Tag: سلمان

  • مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: سلمان خان، شاہ رخ  نے ووٹ کاسٹ کردیا، ویڈیو وائرل

    مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: سلمان خان، شاہ رخ نے ووٹ کاسٹ کردیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بالی ووڈ خانز کی ووٹ کاسٹ کردیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہ رخ خان اور سلمان خان نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے دوران اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    شاہ رخ اپنے اہلخانہ، گوری، اور بچوں آریان خان، سہانا خان کے ساتھ پولنگ بوتھ پر پہنچے اور انہیں کئی سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیر لیا۔

    سلمان خان بھی سخت سیکیورٹی کے درمیان ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے۔اس دوران شاہ رخ نے نیلے رنگ کی ڈینم جینز کے ساتھ سفید شرٹ زیب تن کی جبکہ سہانا خان خوبصورت سبز لباس میں ملبوس دکھائی دیں۔

    ویڈیو میں شاہ رخ کو سہانا کا ہاتھ پکڑتے ہوئے دیکھا گیا جب انہوں نے اسے پولنگ بوتھ کے باہر جمع ہونے والے ہجوم سے بچایا۔جب سلمان خان پہنچے تو انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیر لیا، سلمان خان نے نکالی ٹوپی، گرے ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھا تھا۔

    واضح رہے کہ بابا صدیقی کی موت کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

    شاہ رخ اور سلمان کے علاوہ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے بدھ کو حق رائے دہی استعمال کیا جن میں اکشے کمار، گووندا، ارجن کپور، کارتک آریان، شردھا کپور، اکشے کمار، پاریش راول، ہیما مالنی، ایشا دیول، سنیل شیٹی، رنبیر کپور، کرینہ کپور، اور سیف علی خان ودیگر شامل تھے۔

  • پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان والے سین کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل تھا؟

    ڈائیلاگ رائٹر نے کہا کہ پٹھان فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے کیمیو سین میں  ڈائیلاگ لکھنا مشکل تھا۔

    بھارت میڈیا رپورٹ کے مطاق پٹھان کے ڈائیلاگ رائٹر عباس ٹائروالا نے حال ہی میں فلم میں سلمان خان کے کیمیو کے بارے میں بات کی۔

    عباس نے بتایا کہ کیسے رائٹرس اور ڈائریکٹرس کو اس سین کے لیے شاہ رخ اور سلمان کے درمیان توازن برقرار رکھنا مشکل تھا، انہوں نے کہا کہ میں ایک دن سیٹ پر گیا تو دونوں اداکار  ایک ساتھ شوٹنگ کررہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ شوٹنگ میں شاہ رخ اور سلمان  کے درمیان ایک مذاق کا تبادلہ ہوا، جہاں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ یہ شاہ رخ کی فلم ہے اس لیے آپ مجھے نظر انداز نہیں کرسکتے، جس پر سلمان نے کہا اس فلم میں  سلمان کی اسپیشل انٹری ہے اس لیے آپ انہیں شاہ رخ سے نیچے نہیں رکھ سکتے۔

    ڈائیلاگ رائٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں شائقین کو کچھ بڑا دینے کے لیے دونوں خان کے ڈائیلاگز کے درمیان توازن رکھنا تھا جو کہ ایک بہت مشکل کام تھا۔

    عباس نے کہا کہ دونوں اداکار بھارت کے بڑے ستارے ہیں اور  وہ کتنے ہی اچھے دوست کیوں نہ ہو دونوں کے سوچنے کا نظریہ الگ ہے، اگر وہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں تو وہ جانتے ہیں کہ میرے سامنے اداکارہ کے ڈائیلاگز  کس طرح کے ہیں اور میں کس لائن میں بول رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات میں شاہ رخ اور سلمان جیسے بڑے اداکار اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں جس میں وہ خود بتاتے ہیں انہیں کس سین میں سیریس ڈائیلاگ اور مزاحیہ ڈائیلاگ بولنا ہے۔

    واضح رہے کہ فلم کو دنیا بھر کی آٹھ ہزار اسکینز پر ریلیز کیا گیا۔ یہ کسی بالی وڈ فلم کے لیے سب سے بڑی اوپننگ ہے۔

    یش راج فلمز کے مطابق پٹھان نے پہلے روز ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہو کر 106 کروڑ روپے کمائے جو کہ ’ہندی سینما کی تاریخ میں سب سے بڑی اوپننگ ہے۔‘

