کا سلسلہ جاری، 13افراد ہلاک ،9زخمی

    کراچی: قتل و غاری کا سلسلہ جاری، 13افراد ہلاک ،9زخمی

    کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تیرہ افراد جاں بحق اورنو زخمی ہوگئے جبکہ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گینگ وار کے اہم کارندے ڈاکٹر شعیب سمیت چھ دہشت گرد مارے گئے۔

    کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ رک نہ سکا، ملیر میمن گوٹھ کے قریب رینجرز اور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں گینگ وار کے پانچ کارندے مارے گئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مقابلے کے دوران گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کا اہم کارندہ ڈاکٹر شعیب بھی ہلاک ہوا، ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ ، آوان بم ، پولیس اور رینجرز کی وردیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

    لیاری رانگی واڑہ میں خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے رینجرز نے چھاپہ مارا تو عزیر بلوچ گروپ کے کارندوں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں ملزم سلمان لال مارا گیا، رات گئے اورنگی ٹاون چشتی نگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    نارتھ کراچی میں نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا، قصبہ کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سے شخص کو قتل کردیا، واقعے کا عینی شاہد اور مقتول کا دوست یہ منظر دیکھ کر ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگیا، گلستان جوہر بلاک بارہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

    خاموش کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا، لانڈھی نمبر چھ میں مسلح افراد نے الیکٹرونکس کی دکان پر فائرنگ کرکے اقبال نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بھتے کے تنازعہ پر پیش آیا، ادھر شاہ لطیف ٹاون میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم میں چار افراد زخمی ہوگئے۔