Tag: سلمان آغا

  • سلمان آغا نیوزی لینڈ کیخلاف بابر اعظم کا ریکارڈ نہ توڑ سکے

    سلمان آغا نیوزی لینڈ کیخلاف بابر اعظم کا ریکارڈ نہ توڑ سکے

    نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اسٹار بیٹر بابر اعظم کا ریکارڈ توڑتے توڑتے رہ گئے۔

    ڈنیڈن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 136 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    اس میچ میں پاکستانی کپتان نے مشکل صورتحال میں 28 گیندوں پر 46 رنز کی اننگ کھیلی۔ تاہم صرف چار رنز کی کمی سے وہ اسٹار قومی بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

    وہ اگر نصف سنچری بنا لیتے تو وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں ففٹی پلس اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی کپتان بن جاتے۔

    بابر اعظم نے 2023 میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بطور کپتان ففٹی پلس اسکور کیے تھے اور 58 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔ تیسرا میچ آکلینڈ میں جمعہ 21 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/new-zealand-beat-pakistan-in-the-second-t20-match/

  • ’جنہوں نے سلمان آغا کو کپتان بنایا انہیں ’’نوبل انعام‘‘ ملنا چاہیے‘

    ’جنہوں نے سلمان آغا کو کپتان بنایا انہیں ’’نوبل انعام‘‘ ملنا چاہیے‘

    سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ جنہوں نے بھی سلمان آغا کو کپتان اور شاداب کو نائب کپتان بنایا ہے انہیں نوبل انعام ملنا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے چیمپئنز ٹرافی اسپیشل شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ کون لوگ ہیں جو اس ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں اس سے زیادہ میں کیا کہہ سکتا ہوں۔

    کامران اکمل نے کہا کہ شاہین کو جب کپتان بنایا اور پھر ہٹایا تو میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ پانچ میچوں کے بعد کوئی اچھا کپتان نہیں بن جاتا، رضوان نے صرف ٹی 20 میچز میں کپتانی کی تھی نہیں جیت سکے۔ اگر سلمان آغا کو کپتان دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کپتان بنایا ہے تو ٹھیک اگر لانگ ٹرم کے لیے بنایا ہے تو اچھا فیصلہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کو ہی کپتان بنانا چاہیے اگر انہیں ٹی 20 کھلانا ہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ جسے نائب کپتان بنایا ہے پہلے اسے بھی اپنی جگہ ٹیم میں پکی کرنی ہے، میرے لیے سرپرائز ہے دیکھتے ہیں یہ سرپرائز پاکستان کے لیے اچھا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرکے بتاتے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

  • ’سلمان آغا میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت ہے‘

    ’سلمان آغا میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت ہے‘

    سابق بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کی بیٹنگ دیکھنے لائق ہوگی۔

    یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے کہا کہ نائب کپتان سلمان آغا اور مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آغا سلمان کا پہلے ذکر کیا جانا چاہیے وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو دباؤ میں حالات کو سنبھال سکتے ہیں اور کریز پر ان کی موجودگی ہے جو میں نے طویل عرصے سے کسی پاکستانی کھلاڑی میں نہیں دیکھی۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ وہ دیگر کھلاڑیوں کے راستے پر نہیں چلیں گے اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو وہ پاکستان کرکٹ کے لیے پوسٹر بوائے بن سکتے ہیں، میرا یقین ہے کہ آغا سلمان میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھی پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت ہے۔

    روی چندرن ایشون نے کہا کہ آغا سلمان گراؤنڈ کے چاروں طرف شاٹس کھیل سکتے ہیں اور ان کے پاس بڑی مہارت ہے، محمد رضوان ایک اہم کھلاڑی ہوں گے لیکن میری رائے میں آغا سلمان کی بیٹنگ ہی دیکھنے لائق ہوگی۔

    انہوں نے نوجوان بیٹر طیب طاہر کو غیرمعمولی مڈل آرڈر کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو طویل عرصے کے بعد ایک کھلاڑی ملا ہے۔

    واضح رہے کہ آغا سلمان نے 33 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں 45.75 کی شاندار اوسط سے 915 رنز بنائے ہیں جس میں پانچ نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

    جنوبی افریقا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں پاکستان نے آغا سلمان اور کپتان محمد رضوان کی شاندار کارکردگی کی بدولت 49 اوورز میں 352 رنز کا مشکل ہدف حاصل کیا تھا۔

  • ’’سلمان آغا نے بابر اعظم کو ڈانٹ دیا، رضوان بھی برہم‘‘، قصہ کیا ہے؟

    ’’سلمان آغا نے بابر اعظم کو ڈانٹ دیا، رضوان بھی برہم‘‘، قصہ کیا ہے؟

    سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں قومی کپتان اور نائب کپتان کا اسٹار بیٹر بابر اعظم پر غصہ کیمروں کی نظروں سے نہ چھپ سکا۔

    پاکستان سہ فریقی سیریز کا ابتدائی میچ نیوزی لینڈ سے ہار چکا۔ یہ میچ جہاں گرین شرٹس کی شرمناک کارکردگی کے باعث یاد رہے گا۔ وہیں حارث رؤف اور راچن رویندرا کے زخمی ہونے کے واقعات سے بھی یاد رکھا جائے گا۔

    تاہم اس کے علاوہ اس میچ میں کچھ حیران کن منظر بھی کیمرے کی آنکھ نے دکھایا۔

    ایسا تب ہوا، جب نائب کپتان سلمان علی آغا نے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو ڈانٹنے اور ہاتھ سے اشارہ کرنے جب کہ کپتان محمد رضوان کے بھی اظہار ناراضی کے مناظر ٹی وی اسکرین پر دیکھ کر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔

    بابر اعظم پر غصہ اور ناراضی کا واقعہ اس وقت کیمرے کی آنکھ میں قید ہوا، جب حارث رؤف کے ان فٹ ہونے اور میدان سے جانے کے بعد ان کے کوٹے کے بقیہ اوور کرانے کے لیے نائب کپتان سلمان آغا کو آنا پڑا۔

    سلمان علی آغا کے ایک اوور کے دوران فیلڈنگ کے لیے کھڑے بابر اعظم کی طرف غصے سے اشارہ کیا جب کہ کپتان محمد رضوان بھی اس صورتحال پر خوش نظر نہیں آئے۔

    پاکستان کے سابق کپتان اور سینئر بیٹر سے موجودہ کپتان اور نائب کپتان کا رویہ کیمرے کی آنکھ سے چھپا نہ رہ سکا۔ کیمرے نے جب بابر اعظم کو فوکس کیا تو ان کے چہرے کے تاثرات بھی چھپے نہ رہ سکے۔

    واضح رہے کہ اس میچ میں مذکورہ تینوں کھلاڑی کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔ محمد رضوان صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    سلمان علی آغا نے 4.4 اوورز میں 31 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہیں کی جب کہ بیٹنگ میں 330 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 40 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-indian-media-2/

  • ’صائم ایوب کی کمی کو خوشدل شاہ پورا کریں گے‘

    ’صائم ایوب کی کمی کو خوشدل شاہ پورا کریں گے‘

    پاکستان ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ امید ہے صائم ایوب کی کمی کو خوشدل شاہ پورا کریں گے۔

    سہ فریقی سیریز سے قبل نائب کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کنڈیشن کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا ہوگا، صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے لیکن امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کمبی نیشن بنا ہوا ہے اس میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب اورم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز بہت اہم ہے، میگا ایونٹ میں سب ٹیموں کے پاس برابر کا موقع ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے گروپ میں ہیں، دونوں ٹیموں کے خلاف اچھے مقابلے کی امید ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