  • 7 سالہ سلمان اسکول جانے کے بجائے قبروں پر پانی ڈالنے پر مجبور

    7 سالہ سلمان اسکول جانے کے بجائے قبروں پر پانی ڈالنے پر مجبور

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اس وقت لاکھوں بچے اسکول جانے کی استطاعت نہیں رکھتے، اور انہی میں سے ایک 7 سالہ سلمان بھی ہے جو قبروں پر پانی ڈالتا ہے۔

    کراچی کے قبرستان میں یہ 7 سالہ بچہ قبروں پر پانی ڈال کر روزانہ 200 روپے کماتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ ان پیسوں کو وہ گلک میں جمع کرتا ہے اور جب کچھ رقم جمع ہوجائے تو گلک توڑ کر اپنی والدہ کے لیے دوائیں لے آتا ہے۔

    سلمان کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ بیمار ہیں جبکہ اس کے علاوہ ایک چھوٹا بھائی بھی ہے اور وہ بھی بیمار ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کو مکمل طور پر صحت یاب ہوتا دیکھنا چاہتا ہے۔

    سلمان نے کہا کہ وہ دوسرے بچوں کے پاس سائیکل دیکھتا ہے تو اس کا بھی دل چاہتا ہے کہ اس کے پاس سائیکل ہو، لیکن اس کی یہ خواہش فی الحال پوری نہیں ہوسکتی۔

  • سلیم خان بیٹے سلمان کی شادی سے وابستہ سوالوں سے  پریشان

    سلیم خان بیٹے سلمان کی شادی سے وابستہ سوالوں سے پریشان

    ممبئی: بھارتی اداکار سلمان خان کے والد اور معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان اپنے بیٹے کی شادی سے وابستہ سوالوں سے پریشان ہو گئے۔

    گزشتہ روز معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ مجھ سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں سوائے اس کے کہ سلمان کب شادی کریں گے کیونکہ یہ تو خدا ہی جانتا ہے کہ وہ کب شادی کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اکثر ان سے یہی سوال پوچھا جاتا ہے کہ سلمان کب شادی کریں گے، سلیم خان جلد ہی ایک ریڈیو شو ’70 ایم ایم شو ‘ کی میزبانی کریں گے ، جو ہر ہفتہ اور اتوار کو نشر ہوگا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اور غیر ملکی ماڈل لوليا کو لے کر شادی کے قیاس آرائی کی جا رہی ہے، سلمان خان حال ہی میں اپنی فلم ’سلطان‘ کی تشہیر کے لیے ایک ریالٹی شو ’سا رے گا ما‘ میں شریک ہوئے،اس دوران ان کے ایک مداح نے ان سے شادی کے حوالے سے مشورہ مانگ لیا جس پر دبنگ خان کا کہنا تھا کہ ’آپ غلط انسان سے مشورہ لے رہے ہیں، میں ہمیشہ ہی شادی کے معاملے میں بدقسمت رہا ہوں۔‘

    بالی ووڈ سُپر اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اصل میں شادی کرنے کے لیے مر رہا ہوں اور ہمیشہ انتظار کرتا ہوں کہ دوسری پارٹی بھی حامی بھرے، کیونکہ مرد کچھ نہیں کہہ سکتے، آخری فیصلہ خواتین کو کرنا ہوتا ہے۔‘

  • کرکٹرعامر،سلمان،آصف کیخلاف مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد

    کرکٹرعامر،سلمان،آصف کیخلاف مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد

    لاہور:کرکٹر عامر ،سلمان،آصف کے خلاف مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد کردی گئی، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد عامر ،سلمان بٹ اور محمد آصف کے خلاف نیب میں مقدمے چلانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار نے دلائل دیئے کہ کرکٹر محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کی میچ فکسنگ کے باعث پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی، انہیں اس پر سزائیں بھی ہوئیں۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اب محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایسے کرکٹرز جو ملک کی بدنامی کا سبب بنے، انہیں ہر گز کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیئے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث تینوں کرکٹرز کیخلاف نیب میں مقدمہ چلانے کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے قرار دیا کہ تینوں کرکٹرز نے جو غلطی کی، اس کی انہیں سزا مل چکی ہے، ایک ہی جرم پر بار بار سزا نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست خارج کر دی۔