Tag: سلمان احمد

  • جنون کے 25 سال اور پاکستانی ثقافت کو خراج تحسین

    جنون کے 25 سال اور پاکستانی ثقافت کو خراج تحسین

    نوے کی دہائی کے مشہور موسیقار گروپ جنون کے 25 سال مکمل ہونے پر گلوکار سلمان احمد نے ایک گانا ’دور‘ جاری کرنے جارہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد نے بتایا کہ یہ گانا انہوں نے بلوچستان میں شوٹ کیا اور اس کا مقصد پاکستان، خصوصاً بلوچستان کی خوبصورتی کو پیش کرنا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گانے میں بلوچستان کے پہاڑ، دریا اور میدان دکھائے گئے ہیں۔ سلمان احمد نے اس بات کی نفی کی کہ بلوچستان میں کسی قسم کے سیکیورٹی خطرات ہیں، ’ہم فنکاروں کو وہاں کسی قسم کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا تو عام افراد کو کیسے آسکتا ہے‘۔

    door-6

    گانے میں معروف کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنائرا اکرم بھی شامل ہیں جن کا مقصد پاکستانی ثقافت کے تنوع کو پیش کرنا ہے۔ ’شنائرا ایک غیر ملکی ہیں لیکن وہ کافی عرصے سے پاکستان میں رہ رہی ہیں اور پاکستانی ثقافت نے انہیں، اور انہوں نے پاکستانی ثقافت کو کھلے دل سے قبول کیا ہے‘۔

    سلمان احمد کا کہنا تھا کہ یہ گانا دسمبر میں ’جنون‘ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر پیش کیا جائے گا اور اس کا مقصد پاکستانی ثقافت، پاکستانی خواتین، اور پاکستان کے قدرتی حسن کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    door-9

    door-7

    وسیم اکرم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اور شنائرا کا میوزک ویڈیو میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان جا کر انہیں بہت مزہ آیا اور انہیں صحیح معنوں میں احساس ہوا کہ ان کا ملک نہایت خوبصورت ہے۔

    door-8

    وسیم اکرم نے بتایا کہ شنائرا میں اداکاری کی خداداد صلاحیت موجود ہے اور انہوں نے میوزک ویڈیو میں بھی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ انہیں دیکھ کر کہیں سے بھی نہیں لگ رہا کہ یہ ان کا اداکاری کا پہلا تجربہ تھا۔

    اس سے قبل جنون کی 25 ویں سالگرہ منانے کا پروگرام بھارت میں رکھا گیا تھا تاہم بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزی اور 9 افراد کی شہادت کے بعد سلمان احمد نے احتجاجاً بھارت نہ جانے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے بھارت میں ایک پروگرام میں اپنی شرکت بھی منسوخ کردی تھی جبکہ اس بات کا بھی اعلان کیا تھا کہ جب تک بھارت میں مودی کی حکومت ہے وہ بھارت نہیں جائیں گے۔

  • منافق نہیں ہوں، مجھے بھارت جانے کی کوئی ضرورت نہیں: سلمان احمد

    منافق نہیں ہوں، مجھے بھارت جانے کی کوئی ضرورت نہیں: سلمان احمد

    معروف گلوکار سلمان احمد نے لائن آف کنٹرول پر ہونے والی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجاً بھارت میں اپنا کنسرٹ منسوخ کردیا۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت کے شہر گوا میں ہونے والی ایک ثقافتی تقریب میں اپنی شرکت منسوخ کردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ قدم لائن آف کنٹرل پر بھارتی جارحیت اور اس کے باعث ہونے والی شہادتوں کے خلاف احتجاجاً اٹھایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق 15 دسمبر سے بھارت کے مختلف شہروں میں کنسرٹس منعقد ہونے تھے جن میں سلمان احمد کا کنسرٹ بھی شامل تھا۔

    بعد ازاں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک طرف تو بھارت معصوم پاکستانیوں کو اپنے جنگی جنون کا نشانہ بنائے اور دوسری طرف وہ وہاں جا کر گانے گائیں۔ ’میں اس منافقت میں حصہ نہیں لے سکتا‘۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ بھارت میں امن کا پیغام لے کر گیا ہوں، مجھ سمیت بہت سے فنکاروں کا بھارت جانے کا یہی مقصد ہوتا ہے لیکن ہمارے اس مقصد کو غلط سمجھا جاتا ہے۔ ’بھارتیوں کو لگتا ہے کہ ہم پیسہ کمانے وہاں آرہے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کی حکومت آئی تو پاکستان آؤں گا، انیل کپور

    سلمان احمد کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی شہرت کے محتاج نہیں، الٹا انہیں وہاں بلانے والے ایونٹ کے منتظمین ان کے نام سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں اسی لیے وہ انہیں اور دیگر پاکستانی فنکاروں کو بلاتے ہیں۔

    انہوں نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت میں مودی کی حکومت ہے وہ بھارت نہیں جائیں گے۔

    سلمان احمد نے بتایا کہ جنون گروپ کی 25 ویں سالگرہ بھرپور انداز میں پاکستان ہی میں منائی جائے گی۔ ’اس کے لیے ہمیں بھارت جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی نیلم میں مسافر بس کو نشانہ بنایا تھا جس میں 9 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ بھارتی فائرنگ کا جواں مردی سے جواب دیتے ہوئے فوج کے 3 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

    دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 بھارتی فوجی بھی مارے گئے تھے۔

  • پاکستان میں میری جان کو خطرہ ہے، معروف گلوکار سلمان احمد

    پاکستان میں میری جان کو خطرہ ہے، معروف گلوکار سلمان احمد

    کراچی : معروف گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ میری جان کو پاکستان میں خطرہ ہے لیکن میں ملک چھوڑ کر نہیں بھاگوں گا.

    تفصیلات کے مطابق نامور گلوکار اور میوزیشن سلمان احمد کا کہنا ہے کہ میری جان کو پاکستان میں خطرہ ہے، لیکن میں ملک چھوڑ کر نہیں بھاگوں گا ،انہوں نے کہا کہ پولیس کے مطابق پولیو کے خلاف مہم چلانے پر دہشت گردوں کی جانب سے انہیں نشانہ بنایا جاسکتاہے.

    سلمان احمد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد انہیں دھمکیوں سے نہیں ڈرا سکتے وہ ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے، بلکہ وہ ملک میں رہ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے.

  • پاکستان کی فتح پر سلمان احمدکا مفت کنسرٹ کااعلان

    پاکستان کی فتح پر سلمان احمدکا مفت کنسرٹ کااعلان

    کراچی: پاک بھارت ٹاکرے کاجادوسر چڑھ کر بولنے لگا، پاکستان کے نامور گلوگار سلمان احمد نے پاکستان کی فتح پر فری کنسرٹ کرنےکااعلان کردیا۔

    نوجوان نسل میں مقبول پاکستانی گلوکار نے کہاہے پاکستان نے انیس مارچ کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دےد ی تو واہگہ بارڈ لاہورمیں فری میوزیکل شو کریں گے۔

    میوزیکل نائٹ سلمان احمد کے گروپ سمیت دیگر نامور گلوکار بھی اپنی آواز کا جادر جگائیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کو لے کر تیاریاں زور شور سے جاری ہیں جبکہ شائقین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےو الے افراد کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے۔